دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے
شہر مانٹریال ( Montreal) میں بذریعہ
اسکائپ مقامی زبان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 21
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”دل کی پاکیزگی“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو باطنی بیماریوں سے دور رہنے ،دوسرے کے دل
لئے اپنے دل صاف رکھنےاور دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد زون کی کابینہ ٹنڈو محمد خان کے تلھار
ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس
میں کابینہ تا ذیلی نگران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
نگران اسلامی بہن اور زون مشاور ت ذمہ اسلامی بہنوں نے مشورے میں موجود ذمہ داراسلامی
بہنوں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں کو مزید بہتر
بنانے کے حوالے سے ان کی تربیت کی نیز کارکردگی میں اضافے کے لئے اہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے
شہر تھورن کلف (Thorncliffe) میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 24 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے”وضو کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور
دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر
اسلام آباد میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں راولپنڈی اسلام
آباد زون کے ذیلی حلقہ تا زون مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
جس میں اسلام آباد ریجن کے رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ نے بذریعہ آڈیوں لنگ سنتوں بھرا بیان کیا اور پاکستان نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دعوت ِاسلامی کے دینی
کاموں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا اور سالانہ ڈونیشن کارکردگی پر ذمہ داراسلامی
بہنوں کی حوصلہ افزائی کی ۔
امریکہ کے ڈویژن نیو یارک میں 7 مختلف مقامات
پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے امریکہ کے ڈویژن نیو یارک میں 7 مختلف مقامات
کونی آئی لینڈ، برائٹن بیچ، فوسٹر ایوینیو، اوقیانوس ایونیو، نیو جرسی، برسن ہرسٹ،
اسٹیٹ آئی لینڈ(Coney Island, Foster Avenue, Ocean Avenue, Brighton
Beach, New Jersey, State Island,
Bensonhurst Avenue) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیاگیاجن میں کم و بیش 114 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوتِ
اسلامی نے”فیضان امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ“کے
موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے یا
سننے اور ماہنامہ پڑھنے کا ذہن دیا نیز ہر ہفتے پابندی سے مدنی مذاکرہ دیکھنے
کی ترغیب دلائی۔
دعوت
ِاسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں مدنی مشورے
کاانعقادہوا جس میں مدرسۃالمدینہ
بالغات کی مدرسات نے شرکت کی ۔
ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کو ڈونیشن جمع
کرنے اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو
مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے ،
نیزجدول پر عمل کرنے کروانے کی ترغیب
دلائی۔ اس کے ساتھ ساتھ جن اسلامی بہنوں
کے کے ٹیسٹ نہیں ہوئے ان کے اور طالبات کے ٹیسٹ دلوا کر نئے درجوں کا آغاز کرنے کا ذہن دیا آخر
میں مدرسات کواس کے حوالے سے اہداف بھی دیئے ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی گلزار ہجری ڈویژن میمن نگر میں تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جس میں زون مشاورت، کابینہ
نگران اور ڈویژن تا ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو روزانہ کم از کم دو گھنٹے دینی کاموں میں صرف
کرنے کا ذہن دیتے ہوئے دینی کاموں کو مضبوط کرنے اور مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے
اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی
دورہ کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں
علاقائی دورہ کی ڈویژن تاکابینہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون سطح
علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے دوران
مدنی مشورے میں علاقائی دورہ کے نکات سمجھائے اور کارکردگی جدول فارم
جمع کروانے کی ترغیب دلائی نیز محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے کا ذہن دیا
۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے
تحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے
سرجانی میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس
میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی کابینہ، ڈویژن
و علاقہ مشاورتوں اور مدرسات نے شرکت کی ۔
پاکستان سطح اور ریجن سطح کی ذمہ داران اسلامی بہنوں نے اسلامی
بہنوں کو جدول پر عمل کرنے اور تجوید درست
کرنے کے لئےناظرہ کورس کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی آخر میں حوصلہ افزائی کرتے
ہوئے اچھی کارکردگی والی اسلامی بہنوں کو تحائف بھی دیئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی کے علاقے کلفٹن کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع کاانعقادہوا جس میں تقریبا 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اصلاحِ
اعمال کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو آخرت کے معاملے میں
غوروفکر اور نیک اعمال پر اخلاص کے ساتھ عمل کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے اور نیک اعمال کے رسالہ کی اہمیت بتاتے ہوئے رسالہ
نیک اعمال کے ذریعہ غوروفکر کرنے کاذہن
دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کابینہ گلشن ِمعمار
میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس
میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
اصلاح ِاعمال ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن
نے اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ سننے
کےفوائد بتاتے ہوئے رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے اور عاملین نیک اعمال کی تعداد
بڑھانے کا ذہن دیا نیز اصلاح اعمال اجتماع کرنے کے حوالے سےاہم نکات بتائے اور مدنی مذاکرہ کارکردگی کےنئے
فارم سمجھاتے ہوئے تقرری جلد مکمل کرنے کا
ہدف دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 02جون2021ء کوجنوبی کوریا کے شہرانچن میں بذریعہ
اسکائپ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے ”مکے کی شان وعظمت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں
کو وہاں کے مقدس مقامات کے بارے میں بتایا نیز آبِ زم زم کے فائدے اور برکتیں بھی بیان کرتے ہوئے سفر
کرنے کی سنتیں اور آداب بھی بیان کیں۔