دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری نے کوئٹہ شوران ہاؤس میں وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی سردار یار محمد رند سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

محمد وقار عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات کے متعلق بریفنگ دی اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ: محمد وقار عطاری، شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان)


پچھلے دنوں میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سیالکوٹ میں بول نیوز کے نمائندے ندیم عطا غوری کی والدہ مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”والدین کی قدر“ کے موضوع پر بیان کیااور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: اسرار عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


یکم اگست 2021ء سے شعبہ FGRFکے تحت ملک بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کی وجہ سے اراکین شوریٰ اور دیگر ذمہ داران مختلف مقامات کا جائزہ لیتے ہوئے وہاں پودے بھی لگارہے ہیں۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری کوٹ مومن ضلع سرگودھا پہنچے جہاں انہوں نے نگران بھلوال زون مولانا انصر خان عطاری مدنی اور نگران کوٹ مومن کابینہ مولانا سیف اللہ عطاری مدنی کے ہمراہ پودے لگائے اور شرکا کو مزید پودے لگانے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: فضیل رضا عطاری مدنی، رکنِ زون شعبہ مدنی چینل عام کریں)


ریسکیو1122 کے تعاون سے دعوت اسلامی کے فلاحی شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ لالہ زار بھلوال میں  فرسٹ ایڈ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذۂ کرام، رکنِ زون شعبہ FGRF ڈاکٹر عمر شہزاد عطاری اور ناظم جامعۃ المدینہ مولانا محبوب رضا عطاری مدنی نے شرکت کی۔

ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے شرکا کو فرسٹ ایڈ اور ڈیزاسٹرز منیجمنٹ کی ابتدائی ٹریننگ کروائی۔

ڈیزاسٹرز منیجمنٹ کی ابتدائی ٹریننگ میں ابتدائی طبی امداد کی تعارف، سانحہ یا ایمرجنسی کے بعد پہلے سنہری گھنٹے کی اہمیت، زخم پر پٹی باندھنے کا طریقہ، ہڈی ٹوٹ جانے پر ابتدائی طبی امداد کا طریقہ، سانس اور نبض کی بحالی کا طریقہ (CPR ) ، آگ بجھانے والے آلے کے استعمال کا طریقہ شامل تھا۔ (رپورٹ: فضیل رضا عطاری مدنی، رکنِ زون شعبہ مدنی چینل عام کریں)


پچھلے دنوں شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت واہ کینٹ زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن کے تمام ناظمین اور ناظم اعلیٰ نے شرکت کی۔

شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری شجر کاری مہم کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی فرمائی اور اہداف طے کئے۔

محمدوقار عطاری نے شرکا کو شجر کاری مہم میں خود بھی شرکت کرنے اور تمام قاری صاحبان سمیت بچوں کو بھی اس میں شرکت کروانے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی، ناظم پنڈیگھیب کھوڑ کابینہ)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان اسلام پاکستان کے نگران محمد نعمان عطاری کی سجاول کابینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نیو مسلم اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔ نگران شعبہ محمد نعمان عطاری نے مدنی پھول بیان کئےاور ان کی خیر خواہی کرتے ہوئے تحائف بھی دیئے۔

شرکا میں کثیر اسلامی بھائیوں نے 63دن کا تربیتی کورس کرنے کی نیت بھی کی۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی ریجن کے ذمہ دار نے حاجی یعقوب عطاری کے ہمراہ جمال الدین صدیقی (M.P.A)سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

حاجی یعقوب عطاری نے انہیں شعبہ FGRFکے تحت یکم اگست 2021ء سے ملک بھر میں شروع ہونے والی شجر کاری مہم کے حوالے سے بریفنگ دی اور اس میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے عبد الرحمن عطاری اور غلام محبوب عطاری بھی موجود تھے۔


سابقہ وزیر اعلیٰ سندھ ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ گوٹھ میر پور بھٹو لاڑکانہ پر ایصالِ ثواب کا سلسلہ ہوا جس میں عزیز و اقارب اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات لاڑکانہ ڈسٹرکٹ و ڈویژن ذمہ دار نےنگران زون اور نگران کابینہ کے ہمراہ مرحوم کے صاحبزادے میرا میر بخش بھٹو سندھ نیشنل فرنٹ سے تعزیت کی اور ان کو دعوت اسلامی کی طرف سے ایصالِ ثواب کا تحفہ پیش کیا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے مرحوم ممتاز علی بھٹو کے چھوٹے بھائی علی حیدر بابا، میجر جاوید خان جمالی، افتخار خان لنڈ(رہنما پاکستان پیپلز پارٹی) اور ہوت خان میرالی (صدر سندھ نیشنل فرنٹ)سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی رسائل تحفے میں پیش کیا۔


کسی بھی ادارے کا اپنے  افراد کو بدلتے ہوئے حالات کے مطابق تیار کرنے کے لئے ان کی مستقل Training and Development پر توجہ دینا ادارے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ اچھے ادارے اپنے عملے کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور ان کی شخصیت میں نکھار پیدا کرنے کے لیے وقتافوقتا ٹریننگ پروگرامز کا انعقاد کرتے رہتے ہیں ۔الحمدللہ عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں بھی عملے کی ٹریننگ کے لئے مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

16 اور 17 جولائی 2021کو دارالمدینہ ہیڈآفس کراچی میں اراکینِ شعبہ دارالمدینہ کے لئے ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں Organizational Communicaiton،Feedback اور Working Relationship جیسے اہم موضوعات پر ٹریننگ دی گئی۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں اسلام آباد ڈویژن بحریہ ٹاؤن میں شخصیات کے درمیان دینی حلقےکاانعقادہواجس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے احترام مسلم ،مسلمانوں کےعیوب کی پردہ پوشی کرنےاورگناہوں سے بچنے سے متعلق اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی نیز دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کرتےہوئےانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی اوکاڑہ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون مشاورت، کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’عدل و انصاف‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد بڑھانے اورنئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے مزید تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی اوراہداف بھی دیئے۔

اسی طرح دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز کے ساتھ بھرپور تعاون کرنےکی ترغیب دلائی اورشعبہ دارالسنہ للبنات میں ہونے والے رہائشی کورسز کے لئے داخلوں کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا جس پر ہاتھوں ہاتھ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اہداف کو پورا کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔آخرمیں پاکستان نگران اسلامی بہن نے حوصلہ افزائی کے لئے انہیں تحائف بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں اسلام آباد کابینہ کے ڈویژن بحریہ ٹاؤن  میں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کاانعقادہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے’’جانوروں پرظلم نہ کرنے‘‘کےحوالےسےبیان کیااور دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے اسلامی بہنوں کودینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نےاچھے جذبات کااظہارکیا۔