گزشتہ دنوں ڈی ایس پی سکھن ڈسٹرکٹ واصف نے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔اس دورے میں اُنہیں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم سے متعلق بریفنگ دی گئی اور ادارے کے مختلف شعبوں کا وزٹ کروایا گیا۔

ڈی ایس پی نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ یہاں آکر مجھے دارالمدینہ کے نظام تعلیم سے آگاہی ہوئی جو میرے لئے انتہائی خوشی اور حیرت کا باعث ہے۔مزید اُن کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی کا یہ شعبہ بہت بڑاکام کر رہا ہے،اللہ عزوجل دارالمدینہ کی ٹیم کو مزید کامیابیاں عطا کرے اور انہیں مستقبل کے منصوبوں میں بھی کامیاب کرے۔ (رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 14 مئی 2022ء بروز ہفتہ مین بازار للیانی قصور میں تاجر اسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں کافی تاجران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا محمد لیاقت علی عطاری مدنی (صوبہ پنجاب ذمہ دار شعبہ کفن دفن) نے ’’ذکر اللہ کی اہمیت و درودِ پاک کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود تاجران کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:محمد دانش تفسیر عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


14 مئی 2022ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہر قصور کی للیانی مارکیٹ میں ختمِ گیارہویں کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مارکیٹ کےکثیر تاجران سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

دورانِ حلقہ ڈسٹرکٹ قصور ذمہ دار شعبہ کفن دفن محمد دانش تفسیر عطاری نے’’کامیاب تاجر کے اوصاف‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عاشقانِ رسول کو 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے اور دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 14 مئی 2022ء بروز ہفتہ مین بازار للیانی قصور کی جامع مسجد مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت کافی تعداد میں تاجران شرکت کی۔

اس حلقے میں شعبہ کفن دفن کے صوبۂ پنجاب پاکستان کے ذمہ دار مولانا محمد لیاقت علی عطاری مدنی نے ’’دورود ِپاک کے فضائل اور زکوۃ دینے کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں کثرت کے ساتھ درودِ پاک پڑھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شعبہ کفن دفن کا تعارف کرواتے ہوئےاسلامی بھائیوں کو اس شعبے کے ذریعے کی جانے والی خدمات کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:محمد دانش تفسیر عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے ملک و بیرونِ ملک دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام راہِ خدا عزوجل میں مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی شرکا سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت 13، 14 اور 15 مئی2022ء (جمعہ، ہفتہ، اتوار) 3 دن کا مدنی قافلہ فلوریڈا (یو ایس اے) کے شہر ٹیمپا سے میامی کی جانب سفر پر روانہ ہوا۔

دورانِ مدنی قافلہ رکنِ یو ایس اے مشاورت محمد افتخار عطاری نے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہوں نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان ’’اخلاص و صبر‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ذیشان عطاری سوشل میڈیا، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے تحت 15 مئی 2022ء کو 15 مئی بروز اتوار  سُرجانی ٹاؤن میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ آخرت کی تیاری‘‘ سے متعلق موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور ٹیسٹ مجلس نگران کی والدہ کی برسی پر ان کے لئے فاتحہ خوانی  و دعائے مغفرت  کی نیز اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن بھی دیا۔ 


پچھلے دنوں کراچی (سندھ) کے مختلف بینکس کے ایریا آفسرز، بینک منیجرز اور اسسٹنٹ منیجرز نے دعوتِ اسلامی کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کیاجہاں انہوں نے ذمہ داران سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے آنے والے عاشقانِ رسول کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس سمیت مدنی چینل کا وزٹ کروایا۔

اس کے علاوہ عاشقانِ رسول کے لئے ایک میٹ اپ کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ داران نے ویڈیو پریزنٹیشن کے ذریعےگورنمنٹ حج اسکیم قرعہ اندازی کے لئے عازمینِ حج کے گروپس بنانے میں اُن کی معاونت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کا ذہن دیا گیا۔بعدازاں عاشقانِ رسول نے مدنی چینل کو اپنے تأثرات دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد تسلیم رضا خان عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن  نے بذریعہ انٹر نیٹ حرمین طیبین ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں حج و عمرہ عالمی سطح اور ملک سطح ذمہ دار اسلامی بہنیں شامل تھیں ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے زائرینِ مدینہ خواتین پر انفرادی کوشش کے متعلق اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائے اور حرمین طیبین کے دینی کام کو منظم کرنے کے متعلق اور وہاں دینی کام کی تقسیم کاری کے متعلق مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 14 مئی 2022ء  کو نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے آفس کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں آفس کے نظام سے متعلق ناظمہ سے جو کام لینے کا طریقہ کار ہے اس پر نکات بتائے۔ 


10مئی 2022ء  کو دعوت اسلامی کی جانب سے کینیا،یوگینڈا اور تنزانیہ کی ملک نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ ماہ کے دینی کام کرنے کے اہداف دیئے نیز کارکردگی شیڈول بروقت دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پاکستان کے شہر چونیا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مدنی بستے (اسٹال) کا وزٹ کیا اور عطیات کے حوالے سے مشاورت کی۔

اس کے علاوہ چونیا سٹی میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو پڑھانے والے معلمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 12 دینی کاموں کے حوالے سے چند اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کے متعلق گفتگو ہوئی۔

آخر میں ذمہ داران نے مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے والے بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو اپنی فصل کا عشر دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ: صغیر عطاری قصور ضلع ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی شعبہ روحانی علاج (اسلامی بہنیں) کے تحت یورپین یونین یجن میں ماہ اپریل2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی پیش خدمت ہے ملاحظہ فرمائیں:

لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 02

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:52

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 132

دیئے گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 33

4:تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد