دار الافتاء اہل سنت کے ہیڈ آفس میں مجلس تحقیقات شرعیہ(دعوت اسلامی)
کا دو روزہ اجلاس اختتام پذیر
کئی اہم مسائل زیرِ غور آئے
تفصیلات کے مطابق 14 جولائی سے شروع ہونے والا مجلس تحقیقاتِ شرعیہ(دعوت
اسلامی) کا دو روزہ اجلاس اختتام پذیر
ہوگیا۔
دعوتِ اسلامی
کے شب و روز کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں دو اہم موضوعات (1)اعانت علی
الاِثم کے تعلق سے عصر حاضر کے بعض اہم مسائل اور (2) آن لائن خریداری کے تعلق سے بعض
اہم مسائل پر بحث گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں کراچی، لاہور، راولپنڈی ، ملتان اور حیدرآباد سے دار الافتاء
اہل سنت کے وہ علما و مفتیان کرام تشریف لائے جو تحقیقاتِ شرعیہ کے رکن ہیں۔
فیضان آن لائن اکیڈمی آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے سوفٹ ویئر ڈیویلپرز
کا مدنی مشورہ
شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت فیضان مدینہ برانچ میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے سوفٹ ویئر ڈیویلپرز
نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا یاسر عطاری مدنی نے کارکردگی بہتر بنانے اور آفس
کے کاموں کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔آخر
میں نگران شعبہ نے اسلامی بھائیوں کی Performance
پر حوصلہ افزائی کی اور شعبے کے حوالے سے
مزید مدنی پھول بیان فرمائے۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)
دعوت
اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں امامت کورس کا سلسلہ جاری
ہے۔
دوران
کورس دینی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں امامت کورس کے طلبہ نے شرکت کی۔ نگران شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا یاسر عطاری مدنی نے بیان کرتے ہوئے شرکا کو انگلش سیکھنے اور فیضان آن لائن اکیڈمی
کے ذریعے دنیا بھر میں مختلف اسلامک کورسز کروانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:
محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)
فیضان مدینہ کراچی برانچ میں آئی ٹی اور فنانس ڈیپارٹمنٹ
کے ذمہ دار ان کا مدنی مشورہ
شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی دعوت اسلامی کے تحت برانچ فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں آئی ٹی منیجر اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اور فیضان آن لائن اکیڈمی
کےاراکین نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا یاسر عطاری مدنی نے آئی ٹی اور فنانس ڈیپارٹمنٹ
کی پالیسز سمیت مختلف امور پر گفتگو کی اور نظام میں بہتری لانے کے لئے مدنی پھول
بیان فرمائے۔ (رپورٹ:
محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)
دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے نگران مولانا یاسر عطاری مدنی، رکن شعبہ
غلام الیاس عطاری مدنی اور کراچی ریجن ذمہ دار تبریز عطاری مدنی نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے سے
متعلق اہم مدنی پھولوں پر کلام کیا۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)
دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام دورۃ الحدیث شریف عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں دینی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں دورۃ الحدیث شریف کے طلبۂ
کرام نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا یاسر عطاری مدنی نے بیان کرتے ہوئے شرکا کو انگلش سیکھنے اور فیضان آن لائن اکیڈمی
کے ذریعے دنیا بھر میں مختلف اسلامک کورسز کروانے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:
محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)
دعوت
اسلامی کے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت برانچ فیضان مدینہ سیالکوٹ زون میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں برانچ کے مدرسین اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
سیالکوٹ
زون ذمہ دار عامر سلیم عطاری نے انداز تدریس میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے
مختلف نکات بیان کئے نیز طلبہ کو کورس مکمل کروائے بغیر نہ چھوڑیں اس حوالے سے
شرکا کی تربیت کی۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی)
دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات
کےتحت گزشتہ دنوں ملتان زون میں قائم جامعۃالمدینہ شاہ رکن عالم میں
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان ذمہ
دار اسلامی بہن نے دورۃالحدیث کی
طالبات میں ترغیبی بیان کیا۔
طالبات کو نیکی کے فضائل سے آگاہ کرتےہوئےاچھی صحبت اختیار کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔ ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور
دینی کاموں میں خدمات سر انجام دینے کا ذہن دیانیزدعوتِ اسلامی میں استقامت پانے کے لئے تنظیمی ذمہ داریاں لینےاوردینی کام کرنے کا ذہن دیا ۔
پاکپتن زون میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں کفن دفن تربیتی
اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام چند دن قبل پاکپتن زون میں قائم جامعۃ
المدینہ گرلز میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیاگیاجس میں طالبات اورمقامی اسلامی
بہنوں نےشرکت کی ۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے غسل میت کا طریقہ بتاتےہوئے کفن کاٹنےاور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیزدعوت اسلامی
کےشعبہ جات کی معلومات دیتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینےکا ذہن دیا اور کفن دفن ٹیسٹ دینے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیتیں پیش
کیں۔
قراٰن و سنت
کی ترویج و اشاعت کے لئے دعوتِ اسلامی کتب و رسائل شائع کرتی ہے اور شائع
شدہ کُتب و رسائل کو عوام وخواص تک پہنچانے کے لئےتقسیم رسائل(Distribution Of Booklet) کا سلسلہ کیا جاتا ہے۔ جون 2021ءکی تقسیم رسائل کی کارکردگی ملاحظہ فرمائیے:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذریعے تقسیم کئے گئے
رسائل کی تعداد: 40
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذریعے تقسیم کی گئی
کتب کی تعداد :2
شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے ذریعے تقسیم کئے
گئے رسائل کی تعداد: 2 ہزار26
شعبہ علاقائی دورہ کے ذریعے تقسیم کی گئی کتب کی
تعداد :61
شعبہ محفل نعت کے ذریعے کئے گئے تقسیم رسائل کی تعداد: 512
شعبہ محفل نعت کے ذریعےتقسیم کی گئی کتب کی
تعداد : 17
سنتوں بھرے اجتماعات میں تقسیم کئے گئے رسائل کی
تعداد: 2 ہزار889
سنتوں بھرے اجتماع میں تقسیم کی گئی کتب کی
تعداد : 101
فیصل آباد ریجن میں جون 2021ء میں ہونے والے دینی
کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں
ماہ جون 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درجِ
ذیل ہے:
انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 566
روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد
:11 ہزار 162
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کا بیان/مدنی مذاکرہ
سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 12 ہزار 86
بڑی اسلامی بہنوں کے
مدرستہ المدینہ کی تعداد : 689
بڑی اسلامی بہنوں کے مدرستہ المدینہ میں پڑھنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 6 ہزار 889
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد : 1 ہزار
497
ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 32 ہزار 567
ہفتہ وار علاقائی دورہ للبنات میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 2 ہزار 475
ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور سننے والی اسلامی
بہنوں کی اوسط تعداد: 1 لاکھ 8 ہزار 780
وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 7
ہزار 171
بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کےمدرستہ المدینہ کے تحت لاہور میں بذریعہ کال
مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ بڑی عمر کی اسلامی
بہنوں کےمدرسۃ المدینہ کے تحت لاہور ریجن میں
بذریعہ کال مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں ریجن و رکن زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت
کی ۔
پاکستان
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کودینی کام
کرنےکےحوالےسےنکات بتائےاور نئی مقرر ہونے والی ناظمات کو ان کی ذمہ داریوں
کےحوالےسے رہنمائی کی نیزاپنی اپنی زون میں شعبےکے تحت ہونے والے کورسز کے نظام کو
مضبوط کرنے کا ذہن دیاجس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔