پاکستان
سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہنوں کابذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقاد
دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی
بہنوں کابذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے
کاانعقاد کیا گیا جس میں ( حیدر آباد ، کراچی، ملتان ، اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور) ریجنز کی ذمہ داراسلامی بہنیں شامل تھیں ۔
پاکستان ذمہ داراسلامی بہن نے شعبےکےحوالےسےاہم مدنی پھول دیئے اورکفن دفن
اجتماعات منعقدکرنے کےحوالےسےاہداف دیئے نیز اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں
کاجائزہ لیتےہوئے کارکردگی شیڈول اور
ماہانہ کارکردگی جدول کا فالو اَپ کیا۔مزید
مختلف کارکردگی کے جائزہ فارمز پر تفصیلی بریفنگ
ہوئے اسلامی بہنوں کو خوب خوب دینی کام
کرنےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ـ
دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں واہگہ ٹاؤن کابینہ کےعلاقے قائداعظم انٹر چینج کی
الرحمن سوسائٹی میں علاقائی دورہ کاسلسلہ ہوا جس میں پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن
نےمقامی اسلامی بہنوں کےہمرا مل کرگھر گھر
جاکر خواتین کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اورمکتبۃ المدینہ
کےمطبوعہ رسائل تحفتاً دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
پاکستان
بھر میں جولائی 2021ء میں یوم ِقفل مدینہ و ایام قفل مدینہ منانے کی کارکردگی
شیخِ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو
گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یومِ قفل مدینہ و ایامِ قفلِ مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا۔اسلامی بہنوں کے
شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام جولائی 2021ء کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ
سے پاکستان بھر سے جولائی
2021ء میں یوم
قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ منایا گیاجن
کی کارکردگی درج ذیل ہے۔
ریجن فیصل آباد یوم قفل مدینہ
و ا یام قفل مدینہ کی کارکردگی
رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:890
یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:529
ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 203
ریجن حیدر آباد یوم قفل مدینہ و ا یام قفل مدینہ کی کارکردگی
رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنےوالی اسلامی
بہنوں کی تعداد:1 ہزار87
یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:657
ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 181
ریجن اسلام آباد یوم قفل مدینہ و ا یام قفل مدینہ کی کارکردگی
رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنےوالی اسلامی
بہنوں کی تعداد:2 ہزار358
یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:923
ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 331
ریجن کراچی یوم قفل مدینہ و ا یام قفل مدینہ کی کارکردگی
رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنےوالی اسلامی
بہنوں کی تعداد:3 ہزار474
یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:1 ہزار669
ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 772
ریجن لاہور یوم قفل مدینہ و ا یام قفل مدینہ کی کارکردگی
رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنےوالی اسلامی
بہنوں کی تعداد:3 ہزار967
یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:2 ہزار192
ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 864
ریجن ملتان یوم قفل مدینہ و ا یام قفل مدینہ کی کارکردگی
رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنےوالی اسلامی
بہنوں کی تعداد:220
یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:698
ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 734
شعبہ دارالمدینہ یوم قفل مدینہ و ا یام قفل مدینہ کی کارکردگی
رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنےوالی اسلامی
بہنوں کی تعداد:406
یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:297
ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 162
شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز یوم قفل مدینہ و ا یام قفل مدینہ کی کارکردگی
رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنےوالی اسلامی
بہنوں کی تعداد:7 ہزار913
یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:26ہزار706
ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 3 ہزار146
شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی گرلز کی یوم قفل مدینہ کارکردگی
رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنےوالی اسلامی
بہنوں کی تعداد:1 ہزار412
یومِ قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:1 ہزار256
واہ کینٹ گرین سٹی ، ڈویژن لالارخ کے شہر پنڈی
گھیب میں مدنی مشورےکاانعقاد
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں واہ کینٹ گرین سٹی ، ڈویژن
لالارخ کے شہر پنڈی گھیب میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں جھنڈ ، لالارخ ، فتح
جھنگ ، اٹک کامرہ ، واہ کینٹ حسن ابدال اور ٹیکسلا کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔
عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نےدعوت
اسلامی کادینی کام کرنے اور دینی کاموں کو تقسیم کرنےکےحوالےسےنکات بتائے نیز حُسنِ
اخلاق اپنانےکاذہن دیا اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو ان کاجدول سمجھایا جبکہ فنانس
ڈیپارٹمنٹ کا ٹیسٹ دینے اور کابینہ تک کےدینی کاموں کےاہداف دیئے جس پراسلامی
بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ
دنوں پاکستان کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقاد کیا گیا جس میں ریجن سطح کی شعبہ اسپیشل پَرسن کی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان سطح کی شعبہ کفن دفن و شعبہ اسپیشل پَرسن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشعبے
کے دینی کاموں کےحوالےسےاسلامی بہنوں کی تربیت کی ۔ ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی
شیڈول کےحوالےسےنکات بتائے نیز اس ماہ جواسلامی بہنیں دارالسنہ للبنات سےرہائشی اسپیشل پرسنز کورس کر کے آئی ہیں۔ ان سے مضبوط رابطے رکھنے اورشعبہ اسپیشل پر تقرریاں مکمل کرنےکا ہدف دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی
دورہ للبنات کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں پاکستان
مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ ٹیلیفونک مدنی مشورہ ہواجس میں پاکستان مشاورت اور ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں
نےشرکت کی ۔
عالمی
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانےکی ترکیب دلائی اور فی ذیلی حلقہ سنتوں بھرے اجتماع
سے 4 محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے کا ہدف بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں نے
خوش دلی سے اس ہدف کو قبول کیااور اس ہدف
کو پورا کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔
آخر میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کی طرف سےکئےگئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔
فیصل آباد دارالسنہ للبنات میں تین دن پرمشتمل رہائشی کورس بنام ’’روحانی علاج‘‘کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج للبنات کےتحت گزشتہ
دنوں فیصل آباد دارالسنہ للبنات میں تین دن
پرمشتمل رہائشی کورس بنام ’’روحانی علاج ‘‘کا انعقاد ہوا۔
پاکستان
سطح کی روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نےاور
کورس ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شعبےکےدینی
کاموں کےحوالےسے تربیت کی نیز اچھی (progress ) دکھانے والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی
اورانہیں تحائف بھی دیئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد زون میں دوہرائی اجتماع کا انعقاد ہواجس میں فیصل
آباد ریجن ذمہ دار جھنگ، فیصل آباد اور جڑانوالہ زون کی زون ذمہ دار تا بستہ مشاورت تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نےتعویذات و اورادِعطاریہ کی دوہرائی کروائی نیزاسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے اچھی (progress )دکھانے والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور شعبے کے مدنی پھول سمجھاتےہوئے زیادہ سے زیادہ دینی کام کرنے کا ذہن دیاجس پرذمہ
دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔
فیصل آباد ریجن شعبہ اصلاح اعمال للبنات کی ماہ جون 2021ء کی ماہانہ کارکردگی
فیصل آباد ریجن سے شعبہ اصلاح
اعمال کی ماہ جون 2021ء کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہوں:
عاملات نیک اعمال کی تعداد: 7 ہزار 595
اصلاحِ اعمال اجتماعات کی تعداد: 50 مقامات
اصلاحِ اعمال اجتماعات میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 845
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن
چکوال جہلم زون گجر خان کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جہلم و گجر خان کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو نیک اعمال اختیار کرنے اور اس
پر عمل کرنے کا ذہن دیا اور آخرت کی تیاری کی ترغیب دلاتےہوئے درس و بیان کےحلقے
لگانے کے اہداف دیئے نیز دارالسنہ
للبنات کےمدنی عملہ کو مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔آخر میں سالانہ ڈونیشن کی
اچھی کارکردگی پر تحائف بھی دیئے ۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن
زون میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں 260 طالبات نے
شرکت کی۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نے طالبات کے درمیان ترغیبی
بیان کیا اورانہیں دینی کاموں میں عملی
طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا نیز ڈونیشن جمع کرنے، دینی کام کرنے اور قربانی کی
کھالیں جمع کرنے کی نیت کرنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف پیش
بھی کئے۔ مزید سیشن کےاختتام پرجامعۃالمدینہ
گرلز کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ بھی لیا ۔
دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی پاکپتن
زون میں مدنی
مشورےکاانعقادہوا جس میں زون مشاورت، کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نے ’’نرمی کا پھل ‘‘کے موضوع پر بیان کیا ۔اسلامی بہنوں
کو دینی کاموں میں حصہ لینے اور دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیانیزماہانہ ڈویژن دینی
حلقے کی ہر ڈویژن میں مضبوط ترکیب بنانے کی
ترغیب دلائی۔مزیدہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو بڑھانے اور نئی ڈویژن میں دینی کام
کا آغاز کرنےاور تقرریاں مکمل کرنے کاذہن دیتےہوئےاہداف دیئےنیز زون سطح پر ذمہ داراسلامی بہنوں کو اپنا نعم البدل تیار
کرنے کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔اختتام پر اسلامی بہنوں
کی حوصلہ افزائی کے لئےانہیں تحائف بھی پیش
کئے۔