شعبہ   معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے حوالےسے 4 مارچ 2024ء کو مدرسۃالمدینہ اشاعت الاسلام خانیوال روڈ ملتان میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران شعبہ غلام الیاس عطاری، نگران ڈویژن مشاورت سادات عطاری سمیت شعبے کے دیگر اسلامی بھائیوں نے براہِ راست جبکہ ذیلی تا ملتان ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے پردے میں شرکت کی۔

مدنی مشورے میں رکن شوری ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی اور رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور مدرسۃالمدینہ بالغات کے حوالے سے آئندہ کے اہداف دیئے نیز رمضان المبارک میں ختم قرآن اجتماعات کرنے کے تعلق سے رہنمائی کی اور ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن بھی دیا۔(رپورٹ: غلام الیاس عطاری نگران مجلس، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت  اسلامی کے شعبہ گھریلو صدقہ بکس کے تحت 5مارچ 2024ء بروز منگل فیصل آباد ڈویژن کی ڈسٹرکٹ جھنگ میں میٹ اپ ہوا جس میں شعبہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق نگران فیصل آباد ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم عطاری نے رمضان ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی اور صدقہ بکس کی تعداد کو بڑھانے کا ذہن دیا نیز مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں اپنے علاقوں سے گاڑیاں لانے کی سمت فکس کی۔

اختتام پر اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کو تحائف دیئے اور حوصلہ افزائی بھی کی۔اس موقع پر نگران ڈسٹرکٹ مشاورت اور گھریلو صدقہ بکس کے ڈویژن ذمہ دار بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


5مارچ  2024ء بروز منگل مدنی مرکز فیضان مدینہ جھنگ سٹی مدن شاہ میں شعبہ عشر کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں جھنگ ڈسٹرکٹ کے عشر ذمہ داران شریک ہوئے۔

نگران ڈویژن مشاورت فیصل آباد حاجی سلیم عطاری نے مشورہ لیا جس میں عشر کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے عشر جمع کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی۔

اس موقع پر عشر کے ڈویژن ذمہ دار اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے بھی شرکا کو مدنی پھول دیئے۔ آخرمیں اچھی کارکردگی والے ذمہ داران کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔(رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ  معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 3 مارچ 2024ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں رکن شوریٰ ابو ماجد حاجی محمد شاہد مدنی عطاری ،نگران مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں اور صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے معاونت برائے اسلامی بہنوں کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں گلی گلی مدرسۃ المدینہ کی تعداد میں اضافہ کرنے کا ہدف دیا نیز رمضان عطیات ،رسید بکس ، زکوۃ بروشرزاوردیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی جن پر نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔(رپورٹ: عبد الخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فیضان مدینہ  فیصل آباد میں میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے تحت 3 مارچ 2024ء کو ٹریننگ سیشن ہوا جس میں رکن شوریٰ عبدالوھاب عطاری ، اورمختلف شہروں سے ڈاکٹر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے ڈاکٹر حضرات کو تربیتی مدنی پھول دیتے ہوئے نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ترغیب دلائی۔ بعدازاں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے ڈونیشن جمع کروانے کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے اچھے انداز سے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


شہنشاہِ بغدادحضور غوثِ پاک رحمۃُ اللہِ علیہ کی سیرت اور آپ کے اقوال سے عاشقانِ رسول کومستفیض کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ سیرتِ شہنشاہِ بغدادپڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سےبھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ سیرتِ شہنشاہِ بغدادپڑھ یا سن لے اُس کو اور اُس کے ماں باپ کو بے حساب بخش کر جنت الفردوس میں پیارے غوث پاک کا پڑوسی بنا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


جامع مسجد شاہجہان، بھیکھے وال، ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین  میں 01 مارچ 2024ء بروز جمعہ غسلِ میت و کفن کورس ہوا جس میں اہل علاقہ سے عاشقانِ رسول اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

امتیاز احمد عطاری تحصیل ذمہ دار شعبہ کفن دفن نے غسلِ میت دینے اور کفن پہنانے کا پریکٹیکل طریقہ سکھایا اور اس حوالے سے عوام میں پائی جانے والی عمومی غلطیوں کے بارے میں بتایا۔اس کورس میں شعبہ کفن دفن کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد سجیل عطاری بھی موجود تھے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ  رسول کی سنتوں بھری تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے 2 مارچ 2024ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ٹریننگ سیشن ہوا۔

اس ٹریننگ سیشن میں رکن شوریٰ عبدالوھاب عطاری ، ثوبان عطاری اورمختلف ڈیپارٹمنٹس سے پروفیشنلز نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے تربیتی مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن دیانیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے عطیات جمع کرنے اور دیگر کو اس بارے میں ترغیب دلانے کے اہداف پیش کئے۔

بعدازاں سوال و جواب کا بھی سلسلہ ہوا جس میں نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی طرف سے ہونےوالے سوالات کے جوابات دیئے۔

علاوہ ازیں شرکا نے نگران پاکستان کے ساتھ مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کی ۔بعد مدنی مذاکرہ دہرائی کا حلقہ بھی لگایا گیا جس میں نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں سے سوالات کئے اور صحیح جواب دینے والے اسلامی بھائیوں کو انعامات بھی دیئے۔

آخرمیں نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فیضان مدینہ  فیصل آباد میں 3 مارچ 2024ء کو نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ اصلاح اعمال کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں نگران مجلس اور صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں نگران پاکستان نے ذمہ داران کی تقرری کی نیز رمضان ڈونیشن اور ای رسید کے حوالے سے تربیت کی۔ علاوہ ازیں ماہ رمضان کو ماہ نیک اعمال بنانے کے سلسلے میں پلاننگ دی اور دیگر قیمتی مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  اصلاح اعمال کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے آن لائن مدنی مشورے کاانعقاد کیا گیا جس میں شعبہ اصلاح اعمال کے نگرانِ مجلس،صوبائی وڈویژن ذمہ داران، نگرانِ مجلس اوورسیز،ریجن اور ملک سطح کے ذمہ داران نے آن لائن شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے شعبے میں جاری دینی کاموں کے حوالےسے معلومات حاصل کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو رسالہ نیک اعمال پر عمل کروانے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


چند روز قبل  فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے ایونٹ مجلس فیضان مدینہ کے ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ فرمایا جس میں رکن شوریٰ نے ایک ماہ رمضان اعتکاف کے حوالے سے رہنمائی کی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں معتکفین کو ہر طرح کی جائز سہولیات دینے اور انتظامی معاملات کے حوالے سے پلاننگ بتائی جس پر ایونٹ مجلس فیضان مدینہ نے رکن شوریٰ کی بتائی گئی ہدایات کو نافذ کرنے میں بھر پور کردار ادا کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ایگریکلچر اینڈ لائف اسٹاک اور شعبہ عشر کے سٹی اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران کی میٹنگ کا سلسلہ ہوا۔

اس میٹنگ میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کا حال احوال دریافت کرنے کے بعد انہیں ماہ رمضان اعتکاف کروانے کے حوالے سے رہنمائی دی اور مدنی عطیات یعنی ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)