12 ماہ کا مدنی قافلہ مکمل کرنے والے اسلامی
بھائیوں کے لئے اختتامی نشست کا انعقاد
11 مئی 2022ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 12 ماہ کےمدنی قافلےمیں سفر کرنے والے عاشقانِ
رسول کے لئے اختتامی نشست کا انعقا د کیا گیا۔
اس دوران مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےشرکائے مدنی
قافلہ کواپنے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے اور دیگر عاشقانِ رسول کو 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا۔
بعدازاں 12 ماہ کا مدنی قافلہ مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کے
درمیان اسناد تقسیم کی گئیں اور تحائف بھی دینے کا سلسلہ رہا۔اس موقع پر مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی سید لقمان عطاری موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دورۂ حدیث شریف، تخصص فی الفقہ اور دیگر کورسز
کے طلبۂ کرام کے لئے نشست
پاکستان کے شہرلاہور میں قائم دعوتِ اسلامی
کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ
المدینہ بوائز کے دورۂ حدیث شریف میں پڑھنے والے اور تخصص فی الفقہ سمیت دیگر
کورسز کرنے والے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔
اس نشست میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی
اعتبار سے تربیت کی اور اُن کی 12 ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے ذہن
سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا ر کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
ڈسٹرکٹ کورنگی لانڈھی ٹاؤن میں دینی کاموں کے
سلسلےمیں عاشقانِ رسول سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نےدینی کاموں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کورنگی
لانڈھی ٹاؤن کا دورہ کیا جہاں انہوں نےمقامی ذمہ داران کے ہمراہ مختلف مقامات پر
عاشقانِ رسول سے ملاقات کی۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کے درمیان
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہوں نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی
دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن
دیا ۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور سے بذریعہ مدنی
چینل افتتاحِ بخاری میں شرکت
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز
کے زیرِ اہتمام 12 مئی 2022ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں افتتاحِ بخاری کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بخاری شریف کی پہلی حدیث پڑھی۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز
فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں استاذ الحدیث مفتی محمد
ہاشم خان عطاری اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سمیت دورۂ
حدیث شریف کے طلبۂ کرام نےاس اجتماعِ پاک میں بذریعہ مدنی چینل شرکت کی اور امیرِ
اہلِ سنت کے مدنی پھولوں سے استفادہ حاصل کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
پنجاب پاکستان کے شہر سیت پور میں زیرِ تعمیر
مسجد و مدرسۃ المدینہ بوائز کا وزٹ
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نےدینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے
ہمراہ پنجاب پاکستان کےشہر سیت پور تحصیل علی پور کا دورہ کیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے وہاں زیرِ تعمیر مسجد و مدرسۃ المدینہ بوائز
فیضانِ علی ہجویری کا وزٹ کیا اور عاشقانِ رسول کواس کی تعمیرات جلد از جلد مکمل
کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
مدنی مرکز فیضان مدینہ کامرہ میں شعبہ حج وعمرہ
کے تحت عمرہ تربیتی کورس کا اہتمام
گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ کامرہ میں شعبہ
حج وعمرہ کے تحت عمرہ تربیتی کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے
پاور پوائنٹ سلائیڈ کے ذریعے عمرے کا طریقہ بتایا اور احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا نیز مدینے
پاک کی حاضری کے آداب پرشعبہ حج و عمرہ کے رکن کابینہ اور وزارت مذہبی امور
کے ماسٹر حج ٹرینر نے سنتوں بھرا بیان کیا
۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری ڈسٹرکٹ اٹک مجلس حج و عمرہ ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس انصاری)
مدنی مرکز فیضان مدینہ حضرو میں شعبہ حج وعمرہ
کے تحت سنتوں بھرا اجتماع
پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ حضرو میں شعبہ
حج وعمرہ کے تحت ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے سنتوں بھرا اجتماع کیا جس میں عمرے کے احکام رمل،اضطباع
اور احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا ساتھ ہی اسلامی بھائیوں کو مدینے پاک کے
آداب بیان کئے اور حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی ۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری ڈسٹرکٹ اٹک مجلس حج و عمرہ ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس انصاری)
جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز
کے ناظمین و مدرسین کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے ناظمین و مدرسین کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے اہم ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
دورانِ مدنی مشورہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ بوائز کے اخرجات کو
خود کفیل کرنے اور مزید نئے مدارس المدینہ کھولنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔اس کے
علاوہ رکنِ شوریٰ نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے اُن طلبۂ کرام کو(جو کسی وجہ سے مدرسۃ المدینہ چھوڑ جاتے ہیں انہیں ) دوبارہ مدرسۃ المدینہ بوائز جوائن کروانے کے
متعلق مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:غلام یاسین
عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مدنی مرکز فیضان
مدینہ فتح جنگ میں شعبہ حج و عمرہ کے تحت عمرہ تربیتی کورس منعقد
گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ فتح جنگ میں شعبہ حج و
عمرہ کے تحت عمرہ تربیتی کورس منعقد کیا گیاجس میں ذمہ دار اسلامی بھائی نےپاور
پوائنٹ سلائیڈ کے ذریعے عمرے کا طریقہ بتایا اور احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا
ساتھ ساتھ ہی احرام وعمرے کے آداب بھی بیان کئے۔ (رپورٹ: مبشر حسن عطاری ڈسٹرکٹ اٹک مجلس حج و عمرہ ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس انصاری)
جامع مسجد فیضان زین العابدین فتح جنگ میں شعبہ حج وعمرہ
کے تحت عمرہ تربیتی کورس کا اہتمام
گزشتہ دنوں جامع مسجد
فیضان زین العابدین فتح جنگ میں شعبہ حج وعمرہ کے تحت عمرہ تربیتی کورس کا اہتمام
کیا گیا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے پاور پوائنٹ کے ذریعے عمرے کا طریقہ بتایا اور
احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا اور مدینے پاک کی حاضری کے آداب پر گفتگو کی ۔ (رپورٹ: مبشر حسن عطاری ڈسٹرکٹ اٹک مجلس حج و عمرہ ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس انصاری)
شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے نگران مجلس، صوبائی اور ڈویژن ذمہ داران کا
مدنی مشورہ
پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں پچھلے دنوں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگران مجلس، صوبائی اور سرکاری ڈویژن
ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی
مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہدعطاری نے شعبے کو خود کفالت کرنے، کے پی آئیز اور ٹاسک مینجمنٹ
سمیت مختلف موضوعات پر کلام کیا۔
اس کے علاوہ نگران ِپاکستان مشاورت نے جنوری
2022ء تااپریل2022ء تک کی کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے 2026ء کے اہداف، تقرری،
تقرری کی سطحوں کاجائزہ، فیڈبیک (مسائل وتجاو یز) اور
اوآر جی ایپلی کیشن کا تعارف نیز دیگر مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مدنی مرکز فیضان عمر فاروق اعظم واہ کینٹ میں عمرہ تربیتی کورس کا اہتمام
گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضان عمر فاروق اعظم واہ کینٹ میں عمرہ تربیتی کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے پاور پوائنٹ سلائیڈ کے ذریعے احرام باندھنے و عمرے کا طریقہ
بتایا ساتھ ہی مدینے پاک کی حاضری کے آداب
پر نگران مجلس حج و عمرہ راولپنڈی ڈویژن نے سنتوں
بھرا بیان کیا ۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری ڈسٹرکٹ
اٹک مجلس حج و عمرہ ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس انصاری)