کسی بھی ادارے کے ذمہ داران کے
درمیان میٹنگز کا انعقاد کاموں کو مکمل کرنے اور
مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔اسی لئے ان میٹنگز
کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جاتا ہے۔
ان میٹنگز میں ذمہ داران کو بہتر
سہولیات فراہم کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ ادارے کے اہداف کو وقت پر
مکمل کرنے کے لئے آسان اور کارآمد طریقہ کار وضع کئے جاتے ہیں۔ان میٹنگز سے جہاں
ذمہ داران میں وقت کی پابندی، دوسروں کی رائے کا احترام، مقصدیت اورمنفی باتوں سے
اجنتاب برتنے جیسی خوبیاں پیداہوتی ہیں وہیں ایجنڈے میں تفویض کئے جانے والے کاموں
کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے حکمت عملیاں بھی ترتیب دی جاتی ہیں تاکہ میٹنگ
کے خاطر خواہ نتائج اور فوائد حاصل کئے جاسکیں۔
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے نظام کو چلانے کے لئے بھی وقتاً
فوقتاً میٹنگز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔گزشتہ دنوں دارالمدینہ کے ہیڈآفس میں ہیڈآف
ڈیپارٹمنٹس کی میٹنگ ہوئی جس میں ہر شعبے نے اپنے اپنے شعبہ کی بریفنگ دی
جس میں کئی پالیسیز زیربحث لائی گئیں ۔ساتھ ہی دارالمدینہ کے ہر ذمہ دار کے لئے
اُس کی پیشہ ورانہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریفرشر کورسز کروانے کی تجاویز بھی
دی گئیں جن پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات پر کلام ہوا۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا
ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)