24جولائی 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ڈسٹرکٹ جعفر آباد کے ذمہ دارحاجی امان اللہ عطاری، مجیب الرحمن عطاری کے ہمراہ سردار زادہ میر دینار خان ڈومکی (صاحبزادہ کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے C.N.G.D ڈیپارٹمنٹ سردار سرفراز چاکر ڈومکی) سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی اور یکم اگست 2021ء سے شروع ہونے والی شجر کاری مہم میں شرکت کرنے اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: محمد وقار عطاری، شعبہ رابطہ شخصیات )


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام کراچی ریجن میں ماہ جون 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے۔

انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 786

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 17 ہزار149

روزانہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 21 ہزار289

مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد: 1 ہزار575

مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 19 ہزار346

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد : 2 ہزار149

ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 60 ہزار 911

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 5 ہزار 963

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور سننے والی اسلامی بہنوں کی اوسط تعداد: 73 ہزار 615

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 17 ہزار 434


اس ماہ نئی شخصیات اسلامی بہنوں سے رابطہ: 164

اس ماہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی شخصیات کی تعداد: 1 ہزار79

اس ماہ سلسلۂ عالیہ قادریہ عطاریہ میں شامل ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 26

اس ماہ شارٹ کورسز کرنے والی شخصیات اسلامی بہنوں کی تعداد: 190

اس ماہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع برائے شخصیات کی تعداد: 28

اس ماہ شخصیات کے گھر لگنے والے دینی حلقوں کی تعداد: 71

اس ماہ مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے والی شخصیات کی تعداد: 425


دعوت اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 22 جولائی 2021ء کو لاہور  میں سینئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی، سینئر صحافی گروپ ایڈیٹر نوید چودھری، چیف ایڈیٹر ممتاز اے طاہر، چیف ایڈیٹر قاضی اطہر، چیف ایڈیٹر اویس رازی، چیف ایڈیٹر ڈان نیوز، سیاسی رہنما جہانگیر خان ترین، سیاستدان علی بدر، سیاسی رہنما اعتزاز احسن اور ان کے بیٹوں سمیت عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد عثمان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن آنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: اسرار عطاری، شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات نال کے ذمہ داران نے سابقہ وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو اور ان کے بھائی سینیٹر محمد طاہر بزنجو سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں عید کی مبارکباد پیش کی اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے مدنی چینل کے متعلق عمدہ تاثرات دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد زون میں ماہ جون 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے۔

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 10

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 1 ہزار 103

روزانہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 1 ہزار 457

مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد: 42

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 422

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد : 80

ہفتہ وار سنتوں اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1 ہزار 582

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 144

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور سننے والی اسلامی بہنوں کی اوسط تعداد: 2 ہزار 287

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 748


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد زون میں ماہ جون 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے۔

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 84

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 1 ہزار 626

روزانہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 1 ہزار 457

مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد : 131

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1 ہزار 356

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد : 319

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 5 ہزار 646

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 773

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور سننے والی اسلامی بہنوں کی اوسط تعداد: 4 ہزار 732

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 873


22 جولائی 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ریجن ذمہ دار، حاجی یعقوب عطاری، غلام محبوب عطاری اور عبد الرحمن عطاری نے M.P.Aکراچی غلام جیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور یکم اگست 2021ء سے ملک بھر میں شروع ہونے والی شجر کاری مہم میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی  ساؤتھ زون1 ادریس گارڈن میں زون سطح کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ریجن تاکابینہ سطح اور کفن دفن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تحریری کاموں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور اس کے لئے کوشش کرنے کا ہدف دیا۔ ساتھ ہی ریجن مشاورت اسلامی بہن نے دینی خبروں کی اہمیت بتاتے ہوئے ہر شعبے سےوقت پر خبریں وصول کرنے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد وقار عطاری اور ڈسٹرکٹ جعفر آباد ذمہ دار مجیب الرحمن عطاری نے جناح ٹاؤن کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما کوآرڈینیٹر قلات ڈویژن B.A.Pسردار نور احمد بنگلزئی سے ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں عید کی مبارک باد پیش کی اور دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے متعلق بریفنگ دی۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے سردار نور احمد بنگلزئی کو شعبہ FGRFکے تحت یکم اگست 2021ء سے ملک بھرمیں شروع ہونے والی شجر کاری مہم میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد وقار عطاری، شعبہ رابطہ شخصیات )


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ  دنوں ملیر ماڈل کالونی کی دارالسنہ للبنات میں رہائشی کورس بنام ’’فیضان نماز اور ناظرہ قراٰن‘‘ منعقد ہوا جس میں کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’نیکی کی دعوت کی اہمیت‘‘ کےموضوع پر بیان کیااوردینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالےسےمدنی پھول دیئے نیز مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے پڑھانے اور دینی کاموں میں عملی طورپر شامل ہونے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے ذمہ داری لینے اور شعبے کے دینی کام کرنے کی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں  بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ریجن مشاورت اور زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کونرمی اختیار کرتے ہوئے دینی کاموں میں بہتری لانے کا ذہن دیانیز کارکردگی شیڈول کی سو فیصد وصولی کے نظام کو بہتر بنانےاور علاقائی دورے میں ہر سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو شرکت کرنے اور کروانے کا ہدف دیا نیز اسلامی بہنوں کی طرف سےآئےہوئے میسج کاجوابات آگے بڑھانے سے پہلے اسے چیک کرنے کا ذہن دیا۔