نیپال کے سٹی نیپال گنج میں ایک اور جامع مسجدبنام
فیضانِ غوثِ اعظم کا افتتاح کردیا گیا
نیپال کے سٹی نیپال گنج میں دعوتِ اسلامی کے تحت
ایک اور جامع مسجدبنام فیضانِ غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نمازِ ظہر کی باجماعت ادائیگی
سے ”جامع مسجد فیضانِ غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ“ کا افتتاح کرنے کے بعد ایک افتتاحی تقریب منعقد
ہوئی جس میں مقامی اسلامی بھائیوں، ذمہ داران اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
ابتداءً تلاوتِ قراٰن کی گئی اور پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم
کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا گیا جبکہ نیپال دورے پر موجود مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری نے مساجد کی تعمیرات کی فضیلت پر سنتوں بھرا
بیان کیا۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے شرکائے اجتماع کو بھی
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام قائم ہونے والے مدنی مراکز فیضانِ مدینہ، مساجد ،
مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ سمیت دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے
کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)