28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی سنیوں کی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 27فروری 2024 ء
بروز منگل بعد نماز عشا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں کراچی سٹی کے تمام بستہ ذمہ داران شریک
ہوئے۔
نگران
ِ کراچی سٹی مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی فضیل عطاری نے مدنی مشورہ لیا جس میں” اللہ پاک کی
بارگاہ میں توبہ کرتے رہنے“ کے موضوع پر بیان کیا اور حلال و حرام سے متعلق
مدنی پھول بتائے نیز عملاً 12 دینی کاموں کو کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ ہر ہر بستہ
ذمہ دار کو رمضان المبارک ڈونیشن جمع کرنے
کے اہداف بھی دیئے۔(رپورٹ:
سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطار ی)