عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ مستشفٰی (کلینک) فیضان مدینہ اور طبّی علاج ڈیپارٹمنٹ کا میٹ اپ ہوا جس میں دونوں شعبے سے متعلقہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے طبّی علاج ڈیپارٹمنٹ کی سروس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کو رمضان المبارک میں ایک ماہ اور 10 دن کے اعتکاف میں طبّی علاج کے کیمپ قائم کرنے اور مریضوں کا چیک اپ کرنے کے تعلق سے مدنی پھول دیئے نیز مریضوں کو منظم انداز میں ڈیل کرنے کیں ایس او پیز بھی بتائیں جس پر اس فیلڈ سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے اچھے انداز میں سروسز دینے کی نیت کاا ظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی  کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آباد میں فرض علوم کورس کے مکمل ہونے پر تقسیم اسناد اجتماع منعقد ہوا جس میں شرکائے کورس اور معلمین نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور نگران سٹی حاجی سہیل عطاری کی خصوصی آمد ہوئی۔اجتماع کے آغاز پر اسلامی بھائیوں نے تلاوت قرآن پاک کی اور نعت شریف بھی پڑھی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے بیان کیا اور شرکائے کورس کو 12 دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ آخر میں کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں کو اسناد ، مدینہ پاک کے تحائف اور قران پاک پیش کئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


امر بالمعروف و نہی عن المنکرکا پیغام دنیا بھر میں عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 7 مارچ 2024ء کو دنیا بھرمیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں مبلغین دعوتِ اسلامی و اراکینِ شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ہفتہ وار اجتماعات میں اصلاحِ نفس اور اصلاحِ معاشرے کے حوالے سے بیانات کئے جاتے ہیں اور ذکر و اذکار کے ساتھ ساتھ بارگاہِ رب العزت میں دعائیں بھی کی جاتی ہیں۔

تنظیمی اپڈیٹس کے مطابق آج رات مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی خصوصی بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی نمبر4 کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، جامع مسجد غوثیہ مہاجر کیمپ ½ 4 بلدیہ ٹاؤن میں رکن شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈھوک جمعہ جہلم میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری اور فیضان صدیق اکبر Aylesbury, Englandمیں رکن شوریٰ حاجی خالد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کےتحت28فروری2024ءبروز بدھ ڈویژن فیصل آباد کے مفتشین و معاونین کا آن لائن ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار محمد عرفان عطاری نے رمضان عطیات کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی اور اس کے ساتھ ساتھ مزید ڈونیشن اور دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب بھی دلائی ۔

بعدازاں رکن مجلس تفتیش ذمہ دار سید انس عطاری نے تفتیشی و تدریسی معاملات کے حوالے سے ذمہ داران کو مدنی پھول دیئے نیز اپنی اور اسلامی بھائیوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے اور شعبے کے دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے پلاننگ دی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطار ی)


پچھلے دنوں  دعوت اسلامی آن لائن ٹیچنگ کے شعبے بنام فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرِ انتظام حیدرآباد ڈویژن میں میٹ اپ ہوا جس میں حیدرآباد ڈویژن کے تمام اسٹاف نے شرکت کی ۔

اس سیشن میں رکن شعبہ انس عطاری نے تعلیمی نظام کو مزید بہتر کرنے میں تمام اسٹاف کو اہم نکات فراہم کئے اور دوسری جانب نگران مجلس گرلز ڈیپارٹمنٹ سید غلام الیاس عطاری مدنی نے اسٹاف کے اسلامی بھائیوں کو رمضان عطیات جمع کرنے کے حوالے سے ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: احمد رضا عطاری شفٹ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی حیدرآباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطار ی)


قراٰن و سنت  کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی سنتوں بھری تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز سے ختم قرآن پاک کی سعادت حاصل کرنے والے طلبائے کرام کے اعزاز کے لئے سیال موڑ سرگودھا پنجاب پاکستان میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

اس اجتماع میں مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے والے طلبائے کرام و اساتذہ اور ان کے سرپرست سمیت مقامی شخصیات نے شرکت کی۔آغاز تلاوت کلام پاک ونعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جبکہ نگران ڈسٹرکٹ مشاورت مولانا انصر مدنی عطاری نے بیان کیا ۔

آخر میں مولانا انصر عطاری مدنی نے اساتذۂ کرام کے ساتھ ملکر قرآن پاک مکمل کرنے والے اسٹوڈنٹس کو مبارک باد دیتے ہوئے اسناد پیش کی۔(رپورٹ: محمد ہارون عطاری ڈویژن ذمہ دار شعبہ ایف جی آر ایف، کانٹینٹ:رمضان رضا عطار ی)


دنیا بھر میں   دینی کام کرنے والی سنیوں کی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 27فروری 2024 ء بروز منگل بعد نماز عشا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی کے تمام بستہ ذمہ داران شریک ہوئے۔

نگران ِ کراچی سٹی مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی فضیل عطاری نے مدنی مشورہ لیا جس میں” اللہ پاک کی بارگاہ میں توبہ کرتے رہنے“ کے موضوع پر بیان کیا اور حلال و حرام سے متعلق مدنی پھول بتائے نیز عملاً 12 دینی کاموں کو کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ ہر ہر بستہ ذمہ دار کو رمضان المبارک ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف بھی دیئے۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطار ی)


3 مارچ 2024ء بروز اتوارکانفرنس روم فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن میں حیدرآباد ڈویژن کے  ذمہ داران  کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ و تحصیل نگران اسلامی بھائیوں  نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے شرکا کی ڈونیشن جمع کرنے کے تعلق سے تربیت کی جبکہ معاون نگران سندھ محمد عرفات رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی ایک ماہ اعتکاف میں بیٹھنے اور دیگر عاشقان رسول کو اعتکاف میں بٹھانے کے حوالے سے رہنمائی کی۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطار ی)


جامعۃ المدینہ  دعوت اسلامی کے تحت جہاں درس نظامی (عالم کورس) سے فارغ التحصیل ہونے والے اسلامی بھائیوں کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنے کے لئے جہاں فقہ و احادیث میں اسپیشلسٹ کے لئے علیحدہ سے تخصصات کا سلسلہ ہے،وہیں ملک و بیرون ملک کے افراد میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور امامت کے خواہشمند اسلامی بھائیوں کو تخصص فی الدعوہ بھی کروایا جاتا ہے۔

ان دنوں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تخصص فی الدعوہ کے طلبہ ٔ کرام میں اشاروں کی زبان کا کورس جاری ہے جس میں انہیں دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنےکےلئے سائن لینگویج میں نیکی کی دعوت دینے اور فرض علوم پر مشتمل کورسز کروانے کے حوالے سے ٹریننگ کروائی جائے گی۔

یادرہے! کہ شرکائے کورس میں سے اکثریت بیرونِ ممالک میں دینی کاموں کے لئے سلیکٹ بھی کئےگئےہیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطار ی)


عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےتحت 28 فروری 2024ء کو مدنی مرکز بہاولپور فیضان مدینہ میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا۔

مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں شعبے کے دینی کاموں میں مز ید بہتری لانے کے لئے مدنی پھول دیئےاور آئندہ کے اہداف بتائے جس پر اسلامی بھائیوں نے عمل کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد جمال عطاری مدنی شعبہ اسپیشل پرسن ڈیپارمنٹ ملتان ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطار ی)


شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ  دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ایجوکیشن سینٹر لودھراں کا دورہ کیا اور وہاں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری اور ملتان ڈویژن ذمہ دار محمد جمال عطاری مدنی نے اسپیشل پرسنز بچوں کو سائن لینگویج میں نماز اور وضو کے فرائض سمجھائے اور انہیں نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد عثمان عطاری بھی موجود تھے ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطار ی)


وفاقی وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان کی جانب سے کتب سیرت کے مقابلے میں پہلا انعام حاصل کرنے والی کتاب آخری نبی کی پیاری سیرت اب "عربی "زبان میں

جی ہاں!عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں سے ایک شعبہ عربی ٹرانسلیشن ڈیپارٹ بھی ہے جس کا کام دعوت اسلامی کے کتب ورسائل کو عربی زبان میں ترجمہ کرنا اور اسے شائع کروانا ہے۔

عربی ٹرانسلیشن ڈیپارٹ نوجوان نسل کے لئےپیش کر رہا ہے نبی آخر الزمان ﷺ کی سیرت پر مشتمل کتاب بنام "آخری نبی کی پیاری سیرت" عربی زبان میں بنام "سيرة خاتم النبيين لجيل الشباب"

192 صفحات کی کتاب میں آپ پڑھ سکیں گے نبی پاک ﷺ کی ولادت سے لے کر ظاہری وصال تک کے چند واقعات

ساتھ ہی ساتھ سیرتِ طیبہ سے متعلق مقامات کی جدید معلومات (یعنی محلِّ وقوع ، بائی روڈ فاصلہ، موسم ،موجودہ نام وغیرہ ) پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

مختلف مقامات کی تصاویر اور بعض غزوات کے نقشے بھی شامل کئے گئے ہیں۔

نبیِ کریم ﷺ کی مکمل حیاتِ طیّبہ اجمالی طور پر کتاب کے آخر میں بعنوان ”أهم الأحداث في السيرة النبوية من المولد إلى الوفاة“ درج ہے۔

یہ کتاب حاصل کرنے کے لئے "مكتبة المدينة العربية"تشریف لائیے

مزید معلومات کے لئے درج ذیل نمبرز پر کال یا واٹساپ کیجئے۔

03164734747 ۔ 03102864568

جبکہ اس ای میل ایڈریس پر میل بھی کرسکتے ہیں۔arabicbooks@maktabatulmadinah.com