فیصل آباد ریجن علاقائی دورہ للبنات کی ماہ جون
2021ء کےدینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن کی اسلامی بہنوں کی ماہ جون 2021ء کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:
ذیلی حلقوں میں ہونے والے علاقائی دورہ للبنات کی
تعداد: 1ہزار54
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 2 ہزار474
انفرادی کوشش سے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر
کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 67
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے
گلشن اقبال میں ایصالِ ثواب کےسلسلے میں محفل نعت کاانعقادہواجس میں اہل خانہ سمیت
مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
پاکستان سطح کی شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن
نے سنتوں بھرابیان کیا اور محفلِ نعت میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےبارے میں بریفنگ دیتے ہوئے ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور جامعۃ المدینہ گرلزمیں داخلہ لینےکاذہن دیاجس پر اہل خانہ میں
سے ایک اسلامی بہن نے جامعۃالمدینہ گرلز میں
ایڈمیشن لینےکی نیت کااظہارکیا۔
پاکستان بھرکےکورسزکی ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ
دنوں پاکستان بھرکےکورسزکی ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں پاکستان شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئےانہیں ماہانہ کارکردگی
شیڈول پر عمل کرنےاورجدول میں بہتری لانےکا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اسلام
اور سنیت کی ترویج و اشاعت کے لئے دعوتِ اسلامی کتب و رسائل شائع کرتی ہے اور اس شائع شدہ مواد کو
عوام وخواص تک پہنچانے کے لئےتقسیم رسائل کا سلسلہ کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں شعبہ تقسیم رسائل کے تحت جون2021ء میں 4 ہزار 776کتب اور 1 لاکھ 948رسائل تقسیم کئے
گئے۔
حضور خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت پر
مشتمل خوبصورت رسالہ
فیضانِ خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ
مؤلف:محمدفرمان عطاری مدنی
اسکالر المدینۃ العلمیہ(اسلامک ریسرچ سینٹر، دعوتِ اسلامی)
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کےلئے
’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً
ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کے لئے عنوانات (Headings) کا قیام
٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام
منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات،
احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین،
مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورےرسالے کی دارالافتاء اَہلِ
سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے مکمل رسالےکی کئی
بار پروف ریڈنگ
31صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ2014ء سے لیکر 7 مختلف ایڈیشنز میں تقریبا1لاکھ50ہزار کی تعداد میں چھپ
چکاہے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
بنگلہ
دیش ریجن فینی زون بندرٹیلا ڈویژن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بنگلہ دیش CTG ریجن CTG
فینی زون بندرٹیلا ڈویژن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول
سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں
عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دنیا
کے اکثر ممالک میں دعوت اسلامی کے حوالے سے اسلامی بہنوں میں دینی کاموں کا سلسلہ
جاری ہے۔اس حوالے سے آسٹریلیا میں ماہ جون
2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:
گھر
درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:42
مدرسۃ
المدینہ بالغات کی تعداد:3
مدرسۃ
المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:11
اردو
زبان میں منعقد ہونے والے سنتوں بھرے
اجتماعات کی تعداد: 8
ان
اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد: 116
مقامی زبان میں منعقد ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد: 1
اس
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:37
مدنی
مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:45
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 195
علاقائی
دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:34
نیک
اعمال کارسالہ جمع کرانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:10
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 16 جولائی2021ء کو ساؤتھ
افریقہ میں ماہ ذوالحجۃ الحرام کے بارے میں بہت ہی پیارا اور معلوماتی
کورس بنام”ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس
کورس میں ذوالحجۃ الحرام کے شروع کے 10 ایام کی اہمیت اور فضائل،ذوالحجہ نام رکھنے
کی وجہ،کھانے پینے اور ذکر اللہ کی فضیلت سمیت قربانی کےاہم مسائل بیان کئے گئے۔
ساؤتھ
افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ
افریقہ کے شہر جوہانسبرگ(Johannesburg) میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” رحمت الہٰی حاصل
کرنے والے اعمال“ کے موضوع پر بیان کیااور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے،مدنی
مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی
ترغیب دلائی ۔
ساوتھ
افریقہ کے مختلف شہروں میں جولائی2021ء میں دئیے جانے والےگھر درس کی کارگردگی
اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں میں سے ایک دینی
کام ”گھر درس“ بھی ہے اسی سلسلے میں جولائی2021ء میں ساؤتھ افریقہ کے مختلف
علاقوں میں کم و بیش 775 اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے / سننے کی سعادت حاصل کی
جبکہ اسلامی بہنوں نے کثیر اسلامی بہنوں کو گھر درس دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں
نے اچھی نیت کا اظہار بھی کیا۔
ساؤتھ
افریقہ میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے
مختلف دینی کاموں کی جھلکیاں
ساؤتھ
افریقہ میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے
والے مختلف دینی کاموں کی تحریک کی جھلکیاں درج ذیل ہے :
روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 134
روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 181
روزانہ
گھر میں درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 775
روزانہ
1200مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 463
روزانہ
313مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1ہزار234
روزانہ
12منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:775
امتِ
مسلمہ کو علمِ دین سے مستفید کرنے وعلم دین سیکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہکسی ایک مدنی رسالہ کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے یا سننے والوں کو دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یاسننے والے خوش نصیبوں
کی کارکردگی امیر اہل سنت دامت برکاتہم
العالیہ کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے رسالہ ”جانوروں کے بارے میں دلچسپ سوال
جواب“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔
اسی
سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کی کم و بیش 2ہزار 782 اسلامی بہنوں نے رسالہ”جانوروں
کے بارے میں دلچسپ سوال و جواب“پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی ۔