دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 25 مئی 2022ء بروز بدھ بعد نمازِ ظہر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) میں خدمت سر انجام دینے والے علمائے کرام اور ذمہ داران کے لئے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس نشست میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ’’اصلاحِ نفس، منصبِ امامت اور علما کا کردار‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اوہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دورِ حاضر میں علما کی ضرورت کی اہمیت کے حوالے سےعاشقانِ رسول کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ:عابد عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)