ٹِسلی
برمنگھم یوکے میں کاؤنٹی لائنز کی بڑھتی ہوئی وبا سے نمٹنے
کےحوالے سے تقریب
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام ٹِسلی برمنگھم یوکے میں 3 مارچ 2024ء کو وہاں پر کاؤنٹی لائنز کی بڑھتی ہوئی وبا سے نمٹنے کےحوالے سے ایک تقریب کا
انعقاد کیا گیا جس میں عوام الناس، پولیس
حکام اور متعلقہ شہریوں نے شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد نوجوانوں اور والدین میں
کاؤنٹی لائنز کے نام سے معروف سوسائٹی میں شدید کینسر کے بارے میں بیداری پیدا
کرنا تھا۔
مبلغ دعوت اسلامی فضیل عطاری اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اس مسئلے کے بارے میں بیداری
پیدا کرنے کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے بتایا کہ دعوت اسلامی اس مسئلے کو حل کرنے میں
کس طرح مدد کر رہی ہے۔
اس
موقع پر پولیس اینڈ کرائم کمشنر سائمن فوسٹر، اسسٹنٹ پولیس اینڈ کرائم کمشنر ٹام میکنیل،
اسسٹنٹ پولیس اینڈ کرائم کمشنر وسیم علی، کونسلر اخلاق احمد، کلر راشد محمود اور
محمد خان (کمیونٹی
سیفٹی ٹیم، برمنگھم سٹی کونسل) نے
شرکت کی جبکہ ایک پولیس افسر نے منشیات کی نحوست اور مقامی کمیونٹیز پر اس کے اثرات کے بارے میں بریفنگ
دی ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)