دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت پاکستان کے فیصل آباد ڈسٹرکٹ جڑانوالہ شہر میں اسپیشل پرسنز کے لئے مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت صوبائی ذمہ دار پنجاب محمد عمیر ہاشمی عطاری، فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار شاہد عطاری اور ارسلان عطاری شریک تھے۔

اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد عمیر ہاشمی عطاری نےمدنی مذاکرے کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی جبکہ دیگر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے بھی شرکا کی تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ:اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ماڈل کالونی ٹاؤن ڈسٹرکٹ کورنگی میں واقع ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ملیر کے بالمقابل سابق نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملیر کے چیمبر میں ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

اس اجتماعِ پاک میں شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی (سندھ) سطح کے ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکائے اجتماع کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا، بعد ازاں ذمہ دار نے دعا بھی کروائی۔اس موقع پر اوتھ کمشنر سمیت کثیر وکلا موجود تھے۔(رپورٹ:محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں ہونے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شعبہ کفن دفن کے تحت بستہ (اسٹال) لگایا گیا جس میں آنے والےعاشقانِ رسول کو شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد منصور عطاری کی بستے پر آمد ہوئی، اس دوران رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں دے نوازا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی جانب سے تمام مساجد کے امام صاحبان اور خطباء کے لئے آج 18 مئی 2022ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرہ منعقد ہوگا جس میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ خصوصی شرکت فرماتے ہوئے عاشقانِ رسول کے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے ۔

مذکورہ مدنی مذاکرے میں صرف دعوتِ اسلامی کے ٹرسٹ میں شامل مساجد نہیں بلکہ تمام مساجدِ اہل سنت کے امام صاحبان اور خطباء کو دعوت دی گئی ہے۔

تمام ائمہ و خطبا سے گزارش ہے کہ اس مدنی مذاکرے میں خصوصی شرکت فرمائیں۔

مدنی مذاکرے میں جانشینِ امیرِ اہلِ سنت حضرت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور استاذالحدیث مفتی حسان عطاری مدنی حفظہ اللہ سمیت بڑی تعداد میں ذمہ داران شرکت فرمائیں گے۔

نوٹ: یہ مدنی مذاکرہ مدنی چینل پر بھی براہِ راست نشر کیا جائے گا۔


13 مئی 2022ء   کو دعوتِ اسلامی کےتحت میلسی میں ’’فیضان اسلامک اسکول سسٹم‘‘ کی برانچ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔نگران مجلسِ شعبہ تعلیم دعوت اسلامی عبدالوہاب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

مجلس رابطہ ذمہ دار ملتان ڈویژن فداعلی عطاری،نگران کابینہ میلسی مظہرعطاری مدنی ، پی ٹی آئی ممبرقومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی، ایم پی اے وسابق صوبائی وزیرٹرانسپورٹ پنجاب محمدجہانزیب خان کھچی ان کےبھائی عالمگیرخان کھچی، صدرپریس کلب عزیزاللہ شاہ، جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران ملک کاشف،جوائنٹ سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران ملک محمدحنیف سمیت شہربھرسےمختلف سیاسی وسماجی شخصیات نےشرکت کی۔

پرنسپل فیضان اسلامک سکول سسٹم پروفیسرمحمد عامر عطاری نےمعززمہمانوں کواسکول کےنصاب اوراسلامک سکولنگ سسٹم کے حوالے سے بریف کیاجسےان شخصیات نے بہت سراہااوردعوت اسلامی کی ان کوششوں کی تعریف کی۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات لودہراں کی جانب سے  ملتان ڈویژن کے ذمہ دارفداعلی عطاری کی ڈسٹرکٹ ذمہ دارسیداعجازشاہ عطاری ودیگرذمہ داران کےہمراہ معروف بزنس مین ونومنتخب ضلعی جنرل سیک بگرٹری پی ٹی آئی راناشہزاد انورایڈووکیٹ سےملاقات ہوئی۔

مدنی مرکزفیضان مدینہ وزٹ کرنےاور ہفتہ واراجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی نیز مکتبۃ المدینہ کی مایہ نازتصنیف ’’آخری نبی ﷺکی پیاری سیرت‘‘تحفے میں پیش کی۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری) 


پچھلے دنوں  شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےتحت ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ساہیوال ڈویژن میں نائب صدر سٹی کارپوریشن چوہدری فیضان گجرسے ملاقات کا سلسلہ ہواجس میں صوبائی کفن دفن ذمہ دار مولانا لیاقت علی عطاری مدنی، ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا احمدرضا عطاری مدنی نے آفس میں اس شعبہ کاتعارف کروایا اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔

اس پر فیضان گجر نے عنقریب اپنے دوست احباب سیاسی راہنماؤں کو جمع کرکے بھر پور طریقے سے کروانے کی نیت کی۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


15مئی  2022ء بروز اتوارعبدالرحمن عطاری (پولیٹیکل ٹاؤن ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ) کے گھر لاہور میں عید ملن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمدلیاقت عطاری، ٹاؤن نگران محمد ندیم عطاری اور ڈویژن ذمہ دار محمد اقبال عطاری نے شرکت کی۔

عید ملن اجتماع میں لاہور ڈویژن پولیٹکل ذمہ دار محمد ندیم عطاری نے نئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی ۔بعدازاں آئندہ کے لئے اہداف دیئے جن میں ہر اسلامی بھائی اپنے طور پر رابطہ کے 100 باأثر افراد کی فہرست بناکر ان پر ورکنگ شروع کرے نیز 21 مئی 2022ء کو ہونے والے مدنی مذاکر ے کے لئے سیاسی شخصیات کو دعوت دینے اور ان کی شرکت کو یقینی بنا نے کی ترغیب دلائی۔ مزید بہترین کارکردگی والے اسلامی بھائیوں میں ٹاؤن نگران ندیم عطاری کی جانب سے عیدی تقسیم کی گئی ۔

اس کے علاوہ دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز ایپ کو اسلامی بھائیوں کے موبائل فون میں انسٹال کروایا گیا اور مزید لوگوں کو ایپ انسٹال کروانے کے لئے ترغیب دی گئی ۔ ساتھ ساتھ 27 ،28 اور29مئی 2022ء کے مدنی قافلے میں خود سفر کرنے اور سیاسی شخصیات کو سفر کروانے کی نیتیں کروائی۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داراسلامی بھائیوں  نے سی سی پی او آفس کوئٹہ میں SSP سیکرٹری کوئٹہ محمد نعیم اچکزئی سے ملاقات کی اور انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پرمبارک باد پیش کی۔

اس دورانِ ذمہ داران نے SSP سے رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی کوئٹہ آمد کے حوالے سے چند اہم امور پر گفتگو کی جس پر SSP نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں قبائلی و سماجی شخصیت جاموٹ سپریم کونسل کے سرپرست اعلیٰ سردار عبدالوحید خان سولنگی سے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری ، نگران ڈویژن حاجی غلام حیدر عطاری نے سولنگی ہاؤس سبی میں ملاقات کی۔

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی ۔اس دوران بلوچستان نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری ملک شاہد بلوچ و دیگر مختلف قبائلی سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔آخر میں ڈویژن نگران سبی حاجی غلام حیدر عطاری نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کروائی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے شہر کراچی میں قائم عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 12 دن پر مشتمل اشاروں کی زبان کا کورس منعقد کیا گیا جس میں کافی عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

اس کورس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکاکو اشاروں کی زبان سکھانے کے ساتھ ساتھ اسپیشل پرسنز کے درمیان دینی کام کرنے کا طریقہ بھی سکھایا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر شرکائے کورس نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اصلاح امت و مسلمانوں کی خیر خواہی کے سلسلے میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈی ایس پی کوٹ مومن  میاں وقار احمد، چیف آفیسر بلدیہ کوٹ مومن عادل شہزاد رانجھا اور ریڈر اسسٹنٹ کمشنر نصیر احمد کیانی سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر انہیں دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے بتایا ۔ اس پر عادل شہزاد رانجھا نے تین دن مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کی۔ مزید انہیں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کا تعارف کروایا اور اس میں داخلے کا ذہن دیا ۔

٭جدول کے اختتام پر سرکاری ڈویژن ذمہ دار اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے تین رکنی مجلس کا مدنی مشورہ لیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)