21 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے شعبہ گھریلو صدقہ بکس کے
تحت 5مارچ 2024ء بروز منگل فیصل آباد ڈویژن کی ڈسٹرکٹ جھنگ میں میٹ اپ ہوا جس میں شعبہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق نگران فیصل آباد ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم
عطاری نے رمضان ڈونیشن جمع
کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت
کی اور صدقہ بکس کی
تعداد کو بڑھانے کا ذہن دیا نیز مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں اپنے علاقوں سے گاڑیاں
لانے کی سمت فکس کی۔
اختتام
پر اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کو تحائف دیئے اور حوصلہ افزائی بھی کی۔اس موقع پر نگران
ڈسٹرکٹ مشاورت اور گھریلو صدقہ بکس کے ڈویژن ذمہ دار بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار
اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن ذمہ
دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)