20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
حکومتی فیصلے کے مُطابق پنجاب اور سندھ میں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز
Tue, 8 Jun , 2021
3 years ago
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام چلنے والے تعلیمی
ادارے دار المدینہ اسلامک اسکول سسٹم میں حکومتی
فیصلے کے مُطابق پنجاب بھر کےتمام کیمپسز
میں پری نرسری تا میٹرک کلاسز اور سندھ
بھر میں نویں ، دسویں جماعت کے لئے تعلیمی
سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز 7جون 2021ء بروز پیر سے ہو چکا ہے البتہ سندھ میں پری نرسری تا ا ٓٹھویں جماعت کے لئے تعلیمی سرگرمیاں تا حکم ِ ثانی آن
کائن کلاسز اور Study packsکےذریعےجاری رہیں گی۔ دارالمدینہ
منیجمنٹ کی طرف سے حکومتی فیصلے پر عمل
کرتے ہوئے اساتذہ کو SOP’sپر سختی سے عمل کرانے کی
ہدایات جاری کی گئی ہیں۔محمد نبیل شیخ۔ میڈیا کوآرڈینیٹر (دارالمدینہ)