وفاقی وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان کی جانب سے کتب سیرت کے مقابلے میں پہلا انعام حاصل کرنے والی کتاب آخری نبی کی پیاری سیرت اب "عربی "زبان میں

جی ہاں!عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں سے ایک شعبہ عربی ٹرانسلیشن ڈیپارٹ بھی ہے جس کا کام دعوت اسلامی کے کتب ورسائل کو عربی زبان میں ترجمہ کرنا اور اسے شائع کروانا ہے۔

عربی ٹرانسلیشن ڈیپارٹ نوجوان نسل کے لئےپیش کر رہا ہے نبی آخر الزمان ﷺ کی سیرت پر مشتمل کتاب بنام "آخری نبی کی پیاری سیرت" عربی زبان میں بنام "سيرة خاتم النبيين لجيل الشباب"

192 صفحات کی کتاب میں آپ پڑھ سکیں گے نبی پاک ﷺ کی ولادت سے لے کر ظاہری وصال تک کے چند واقعات

ساتھ ہی ساتھ سیرتِ طیبہ سے متعلق مقامات کی جدید معلومات (یعنی محلِّ وقوع ، بائی روڈ فاصلہ، موسم ،موجودہ نام وغیرہ ) پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

مختلف مقامات کی تصاویر اور بعض غزوات کے نقشے بھی شامل کئے گئے ہیں۔

نبیِ کریم ﷺ کی مکمل حیاتِ طیّبہ اجمالی طور پر کتاب کے آخر میں بعنوان ”أهم الأحداث في السيرة النبوية من المولد إلى الوفاة“ درج ہے۔

یہ کتاب حاصل کرنے کے لئے "مكتبة المدينة العربية"تشریف لائیے

مزید معلومات کے لئے درج ذیل نمبرز پر کال یا واٹساپ کیجئے۔

03164734747 ۔ 03102864568

جبکہ اس ای میل ایڈریس پر میل بھی کرسکتے ہیں۔arabicbooks@maktabatulmadinah.com