دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام   آنے والے نسلوں کے ایمان وعقائد کے تحفظ اور انکی دینی ماحول میں تعلیم و تربیت کو یقینی بنانے کے عظیم مقاصد کے تحت قائم کیا گیا ہے۔دارالمدینہ دعوتِ اسلامی کے چند اہم ترین شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ہےجو امت محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے نونہالوں کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔دارالمدینہ کی انتظامیہ کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ دارالمدینہ سے وابستہ والدین و سرپرستوں کو حتی الامکان سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنے معاشی وسائل میں اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کو باآسانی جاری رکھ سکیں۔ لاک ڈاؤن کے باعث پیدا ہونے والی صورت حا ل کا ہمیں بخوبی اندازہ ہے ۔ موجودہ صورتحال میں والدین کو مزید آسانی فراہم کرتے ہوئے دارالمدینہ کی جانب سےمندرجہ ذیل اقدامات کیے جارہے ہیں:

1. جون تا نومبر 2021 ہر ماہ بروقت (due date سے پہلے)فیس کی ادائیگی پر اگلے ماہ کی فیس پر %5 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔

2. ہر سال ماہ ِ اکتوبر کی فیس میں شامل annual charges اس سال دسمبر 2021 میں لیے جائیں گے۔

3. جون تا نومبر 6 ماہ تک بروقت فیس جمع کروانے والوں کو annual charges پر 50% فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔

ہم امید کرتے ہیں کہ یہ اقدامات آپ کے بچوں کے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے میں مددگار و معاون ثابت ہوں گے اور آپ اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

ایچ آر ڈیپارٹمنٹ (مجلس اجارہ) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 04 جون 2021ء کو کراچی ریجن کا ماہانہ مدنی مشورہ کراچی آفس میں ہوا۔ آغاز میں 12 دینی کاموں کے حوالے سے رپوٹ پیش کی گئی ۔ ریجن ذمہ دار نے ہرماہ نیک اعمال کا رسالہ ذمہ دار کوجمع کروانے کا ذہن دیا۔ریجن ذمہ دار محمد علی عطاری مدنی نے گذشتہ ماہ کے کاموں کاتفصیلی جائزہ لیا اور کام میں مزید بہتری کے حوالے سے مدنی پھول عطافرمائے۔ ریجن ذمہ دار نے آئندہ ماہ ہونے والے آڈٹ کی ابھی سے تیاری کرنے کا بھی ذہن دیا۔

فنانس ڈیپارٹمنٹ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یکم جون 2021ء کو فیضان مدینہ ملتان میں رکن شوری حاجی اسلم عطاری نے معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان ابو محمد محمد مزمل عطاری کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں کھالوں کے انتظامات، نمک،لیبر اور دیگر مدنی پھولوں پر گفتگو کی۔

فنانس ڈیپارٹمنٹ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 31،مئی 2021ء فیصل آبادریجن، پاکپتن و ساہیوال زون فیضان مدینہ عارف والا میں معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان ابو محمد محمد مزمل عطاری نے وزٹ کیا ۔ اس موقع پر فنانس نظام کی چیکنگ ، رسید بکس ،ای رسید ، جامعات و مدارس میں فنانس نظام کی چیکنگ کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی۔

شعبہ  کورسز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سندھ،ریجن حیدر آباد، لاڑکانہ زون، دادو کابینہ، جوہی ڈویژن فیضان مدینہ میں 7 دن فیضانِ نماز کورس رہائشی کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول و مدارس کے طلباء نے شرکت کی۔

مبلغ دعوتِ اسلامی عبدالوہاب عطاری نے جماعت کے فضائل پر بیان کرتے ہوئے نماز کی اہمیت و مدنی کورسز کے فائدوں پر مدنی پھول دئیے۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس کورسزواعتکاف )

شعبہ  کورسز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 2جون 2021ء کو جوہر ٹاؤن لاہور ، فیضان مدینہ ،نزد ایکسپو سینٹر میں 63 دن کا مدنی تربیتی کورس منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلم مدنی تربیتی کورس محمد شاہد عطاری نے مدنی قاعدہ درست مخارج سے پڑھنے اور قواعد و مخارج کے مطابق قرآن پاک پڑھنے کےبارے میں معلومات دیتے ہوئے اس کی اہمیت سے آگاہ کیا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس کورسزواعتکاف )

شعبہ  کورسز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 31 مئی 2021ء کو کراچی ، مدینہ چوک، مچھر کالونی ، کیماڑی فیضان جمال مصطفیٰ مسجد میں 7 دن رہائشی فیضان نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

7دن کے فیضان نماز کورس میں معلم فیضانِ نماز کورس نے شرکا کو نماز کا عملی مشق کروایا اور قعدۂ اخیرہ کے مدنی پھول دیئے۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد نعمان احمد عطاری نے تہجد کے فضائل پر بیان کرتے ہوئے نماز تہجد ادا کی اور آخر میں دعا و مناجات کا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس کورسزواعتکاف )

شعبہ رابطہ برائے تاجران  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 30 مئی 2021ء بروز اتوار کراچی لانڈھی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ہول سیلر تاجروں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران محمد ندیم عطار ی نےسچے اور امانت دار تاجر کے فضائل پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا اور 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

شعبہ رابطہ برائے تاجران  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران ندیم عطاری نے کراچی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں تاجران اور ذمہ داران نے شرکت کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان)

شعبہ مکتبہ المدینہ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یکم جون 2021ء بروز منگل مکتبۃ المدینہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ترجمہ قرآن کنز الایمان انگلش میں شائع کرنے پر گفتگو ہوئی۔ مکتبۃ المدینہ جنرل منیجر علی محمد، سینئر منیجرز اور نگران شعبہ اس مدنی مشورے میں شریک ہوئے۔

شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 3 جون2021ء بروز جمعرات اراکین مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی،یونس عطاری اور جنید عطاری مدنی نے لطیف آباد 5 نمبر جامع مسجد میں زیر تعمیر برانچ کا وزٹ کیا۔ اس دوران برانچ کا انٹرنیٹ اور الیکٹرک ورکنگ پلان تیار کرکے انجینئر کو آگاہ کیا۔

دوسری جانب کلاتھ مارکیٹ برانچ میں حیدر آباد ریجن کے ہیلپ ڈیسک اور برانچ ناظمین کی باہمی مشاورت ہوئی جس میں رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی اور آئی ٹی اسسٹنٹ منیجر ناصر عطاری نے سوالات کے جوابات دئیے۔ ریجن ذمہ دار جنید عطاری مدنی نے ہیلپ ڈیسک سپورٹرز کے کاموں کی حوصلہ افزائی کی۔

شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 3 جون2021ء بروز جمعرات رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی نے حیدرآباد ریجن ذمہ دار جنید عطاری مدنی کے ہمراہ حیدر آباد ریجن کے برانچ ناظمین و شفٹ ناظمین کا مدنی مشورہ لیا جس میں زیادہ سے زیادہ دینی کام کرنے اور اپنے اسٹاف کو اسکا ذہن دینے کی ترغیب دلائی۔اس موقع پر شعبے سے متعلق مزید نکات عطافرمائے۔