یوکے کی اسلامی
بہنوں کے لئے بذریعہ انٹرنیٹ دو ماہ کے ناظرہ کورس کا آغاز
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے زیرِ
اہتمام یکم جون2021ء سے یوکے کی اسلامی
بہنوں کے لئے ناظرہ ٹیسٹ کی تیاری کروانے کے لئے دو ماہ کے ناظرہ کورس کا آغاز ہوا
ہے۔ فی کلاس طالبات کی تعداد 12 ہے۔
یہ کورس
بذریعہ انٹرنیٹ کروایا جارہا ہے۔ اس کورس میں قراٰنِ پاک پڑھی ہوئی اسلامی بہنوں کو قراٰنِ پاک کی
دہرائی کروائی جائے گی اورکورس کے اختتام پراسلامی بہنوں کا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! فائنل ٹیسٹ دلوایا جائے گا۔
ناروے میں بذریعہ
اسکائپ مقامی زبان نارویجن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ناروے میں
بذریعہ اسکائپ مقامی زبان نارویجن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقادکیا گیاجس میں
تقریبا 21اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”قراٰنِ پاک کی عظمت“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰنِ
پاک کے فضائل پر نکات پیش کئے نیز روزانہ قراٰنِ پاک کی
تلاوت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مئی 2021 ءکے آخری ہفتے ناروے (Norway) میں 4 مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات
کا انعقاد کیاگیا جن میں گیرود حا ( Haugerud)، شیسمو کھوشے (Skjesmokorset)،فیورست(Furuset)، گرورد (Grorud) وغیرہ علاقےشامل
ہیں۔ ان اجتماعات میں کم و بیش 48 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”غیبت کی تباہ کاریوں“ کے موضوع پر
سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو غیبت کرنے اور سننے سے بچنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے
اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اسپین کے ڈویژن لوگرونیو کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مئی 2021ء کے آخری ہفتےاسپین کے ڈویژن
لوگرونیو (Logroño) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں سنسکا ( Sonseca)،لوگرونیو(Logroño) اور آرگینڈہ(Argenda) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش54 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا اعلی ٰکردار“
کےموضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے
اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یو کے بریڈفورڈ
ریجن میں 30 دن پر مشتمل ”فیضانِ تجوید و نماز کورس“کاآغاز
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام 02 جون2021ء سے یو کے بریڈفورڈ (Bradford)ریجن میں 30 دن پر مشتمل ”فیضانِ تجوید و
نماز کورس“کاآغاز ہوا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو تجوید(مدنی قاعدہ،چھ کلمے،ایمان مفصل و مجمل،تلبیہ و تشریق)،فقہ(وضو،غسل نماز اور دیگر
اہم شرعی مسائل) اور تربیت(بیانات و مدنی تربیت) جیسے
اہم مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا جارہا
ہے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام 02 جون2021ء سےیورپین یونین ریجن
کے ملک سویڈن(Sweden)اور جرمنی ( Germany)میں 30دن پر مشتمل ”فیضانِ تجوید و نماز کورس“کاآغاز ہوا جن میں 18
اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو تجوید(مدنی قاعدہ،چھ کلمے،ایمان مفصل و مجمل،تلبیہ و تشریق)،فقہ(وضو،غسل نماز اور دیگر
اہم شرعی مسائل) اور تربیت(بیانات و مدنی تربیت) جیسے
اہم مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا جارہا
ہے۔
گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ مانسہرہ میں کابینہ ذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں مانسہرہ، بالاکوٹ، شنکیاری اور لساں نواب کابینہ کے ذمہ داران نے
شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے مختلف دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ
لیا اور شرکا کو اپنے اپنے کابینہ میں 12 دینی کاموں بڑھانے کے حوالے سے رہنمائی
فرمائی۔
حاجی یعفور رضا عطاری کا مردان میں دارالعلوم حنفیہ کا
دورہ، علمائے کرام سے ملاقاتیں
دعوت
اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے خیبر پختونخواہ کے ضلع
مردان کے علاقے گڑھی کپورہ میں قائم دار العلوم حنفیہ کا دورہ کیااور مہتمم مولانا
شاہ روم باچا صاحب مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے ملاقات فرمائی۔ اس موقع پر دارالعلوم کے
اساتذہ و کرام اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔
رکن
شوریٰ اور مولانا شاہ روم صاحب کے درمیان مردان میں دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو
ہوئی جبکہ حاجی یعفور رضا عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا
تعارف پیش کیا۔
29 مئی 2021ء کو ساجد یوسف (صحافی) اور
کونسلر ظفر اقبال (Tyseley & Hay Mills) نے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ، برمنگھم
کا دورہ کیاجہاں ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہااور دعوت اسلامی کا تعارف پیش
کیا۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے مہمانوں کو شعبہ FGRFکے تحت ہونے
والے مختلف مہم، جیلوں اور نوجوانوں میں ہونے
کی دینی کام کے متعلق بریف کیاجس پر کونسلر ظفر اقبال نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو
سراہا اور آئندہ دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
شعبہ رابطہ
برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نگران شعبہ رابطہ برائے
تاجران ندیم عطاری نے کراچی شہر میں
انڈسٹری اونرز میں مدنی حلقہ لگایا جس میں مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
شعبہ رابطہ
برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نگران شعبہ رابطہ برائے
تاجران ندیم عطاری نے میر پور خاص کی غلہ
منڈی میں بڑے آڑتھیوں میں مدنی حلقہ لگایا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔