ترکیہ کے سٹی Adana میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول اور نگرانِ ریجن و دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن و نعت شریف کے بعد ترکیہ دورے پر موجود مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیاجس میں انہوں نے شرکا کو اللہ پاک کے آخری نبی محمدِ عَرَبی صلی اللہ علیہ و سلم کے پسندیدہ کاموں کو کرنے کا ذہن دیا نیز نمازوں کی پابندی کرنے ، قراٰنِ کریم کی تلاوت کرنے اور اپنے گھر والوں کے ساتھ حسنِ سلوک کرنےکی ترغیب دلائی۔

اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بیان کا عربی زبان میں خلاصہ بیان کیا جبکہ نگرانِ شوریٰ نے اختتامی دعا کروائی اور تمام عاشقانِ رسول کے ہمراہ صلوٰۃ و سلام پڑھا ۔بعدازاں عاشقانِ رسول نے نگرانِ شوریٰ سے ملاقات کی ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)