انقرہ شہر میں ترکش پارلیمنٹ کے ممبر محمد کپلان
سےنگرانِ شوریٰ حاجی عمران عطاری کی ملاقات

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے
میں ترکیہ آئے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری کی
مقامی ذمہ داران کے ہمراہ انقرہ شہر میں ترکش
پارلیمنٹ کے ممبر محمد کپلان سے ملاقات ہوئی۔
نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے محمد
کپلان سے گفتگو کے دوران عالمی سطح پر ہونے والی خدماتِ دعوتِ اسلامی کے بارے میں
بریفنگ دی نیز دینی و فلاحی کاموں کے متعلق تبادلۂ خیال کیا جس کو انہوں نے خوب
سراہا۔
سلطان غازی، استنبول کے فیضانِ مدینہ میں عاشقانِ
رسول کے درمیان سنتوں بھرا اجتماع

استنبول سٹی، ترکیہ کے علاقے سلطان غازی میں
قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےعرب عاشقان رسول کی شرکت ہوئی۔
دعوتِ اسلای کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا
حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے مشکلات و پریشانی
کے مواقع پر صبر کر کے اجر حاصل کرنے کی ترغیب دلائی جس کا مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عربی زبان میں خلاصہ بیان کیا۔
استنبول کے علاقے سلطان غازی میں موجود مدرسۃ
المدینہ کی برانچ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ

دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا جائزہ
لینے کے لئے استنبول، ترکیہ کے علاقے سلطان غازی میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں پاکستان سے آئے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری
کی آمد ہوئی۔
ا س موقع پر نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد
عمران عطاری نے مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ فیضانِ مدینہ میں واقع
مدرسۃ المدینہ بوائز کی برانچ کا وزٹ کیا
اور وہاں موجود شام سے آئے ہوئےبچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔
ترکیہ کے سٹی Adana میں قائم فیضانِ مدینہ میں اجتماع، نگرانِ شوریٰ کا خصوصی بیان

ترکیہ کے سٹی Adana میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ
رسول اور نگرانِ ریجن و دیگر ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن و نعت شریف کے بعد ترکیہ دورے پر
موجود مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کیاجس میں انہوں نے شرکا کو اللہ پاک کے آخری نبی محمدِ عَرَبی صلی اللہ علیہ و سلم
کے پسندیدہ کاموں کو کرنے کا ذہن دیا نیز نمازوں کی پابندی کرنے ، قراٰنِ کریم کی تلاوت کرنے اور اپنے گھر والوں کے ساتھ حسنِ سلوک کرنےکی
ترغیب دلائی۔
نیپال کے سٹی نیپال گنج میں ایک اور جامع مسجدبنام
فیضانِ غوثِ اعظم کا افتتاح کردیا گیا

نیپال کے سٹی نیپال گنج میں دعوتِ اسلامی کے تحت
ایک اور جامع مسجدبنام فیضانِ غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نمازِ ظہر کی باجماعت ادائیگی
سے ”جامع مسجد فیضانِ غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ“ کا افتتاح کرنے کے بعد ایک افتتاحی تقریب منعقد
ہوئی جس میں مقامی اسلامی بھائیوں، ذمہ داران اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
ابتداءً تلاوتِ قراٰن کی گئی اور پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم
کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا گیا جبکہ نیپال دورے پر موجود مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری نے مساجد کی تعمیرات کی فضیلت پر سنتوں بھرا
بیان کیا۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے شرکائے اجتماع کو بھی
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام قائم ہونے والے مدنی مراکز فیضانِ مدینہ، مساجد ،
مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ سمیت دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے
کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
بنگلہ دیش میں مولانا ڈاکٹر سیّد ارشاد بخاری
صاحب سے رکنِ شوریٰ حاجی علی عطاری کی ملاقات
.png)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی
کاموں کے سلسلے میں پاکستان سے بنگلہ دیش آئے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری کی ذمہ داران کے
ہمراہ دیناج پور شہر میں معروف عالمِ دین مولانا ڈاکٹر سیّد ارشاد بخاری صاحب سے
ملاقات ہوئی۔
معلومات کے مطابق اس دوران دعوتِ اسلامی کے تحت سرزمینِ
بنگلہ دیش میں ہونے والےمختلف دینی و
فلاحی کاموں کے متعلق گفتگو ہوئی جس پر
مولانا ڈاکٹر سیّد ارشاد بخاری صاحب نے دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں سمیت 14،
15 اور 16 فروری 2024ء کو ڈھاکہ میں ہونے
والے 3 دن کے عظیم الشان اجتماع کو سراہا اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ و مرکزی مجلسِ شوریٰ کو مبارکباد پیش کی۔
ٹِسلی
برمنگھم یوکے میں کاؤنٹی لائنز کی بڑھتی ہوئی وبا سے نمٹنے
کےحوالے سے تقریب

دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام ٹِسلی برمنگھم یوکے میں 3 مارچ 2024ء کو وہاں پر کاؤنٹی لائنز کی بڑھتی ہوئی وبا سے نمٹنے کےحوالے سے ایک تقریب کا
انعقاد کیا گیا جس میں عوام الناس، پولیس
حکام اور متعلقہ شہریوں نے شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد نوجوانوں اور والدین میں
کاؤنٹی لائنز کے نام سے معروف سوسائٹی میں شدید کینسر کے بارے میں بیداری پیدا
کرنا تھا۔
مبلغ دعوت اسلامی فضیل عطاری اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اس مسئلے کے بارے میں بیداری
پیدا کرنے کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے بتایا کہ دعوت اسلامی اس مسئلے کو حل کرنے میں
کس طرح مدد کر رہی ہے۔
اس
موقع پر پولیس اینڈ کرائم کمشنر سائمن فوسٹر، اسسٹنٹ پولیس اینڈ کرائم کمشنر ٹام میکنیل،
اسسٹنٹ پولیس اینڈ کرائم کمشنر وسیم علی، کونسلر اخلاق احمد، کلر راشد محمود اور
محمد خان (کمیونٹی
سیفٹی ٹیم، برمنگھم سٹی کونسل) نے
شرکت کی جبکہ ایک پولیس افسر نے منشیات کی نحوست اور مقامی کمیونٹیز پر اس کے اثرات کے بارے میں بریفنگ
دی ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

وفاقی
دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر F-7/3 میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار نابینا
افراد کامران عطاری نے نابینا اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی ۔
دوران
ملاقات کامران عطاری نے نابینا افراد کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا نیز انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور رمضان اعتکاف کی دعوت پیش کی جس پر نابینا اسلامی بھائیوں نے
اچھی نیت کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
.jpg)
شعبہ
روحانی علاج دعوت اسلامی کے تحت ڈیرہ
اللہ یار بلوچستان میں 8،7،6 مارچ 2024ء کو تین دن کا روحانی علاج کورس ہواجس میں نصیر
آباد ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
شعبہ
روحانی علاج کورس
کے ذمہ دار محمد عدنان عطاری نے کورس میں
شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی
دی نیز دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ سمجھایا ۔ ساتھ ہی
ساتھ 12 دینی کام کرنے کا ذہن بھی دیا اور امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ:سمیر
علی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

6
مارچ 2024ء کو سکھر ڈویژن میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کی جانب سے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں لاڑکانہ ڈویژن کے ذمہ د ار اسلامی بھائی شریک ہوئے ۔
مدنی
مشورے میں رکن شوری ابو ماجد مولانا حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے شرکا کی شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے ٹریننگ کی جس
میں گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور مدرسۃالمدینہ
بالغات کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا نیز انہیں 12 نئے مدارس شروع کرنے اور رمضان المبارک کے بعد 6 مقامات پر کورسز کروانے کا ہدف بھی دیا۔
اس کے
علاوہ رکن شوریٰ نے مدنی عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی اور اسلامی بھائیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ (رپورٹ:مولانا
جہانزیب عطاری مدنی معاون رکن شوریٰ مولانا شاہد عطاری مدنی،، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

28فروری2024ء
بروز بدھ لاہور ڈویژن کے شفٹ ناظمین ،برانچ
ناظمین اور تعلیمی ذمہ داران کا رمضان عطیات کے تعلق سے مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ
وائز کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
نگران
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز محمد یاسر
رضا عطاری مدنی نے ہدف مکمل کرنے کے بارے میں تربیتی مدنی پھول سمجھائے جبکہ اس
موقع پر ایک ناظم اسلامی بھائی نے بذریعہ پریزینٹیشن مدنی عطیات کی اہمیت اور زیادہ
سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے
گفتگو کی۔(رپورٹ:
محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
.jpg)
شعبہ ائمہ مساجد دعوت اسلامی کی جانب سے ملک بھر میں حفاظ کرام کے لئے ایک آن لائن ٹریننگ سیشن
رکھا گیا جس میں ملک بھر کے شہر ڈیرہ اللہ یار بلوچستان، کراچی، اٹک، واہ کینٹ
اور گلزار مدینہ کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں سے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوری ٰکے رکن مولانا حاجی محمد عقیل
عطاری مدنی نے حفاظ
کرام اور امام صاحبان کی تراویح پڑھانے
اور سننے کے حوالےسے شرعی امور پر رہنمائی
کی اور تراویح پڑھانے کی احتیاطوں پر تربیت
بھی کی ۔(رپورٹ:مولانا
عابد عطاری مدنی ،، کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)