دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے بلدیہ میں بذریعہ کال مدنی مشورہ ہو اجس میں ڈویژن اور علاقہ نگران سمیت 5 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو رسالہ کارکردگی و جائزہ کارکردگی کومضبوط بنانے کا ذہن دیا اور اس کی تعداد میں اضافہ کرنے کے حوالے سے نکات بتائے نیز ذمہ دارا سلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانےکے حوالے سے مدنی پھول دئیے اور مِل جُل کر دینی کاموں کو بڑھانے کاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالسنہ للبنات کے تحت  گزشتہ دنوں کراچی زون ساؤتھ 2 کی کابینہ نیو کراچی، اورنگی ٹاؤن اور سرجانی ٹاؤن میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں علاقہ نگران تا زون نگران نیز دارالسنہ ریجن مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے ماتحت کی تربیت کرنے کے حوالے سے بیان کرتےہوئے فرض علوم سیکھنے کا ذہن دیا نیزذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں کو نماز کورس، کفن دفن کورس و تجوید قرا ٰن درست کرکے ٹیسٹ دینے کا ہدف دیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ ویلکم کابینہ میں نیو مسلم اسلامی بہنوں سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں ساؤتھ افریقن کابینہ سطح کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے تین نیو مسلم اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور شارٹ کورس(کم و قتی نصاب) کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی زون ساؤتھ 2 ماڑی پور کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ شارٹ کورسز زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےشعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کی اہمیت اجاگر کیااوراسلامی بہنوں کو ذمہ داری لینے کاذہن دیا جس پر فی الفور 4 اسلامی بہنوں نے ’’طہارت ونماز درست کیجئے‘‘ کورس کے لئے امتحان دینے اور بعد از امتحان کورس کروانے کےلئےپیش کیا جبکہ3 اسلامی بہنوں نے شعبہ شارٹ کورسز ڈویژن و علاقہ سطح پر ذمہ داری کےلئے خود کو پیش کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ ڈربن کابینہ کے نئے علاقے میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن سمیت چار ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نےوہاں کی مقیم اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ رسائل بھی بطور تحفہ پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 31 مئی 2021ء کو عالمی مجلس بین الاقوامی امور کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ زوم لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ابتداً تربیت کے مدنی پھول پیش کئے نیز مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی جس میں ماہانہ شیڈول،ماہانہ کارکردگی ،مدنی مشورے ، میلز کا رپلائی،رسالہ نیک اعمال کا جائزہ اور دیگر کارکردگیاں شامل تھیں ۔

بنگلہ دیشی زبان بولنے والی اسلامی بہنوں کے لئے پوری دنیا میں کام کرنے کے لئے ذمہ دار کا تقرر ہو گیا ۔اب جہاں جہاں بنگلہ دیشی زبان بولنے والی اسلامی بہنیں ہیں ان کے لئے نکات بنائے گئے جس سے دینی کاموں میں مزید ترقی ہوگی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام یکم جون2021ءبروز منگل جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ اسکائپ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 3اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  بنگلہ دیش ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک نگران اور ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور وقت پر کارکردگی دینے، اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کی اطاعت کرنے،رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے اور اپنی ذمہ دار کو ہر ماہ جمع کروانےکی ترغیب دلائی۔


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کے لئے نیو کراچی فیض مدینہ مسجد میں اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں رکن شوری حاجی فضیل رضا عطاری نے خصوصی بیان فرمایا ۔ اس اجتماع میں کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں نے شرکت فرمائی۔ اس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی محمد فیضان عطاری نے کی۔

اس موقع پر نگران مجلس اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری لاہور،رکن کراچی ریجن محمد عمران عطاری ، معاون رکن ریجن محمد جمیل عطاری اور محمد بلال عطاری سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری رکن زون پاکپتن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ )

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کا مدنی قافلہ فیصل آباد فیضان مدینہ ڈسکہ روڈ میں ہوا جس میں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں سمیت مبلغ دعوت اسلامی و رکن زون پاکپتن محمد عابد عطاری نے خصوصی شرکت کی۔

اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کے ہمراہ علاقائی دروہ برائے نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں رکن ریجن فیصل آباد محمد سلطان عطاری نے خصوصی شرکت کی نماز مغرب کے بعد رکن ریجن نے خصوصی بیان کیا جس کی محمد عابد عطاری نے اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔ (رپورٹ: محمد عابد عطاری رکن زون پاکپتن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ) 

ماہنامہ فیضان مدینہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 31 مئی 2021ء بروز پیر مکتبہ المدینہ ہیڈ آفس میں  ماہنامہ فیضان مدینہ کے اکاونٹس کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں HOD ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔

شعبہ خدام المساجد والمدارس دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن، پشاور زون، مردان کابینہ  میں رکن شوری نگران لاہور ریجن الحاج یعفور رضا عطاری دامت برکاتہم العالیہ نے مردان میں جامع مسجد نور کا سنگ بنیاد رکھا جس میں پریزیڈنٹ چیمبر آف کامرس مردان اور دیگر سیاسی و سماجی و شخصیات نے شرکت کی اور رکن شوری کے مدنی پھول بھی حاصل کئے۔ اس موقع پر علمائے کرام نے بھی خصوصی شرکت کی۔ (شعبہ خدام المساجد والمدارس لاہور ریجن)