5 رجب المرجب, 1446 ہجری
شعبہ ائمہ مساجد دعوت اسلامی کی جانب سے ملک بھر میں حفاظ کرام کے لئے ایک آن لائن ٹریننگ سیشن
رکھا گیا جس میں ملک بھر کے شہر ڈیرہ اللہ یار بلوچستان، کراچی، اٹک، واہ کینٹ
اور گلزار مدینہ کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں سے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوری ٰکے رکن مولانا حاجی محمد عقیل
عطاری مدنی نے حفاظ
کرام اور امام صاحبان کی تراویح پڑھانے
اور سننے کے حوالےسے شرعی امور پر رہنمائی
کی اور تراویح پڑھانے کی احتیاطوں پر تربیت
بھی کی ۔(رپورٹ:مولانا
عابد عطاری مدنی ،، کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)