شجر کاری مہم کے حوالے سے ذمہ داران کی پرنسپل Aspire college جڑانوالہ سے ملاقات
دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے Aspire college
جڑانوالہ کے پرنسپل عدنان سے ملاقات کی اور انہیں یکم اگست 2021ء سے شعبہ FGRFکے تحت شروع
ہونے والی شجر کاری مہم کے حوالے سے آگاہ کیا۔
دوران
ملاقات جڑانوالہ میں پودے لگانے کے لئے زمین اور اپنے اسٹوڈنٹس کے ساتھ مل کر
پارک، کالج، اور روڈ بلٹز پر تقریباً 400 پودےلگانے پر گفتگو ہوئی اور یہ بھی طے پایا کہ
پودوں کی حفاظت کے لئے اسٹوڈنٹس کی ذمہ داری بھی لگائی جبکہ شعبہ FGRF
کے اسلامی بھائی بھی اس کی حفاظت کریں گے۔
شجر کاری مہم کے حوالے سے ذمہ داران کی پرنسپل Superior college جڑانوالہ سے ملاقات
دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے Superior college
جڑانوالہ کے پرنسپل ظہیر سے ملاقات کی اور انہیں یکم اگست 2021ء سے شعبہ FGRFکے تحت شروع
ہونے والی شجر کاری مہم کے حوالے سے آگاہ کیا۔
دوران
ملاقات جڑانوالہ میں پودے لگانے کے لئے زمین اور اپنے اسٹوڈنٹس کے ساتھ مل کر
پارک، کالج، اور روڈ بلٹز پر تقریباً 2000 پودےلگانے پر گفتگو ہوئی اور یہ بھی طے پایا کہ
پودوں کی حفاظت کے لئے اسٹوڈنٹس کی ذمہ داری بھی لگائی جبکہ شعبہ FGRF
کے اسلامی بھائی بھی اس کی حفاظت کریں گے۔
شجر کاری مہم کے حوالے سے ذمہ داران کی پرنسپل پنجاب
کالج جڑانوالہ سے ملاقات
دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے پنجاب کالج جڑانوالہ کے پرنسپل سلمان سے
ملاقات کی اور انہیں یکم اگست 2021ء سے شعبہ
FGRFکے
تحت شروع ہونے والی شجر کاری مہم کے حوالے سے آگاہ کیا۔
دوران
ملاقات جڑانوالہ میں پودے لگانے کے لئے زمین اور اپنے اسٹوڈنٹس کے ساتھ مل کر
پارک، کالج، اور روڈ بلٹز پر تقریباً 1600 سے 1700 پودےلگانے پر گفتگو ہوئی اور یہ
بھی طےپایا کہ پودوں کی حفاظت کے لئے اسٹوڈنٹس کی ذمہ داری لگائی جائیگی جبکہ شعبہ
FGRF
کے اسلامی بھائی بھی اس کی حفاظت کریں گے۔
رکن ِ شوری حاجی رفیع عطاری کی دارالمدینہ فیصل آباد ریجن
کے اسٹاف سے میٹنگ
اچھی
صحت اللہ عزوجل کی طرف سے ایک بہت بڑی
نعمت ہے ۔انسانی صحت کے لئے درختوں کے کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
درختوں
کی اسی اہمیت کے پیشِ نظر شجرکاری مہم کا
اہتمام بھی کیا جاتا ہے ۔
مورخہ
12جولائی 2021کو دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوری کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری نے
دارالمدینہ فیصل آباد ریجن کے ریجنل ڈائریکٹرز، پرنسپلز، کوآرڈینیٹرز ،اساتذہ
اور دیگر اسٹاف ممبرز سے اگست 2021ء کے مہینے
میں دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہونے والی شجرکاری مہم کے حوالے سے بذریعہ زوم لنک میٹنگ
فرمائی۔میٹنگ میں رکن ِ شوری نے شجرکاری کے فوائد بتانے کے ساتھ ساتھ اس میں بھرپور شرکت کی ترغیب بھی دلائی۔شجرکاری
کے لئےمقامات کا تعین نیز درختوں کی تعداد کے حوالےسے بھی اہداف طے کئےگئے۔ (رپورٹ:
محمد امین حفیظ عطاری، ہیڈ آفس دار المدینہ انٹرنیشنل اسکول سسٹم)
ماہنامہ فیضان مدینہ کے حوالے سےشعبہ معاونت برائے اسلامی
بہنیں پاکستان کے اراکین ریجن کا مدنی مشورہ
14جولائی 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ
معاونت برائے اسلامی بہنیں پاکستان کے ذمہ داران کاماہنامہ فیضان مدینہ کے حوالے
سے بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے اراکین ریجن اور نگران شعبہ
ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد مولانا محمد شاہد عطاری مدنی نے اسلامی بہنوں کی
ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ اور شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کا Bookerاور
ان کے دینی کاموں میں معاونت کرنے پر گفتگو کی اور اس حوالے سے اہداف دیئے۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں پاکستان کے ذمہ داران کا بذریعہ زوم
مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے
اراکین ریجن نے شر کت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابوماجد مولانا محمد شاہد عطاری مدنی نے اجتماعی قربانی
اور اسلامی بہنوں نے جو قربانی کی کھالیں بکنگ کی ہے اس کو کلیکٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اجیر اسلامی بہنوں
میں گوشت تقسیم کرنے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے اور اس پر اراکین ریجن کو Working
کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:
جہانزیب عطاری مدنی، معاون رکن شوریٰ)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم کے نگران حکیم محمد حسان عطاری نےسیالکوٹ زون کے
ضلع گجرات اور ضلع منڈی بہاؤ الدین میں اطبائے کرام سے ملاقاتیں کی اور مدنی حلقے
لگائے۔
حکیم
حسان عطاری نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے اطباء
کو دینی کاموں میں شرکت کرنے اور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد
عظیم عطاری، کارکردگی ذمہ دار پاکستان شعبہ رابطہ برائے حکیم )
دعوت
اسلامی کے شعبہ امامت کورس پاکستان کے تحت 17 جولائی 2021ء کو عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں امامت کورس کے معلمین(مولاناشہزاد
عطاری مدنی ، مولانا احمد رضا مدنی، مولانا نوید رضا مدنی،محمد حسنین عطاری مدنی ) اور
طلبۂ کرام نے شرکت کی۔
شعبہ
امامت کورس پاکستان کے تعلیمی امورذمہ دار مولانا قاری شفقت اللہ عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی اور
انہیں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ مدنی پھول اور ہدایات پر عمل کرتے
ہوئے اپنے اندر تنظیمی سوچ کو بیدار کرنے کی بھرپور ترغیب دلائی۔ قاری شفقت اللہ عطاری مدنی نے طلباء کرام کو عیدالاضحیٰ
کے ایام میں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمت کرنے اور اس کے لئے چرم قربانی جمع کرنے نیز
اجتماعی قربانی کے کام میں معاونت کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں درجہ جائزہ کا
سلسلہ ہوا اور اچھی کارکردگی پر طلبہ کو تحائف بھی پیش کئےگئے۔
پاکستان بھر کےدورۃ الحدیث شریف کے طلبائے کرام میں رکن
شوریٰ حاجی عقیل عطاری کا بیان
دعوت
اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے
تحت 17 جولائی 2021ء کو عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں پاکستان بھر میں قائم (کراچی،
ملتان، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، حیدر آباد ) دروۃ
الحدیث شریف کے طلبائے کرام نے بذریعہ زوم اور رکن مجلس ائمہ مساجد محمد عابد عطاری مدنی نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا محمد عقیل عطاری مدنی نے بذریعہ ویڈیو لنک ”منصب
امامت کی اہمیت اور فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ بیان کرتے
ہوئے رکن شوریٰ نے فرمایا کہ ہر اسلامی بھائی کو منصب امامت پر فائز ہوکر دین متین
کی خدمت کرنے اور جہری نمازوں میں قرآن پاک ’’ خوش الحانی‘‘ سے پڑھنے کی
صلاحیت پیدا کرنی چاہیئے، ان شاء اللہ منصب امامت پر علماء و حفاظ کی تقرری کے ذریعے
نمازیوں کی نماز اور ان کے عقائد واعمال کی اصلاح کا سلسلہ ہوگا نیز مسجدوں میں
دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا سلسلہ بھی بہتر سے بہتر ہوجائیگا۔رکن شوریٰ نے شرکا
کو امامت کے عظیم منصب پرفائز ہوکر’’ سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘کو
ادا کرنے اور مساجد کو آباد کرکے قبر وآخرت کوروشن کرنےکی ترغیب دلائی جس پر کئی
طلبہ نے امامت کی سعادت حاصل کرنے کی نیت کی۔
اسی
طرح رکن شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے جامعات المدینہ پاکستان کے اساتذہ، ناظمین
اعلیٰ، اراکین شعبہ ائمہ مساجد ،نگران شعبہ جامعات المدینہ کے درمیان سنتوں بھرا
بیان فرمایا اور امامت کے منصب پر فائز ہوکردین متین کی خدمت کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، رکن
شعبہ ائمہ مساجد پاکستان)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 15جولائی 2021ء کو کشمور زون کے شہر سرحد میں مدنی حلقے کا
انعقاد کیا گیا جس میں سرحد ڈویژن کے ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ایاز عطاری نے ”نیکی کرنے کے فضائل“ پر مدنی پھول
بیان فرمائے اور 6اگست 2021ء سے خود بھی اور دیگر عاشقان رسول کو ایک ماہ کے مدنی
قافلے میں سفر کروانے کے ساتھ ساتھ انہیں گناہوں سے نفرت دلاتے ہوئے توبہ کروانے
کا ذہن دیا۔
دعوت
اسلامی کے تحت15 جولائی 2021ء کو کشمور زون کے شہر سرحد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
اراکینِ زون ونگران کابینہ، ڈویژن مشاورت، نگران چرم قربانی اور اجتماعی قربانی کے
ذمہ دارنے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد ایاز عطاری نے چرم قربانی کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ
لیااور رواں سال کے اہداف دیئے۔ رکن شوریٰ نے اجتماعی قربانی کے حوالے سے اب تک کی
تیاری کا فالواپ کیا اور اسے اچھے انداز میں پایۂ تکمیل تک پہچانے اور دیگر کاموں
پر کلام کیا۔ اس موقع پر ذمہ داران کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے
اہداف دیئے گئے اور ہاتھوں ہاتھ ذمہ داران کو تیار بھی کیا گیا۔
مدنی
مشورے میں شرکا کو گھریلوصدقہ بکس کے فوائد بتائے گئے اور یکم اگست 2021ء سے
پاکستان بھر میں شروع ہونے والے شجر کاری مہم پر بریفنگ دیتے ہوئے گودام پر آنے والے اسلامی بھائیوں کے ساتھ خیر خواہی کرنے
کے حوالے سے ذمہ داران کو ذہن دیا۔
آخر
میں 12 دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی پر ڈویژن نگرانوں کو تحائف پیش کئے گئے۔
(رپورٹ: محمد عمیر رضا عطاری، معاون نگران ریجن دفتر ذمہ دار)
دار الافتاء اہل سنت کے ہیڈ آفس میں مجلس تحقیقات شرعیہ(دعوت اسلامی)
کا دو روزہ اجلاس اختتام پذیر
کئی اہم مسائل زیرِ غور آئے
تفصیلات کے مطابق 14 جولائی سے شروع ہونے والا مجلس تحقیقاتِ شرعیہ(دعوت
اسلامی) کا دو روزہ اجلاس اختتام پذیر
ہوگیا۔
دعوتِ اسلامی
کے شب و روز کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں دو اہم موضوعات (1)اعانت علی
الاِثم کے تعلق سے عصر حاضر کے بعض اہم مسائل اور (2) آن لائن خریداری کے تعلق سے بعض
اہم مسائل پر بحث گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں کراچی، لاہور، راولپنڈی ، ملتان اور حیدرآباد سے دار الافتاء
اہل سنت کے وہ علما و مفتیان کرام تشریف لائے جو تحقیقاتِ شرعیہ کے رکن ہیں۔