24 جمادی الاخر, 1446 ہجری
بنگلہ دیش میں مولانا ڈاکٹر سیّد ارشاد بخاری
صاحب سے رکنِ شوریٰ حاجی علی عطاری کی ملاقات
Mon, 11 Mar , 2024
290 days ago
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی
کاموں کے سلسلے میں پاکستان سے بنگلہ دیش آئے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری کی ذمہ داران کے
ہمراہ دیناج پور شہر میں معروف عالمِ دین مولانا ڈاکٹر سیّد ارشاد بخاری صاحب سے
ملاقات ہوئی۔
معلومات کے مطابق اس دوران دعوتِ اسلامی کے تحت سرزمینِ
بنگلہ دیش میں ہونے والےمختلف دینی و
فلاحی کاموں کے متعلق گفتگو ہوئی جس پر
مولانا ڈاکٹر سیّد ارشاد بخاری صاحب نے دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں سمیت 14،
15 اور 16 فروری 2024ء کو ڈھاکہ میں ہونے
والے 3 دن کے عظیم الشان اجتماع کو سراہا اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ و مرکزی مجلسِ شوریٰ کو مبارکباد پیش کی۔