اللہ پاک کے آخری نبی ﷺ کی سیرت پر مشتمل 12 بہترین بیانات کامجموعہ

شانِ مصطفےٰ ﷺ پر 12 بیانات

جلد اول

مؤلف:ابو الاکرام سید بہرام حسین شاہ عطاری مدنی

سینئراسکالر المدینۃ العلمیہ(اسلامک ریسرچ سینٹر، دعوتِ اسلامی)

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کےلئے ’’علامات ترقیم‘‘ (Punctuation Marks) کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کےلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭مکمل کتاب کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل کتاب کی کئی بار پروف ریڈنگ

161 صفحات پر مشتمل یہ کتاب2020 ء میں تقریباً10 ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکی ہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ ٹنڈو آدم میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ صحافیوں میں ایکسپریس نیوز کے رپورٹر محمد جاوید مصطفیٰ، روزنامہ اساس اخبار کے بیوروچیف محمد سلمان شامل تھے۔

رکن شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ زوار احمد عطاری اور دیگر ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔ اجتماع کے بعد مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی عبد الجبار عطاری مدنی نے مدنی پھول بیان کیا اور آخر میں مدنی رسائل تحفے میں پیش کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن  کے تحت ریسکیو آفس 1122 پاکپتن شریف میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں evening شفٹ انچارج اور ریسکیو اہلکاروں نے شر کت کی۔

شعبہ FGRF کے ذمہ دار فیضان علی چشتی نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ اعمال کا دارو مدار نیتوں پر ہے ہمیں مخلوق خداکی خدمت کرتے وقت اللہ پاک کی رضا پیش نظر ہونی چاہیئے۔ فیضان علی چشتی نے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی۔ (رپورٹ: وقاص عطاری، زون ذمہ دار فیضان گلوبل ریلیف فاونڈیشن پاکپتن شریف)


پچھلے دنوں ریڈیو Broadcaster ، 24 چینل کے Content Writer/Copy Editorمحمد یحیٰ عطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا جہاں رکن شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ محمد بلال عطاری نے خوش آمدید کہا۔

محمد یحیٰ عطاری نے فیضان مدینہ میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور فیضان آن لائن اکیڈمی میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔بعد ازاں محمد یحیٰ عطاری نے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


دعوت اسلامی کےشعبہ فیضان اسلام نیو مسلم ڈیپارٹمنٹ کے ریجن ذمہ دار ملتان محمد فرمان عطاری مدنی احمد پور شرقیہ میں مدنی مشورہ کیا جس میں نیو مسلم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

محمد فرمان عطاری نے دینِ اسلام کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور انہیں تربیتی کورس میں داخلہ لینےکا ذہن دیا جس پر ایک اسلامی بھائی نےکورس میں داخلہ بھی لے لیا۔ (رپورٹ: محمد نعمان عطاری، شعبہ فیضان اسلام )


یکم اگست 2021ء سے شعبہ FGRFکے تحت ملک بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کی وجہ سے اراکین شوریٰ اور دیگر ذمہ داران مختلف مقامات کا جائزہ لیتے ہوئے وہاں پودے بھی لگارہے ہیں۔

اسی سلسلے میں شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن رکن زون عمر شہزاد عطاری، رکن زون شعبہ اطراف گاؤں علی احمد عطاری اور نگران پھلروان کابینہ قاری قاسم عطاری سمیت جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام نے شجر کاری مہم کا حصہ بنتے ہوئے پھلروان میں پودے لگائے۔ (رپورٹ: فضیل رضا عطاری مدنی، رکن زون شعبہ مدنی چینل عام کریں)


نگران زون حاجی سرفراز حسین عطاری مدنی نے مختلف وکلاء کے چیمبرمیں جاکر وکلاء سے ملاقاتیں کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔

نگران زون نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے فیضان نماز کورس کرنے کی دعوت دی جس پر وکلاء نے خود بھی شرکت کرنے کی یقین دہانی کروائی اور دیگر دوستوں کو بھی لانے کی نیت کی۔ (رپورٹ: حسن رضا عطاری، رکن زون شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ شخصیات ڈسٹرکٹ نصیر آباد کے ذمہ داران نے منجھو شوری میں گل حسن خان منجھوکے فرزند علی حسن منجھو خان سے ان کے آبائی گاؤں میں ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں عید کی مبارک باد پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات نال کے ذمہ داران نے سابقہ سنیٹر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما میر خالدبزنجو سے ملاقات کی۔

اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیاجس میں کم و بیش 50 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔بعد ازاں ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ نصیر آباد کے ذمہ داران نے سابق صوبائی وزیر ممبر پیپلز پارٹی ایگزیگیٹو کمیٹی  صادق عمران کے صاحبزادے سیاسی و سماجی شخصیت بلال عمرانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں عید کی مبارک باد پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران عبد الجبار عطاری، غلام حسین عطاری، مجیب الرحمن عطاری اور حاجی امان اللہ عطاری نے ائیر پورٹ روڈ پر واقع ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجگور میں ظفر علی پندرانی (ریٹائرڈ فیلڈ منیجر اسلام آباد)، عبد الرؤف خجک (ریٹائرڈ ایکسئین پی انڈ آر ڈیپارٹمنٹ) اورمحمد قاسم خجک سے ملاقات کی۔

دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور یکم اگست 2021ء سے شروع ہونے والی شجر کاری مہم کے بارے میں معلومات فراہم کیں جس پر انہوں نے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ جعفر آباد کے ذمہ داران کی دعوت پر قبائلی رہنما جمال الدین بہرانی اور D.D.Oایجوکیشن ڈیرہ اللہ یار نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں مختلف ڈیپارٹمنٹ کاوزٹ کروایا گیا۔

شخصیات نے عالمی مدنی مرکز سے دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کو خوب سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔