ساؤتھ افریقہ
ویلکم کابینہ میں انگلش زبان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ
افریقہ ویلکم کابینہ میں انگلش زبان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے
اور دینی علم حاصل کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار رسالے کا مطالعہ کرنے اور مزید
اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دینے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ
افریقہ ویلکم کابینہ میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اورنیکی کی دعوت میں اضافہ کرنے ،مدنی مذاکرہ دیکھنے ہفتہ وار رسالے کا مطالعہ کرنے اور دعوت اسلامی کی تمام دینی سرگرمیوں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ آن لائن شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام مئی 2021 ءمیں ملک
و بیرون ملک سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت پاکستان ریجنز (اسلام آباد ، ملتان ، لاہور ، کراچی،حیدرآباد، فیصل آباد ) ہند ریجنز(دہلی ،ممبئی، کولکتہ
، اجمیر)،یوکے برمنگھم ، آئر لینڈ،
عرب شریف ،کویت ، بحرین ،قطر، آسٹریلیا،ملبرن
، ملائشیا ، امریکہ ، کینیڈا ،ناروے، بلجئیم
،سویڈن ،ہالینڈ ، اٹلی ، جرمنی ،فرانس ،
ساؤتھ افریقہ ، بنگلہ دیش ، چائنہ ، ،
ایران ، ترکی ، یوگنڈاکے70مختلف مقامات
پر 6 مختلف کورسز(فیضانِ
تلاوتِ قراٰن کورس ، 3ڈے ماہ رمضان بخشش
کا سامان سیشن ،سوشل میڈیا کا استعمال ، تلاوت القراٰن کورس، فیضان تجوید کورس) کا سلسلہ ہوا جن میں کم و بیش’’ 1 ہزار 498 ‘‘اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ
شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
مئی2021 ءمیں ملک و بیرون ملک جن میں پاکستان ریجنز (اسلام آباد
، ملتان ، لاہور ، کراچی،حیدرآباد، فیصل آباد) ، ہند ریجنز(دہلی ،ممبئی، کولکتہ
، اجمیر) ، یوکے برمنگھم ، لندن ، مانچسٹر ، اسکاٹ لینڈ
، بریڈ فورڈ ، آئر لینڈ ، عرب شریف ،کویت
، بحرین ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ، ملائشیا ، امریکہ ، کینیڈا ، موزمبیق ،ماریشس ،یوگنڈا
، تنزانیہ ،کینیا ، بلجئیم ، اسپین
،ہالینڈ ، اٹلی ، جرمنی ،آسٹریا ، ڈنمارک
، سویڈن ، ناروے ، فرانس، ساؤتھ افریقہ ، بنگلہ دیش ،چائنہ ، ایران ، ترکی
، کرغستان ، عمان ،سری لنکا) مقامی مدرسات
اور دیگر ذرائع کے ذریعے 07 مختلف کورسز (فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس ، 3ڈے
ماہ رمضان بخشش کا سامان سیشن ، کورس جنت
ودوزخ کیاہیں ؟ ، طہارت کورس ، سوشل میڈیا
کا استعمال ، تلاوت القراٰن کورس، فیضان تجوید کورس) کا ’’
1 ہزار 641 ‘‘مقامات پر انعقاد ہوا جن میں کم و بیش’’ 42 ہزار 2 63 ‘‘اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ
المدینہ گرلزکے زیرِاہتمام 8 جون 2021 ءبروز منگل کو مدرسۃ المدینہ گرلزکی ذمہ
داراسلامی بہنوں کابذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان بھر کی تمام ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نےاسلامی
بہنوں کو جدول پرعمل کرنے اور اپنی ماتحت
مدنی عملے کی تربیت کے لئےوقت دینے کاذہن دیا نیز مدارس
المدینہ گرلزمیں ہونے و الےسنتوں بھرے اجتماع کےحوالے سے نکات بتائے جبکہ ماہانہ
مدنی مشورہ منعقد کرنے کی ترغیب دلائی جس
پر اسلامی بہنوں نے اپنے اپنے ریجن میں شعبے کے دینی کاموں کو بہترسے بہتربنانے کی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالمدینہ کےتحت گزشتہ دنوں کراچی کورنگی دارالمدینہ کیمپس
میں تر بیتی اجتماع کاانعقادہوا جس میں کلاس نائن اور میٹرک کی موجودہ طالبات سمیت ٹیچرز نے شرکت کی ۔
عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے ’’ خوفِ خدا اور آسان نیکیوں ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور طالبات کو نیکیوں بھری زندگی گزارنے
کا ذہن دیا جس کے نتیجے میں 46 طالبات نے روزانہ صدقہ کرنے ، 17 طالبات نے درس نظامی کرنے، 46طالبات نے مدنی مذاکرہ دیکھنے، 20 طالبات نے ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کرنے ، 46 طالبات نے شارٹ کورسز کرنے ،54 طالبات نے ہفتہ واررسالہ کا
مطالعہ کرنے اور 42 طالبات نے گھر درس
دینے کی نیتوں کااظہار کیا۔
اسی طرح کراچی آرام باغ کیمپس میں گزشتہ
دنوں تربیتی سیشن ہوا جس میں عالمی مجلس
مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے نویں اور دسویں جماعت کی طالبات کی اخلاقی اور مذہبی تربیت کی۔
طالبات میں فرض علوم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے نماز کے فرائض و واجبات سیکھنے کاذہن دیا۔
میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 07 جون 2021ء بروز پیر لاہور ریجن ، گلگت بلتستان کی قراقرم انٹرنیشنل
یونیورسٹی میں رکن لاہور ریجن عثمان عطاری نے مختلف عہدیداران وائس چانسلر، ڈاکٹر اکبر علی HODمیڈیا اینڈ
کمیونیکیشن اسٹيڈيز اور مشتاق احمد فیکلٹی انٹرنیشنل ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ سے ملاقات
کی ۔ اس موقع پر ماس کمیونیکیشن کےا سٹوڈنٹ کو نیکی کی دعوت دی اور دیگر افراد سے
ملاقات کی۔ دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ
جات کا تعارف کروایا اور مکتبۃالمدینہ کی
شائع کردہ کتب تحفے میں دیں۔
میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 07 جون 2021ء بروز پیر لاہور جنوبی زون، رکن مجلس و رکن لاہور جنوبی
زون محمد شہزاد مدنی نے روزنامہ نوائے وقت کے سینئر صحافی و کالم نگار ڈپٹی ایڈیٹر
سعید آصی سے ملاقات کی۔
میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 06 جون 2021ء بروز اتوار لاہور ریجن ، گلگت بلتستان میں رکن
لاہور ریجن عثمان عطاری نےگلگت پریس کلب کے جنرل سیکرٹری وجاہت علی اور دیگر صحافیوں
سے ملاقات کی۔
حضرت سیّدنا امام بیہقی رحمۃ اللہ
علیہ شعب الایمان میں نقل فرماتے ہیں کہ اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کا فرمانِ عبرت نشان ہے:"روزانہ صبح جب سورج طلوع ہوتا ہے، تو اس وقت دن یہ اعلان کرتا ہے، اگر آج کچھ نیا کام کرنا ہے تو کر لو کہ آج کے بعد میں کبھی پلٹ کر نہیں آؤں گا۔"(شعب
الایمان، جلد 3، صفحہ 386، حدیث 3845، دار الکتب العلمیہ بیروت)
سدا عیش دوراں دکھاتا نہیں
گیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں
اے عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم: زندگی کا جو دن
نصیب ہو گیا، اسی کو غنیمت جان کر جتنا ہو
سکے اس میں اچھے کام کرلئے جائیں تو بہتر ہے، کہ کل نجانے لوگ ہمیں "جناب" کہہ کر
پکارتے ہیں یا "مرحوم" کہہ کر، کہا جاتا ہے"جو زمانے پر اعتماد کرتا ہے، زمانہ اس سے خیانت کرتا ہے۔"تصوف کے امام
حضرت سیّدنا امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرماتے ہیں:"کیا تم غور نہیں
کرتے کہ تم کب سے اپنے نفس سے وعدہ کر رہے ہو کہ کل عمل کروں گا اور وہ کل آج میں
بدل گیا، کیا تم نہیں جانتے کہ جو کل آیا
اور چلا گیا، وہ گزشتہ کل میں تبدیل ہوگیا،
بلکہ اصل بات یہ ہے کہ تم آج عمل کرنے سے
عاجز ہو، تو کل زیادہ عاجز ہوں گے۔(جوانی
کیسے گزاریں، صفحہ 32)
امام بہاؤ الدّین محمد بن احمد مصری شافعی رحمۃ
اللہ علیہ اپنی کتاب دین و دنیا کی انوکھی باتیں ص83میں نقل فرماتے ہیں:"تجھے
تیری صحت و تندرستی اور کل کی اُمید دھوکے میں نہ ڈالے، کیونکہ زندگی بہت مختصر ہے
اور تندرستی ہمیشہ نہیں رہتی۔" ایک اور جگہ ارشاد فرماتے ہیں:"زمانے تین
ہیں، ایک وہ جو گزر گیا، پھر لوٹ کر تیری طرف نہیں آئے گا، دوسرا وہ جس میں تو ہے، جو تجھ پر ہمیشہ نہیں رہے گا اور تیسرا آنے والا،
جس کا حال تو نہیں جانتا کہ اس میں تیرے
ساتھ کون ہوگا۔(دین و دنیا کی انوکھی باتیں، جلد 1، صفحہ 84)
ایک مرتبہ حضرت سیّدنا عمر بن
عبدالعزیز رضی اللہ عنہ سے کسی نے عرض کی، یا امیر المؤمنین! یہ کام کل پر مؤخر کر دیجئے، اِرشاد فرمایا:"میں روزانہ کا کام ایک دن
میں بمشکل مکمل کرپاتا ہوں، تو پھر دو دن
کا کام ایک دن میں کیونکر کر سکوں گا؟
آج کا کام کل پرنہ چھوڑیں
کل بھی رہے گا یوں ہی ادھورا
(انمول ہیرے، صفحہ16)
اے عاشقانِ صحابہ!آج کا کام آج ہی
کرنے کی عادت بنائیں اور کل پر مؤخر نہ
کیجئے کہ نہ جانے ہم کل نصیب ہوگی یا نہیں؟ اگر نصیب ہو بھی جائے تو جب ہم آج کا کام ایک دن میں نہیں کر پاتے، تو دو دن کا کام ایک دن میں کس طرح کر سکیں گے؟
اترتے چاند ڈھلتی چاندنی جو ہو
سکے کر لے
اندھیرا پاکھ آتا ہے کہ دو دن کی
جوانی ہے
اللہ پاک ہمیں وقت کی قدر کرنے کی
توفیق عطا فرمائے۔آمین
میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 06 جون
2021ء بروز اتوار نواب شاہ زون، نوشہروفیروز
میں رکن مجلس و رکن نواب شاہ زون زوار احمد عطاری اور دیگر ذمہ داران نے ڈسٹرک
نوشہروفیروز کے پریس کلب میں جیو نیوز کے غلام حیدر، جی ٹی وی کے محمد شکیل، سندھ
ٹی وی کے عرفان الحق، پریس کلب کے صدر محمد وقار سمیت سینئر صحافیوں اور دیگر پرنٹ میڈیا سے
ملاقات کی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالمدینہ کےتحت گزشتہ دنوں راولپنڈی
کے کیمپس واہ کینٹ میں بذریعہ زوم تربیتی سیشن ہوا جس میں 38 ٹیچرز نے شرکت
کی ۔
عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے ’’اللہ پاک کی دی ہوئی نعمتوں کا شکر ادا کرنا‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور دینی کاموں میں حصہ
لینے کا ذہن نیز اپنی ذمہ داریوں
کومزید خوش اسلوبی سے انجام دینےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی
بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔