
شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی کے تحت سبی بلوچستان میں 4،3،2 مارچ 2024ء تین دن کا روحانی علاج کورس ہواجس میں سبی ڈسٹرکٹ
کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
محمد عدنان عطاری شعبہ روحانی علاج نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت
فرماتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی دی ، دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ
اور احتیاطیں بیان کی اور شعبے کے حوالے سے اپڈیٹس بیان کیں ، ساتھ ہی ساتھ 12 دینی
کاموں کا ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج، کانٹینٹ:شعیب
شاہ عطاری)

شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی کے تحت جڑانوالہ میں 3،2،1
مارچ 2024ء تین دن کا روحانی علاج کورس ہواجس میں فیصل آباد ڈسٹرکٹ کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
محمد ناصر عطاری شعبہ روحانی علاج نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت
فرماتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی دی ، دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ
اور احتیاطیں بیان کی اور شعبے کے حوالے سے اپڈیٹس بیان کیں، ساتھ ہی ساتھ 12 دینی
کاموں کا ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج، کانٹینٹ:شعیب
شاہ عطاری)
.jpg)
شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی کے تحت حب (بلوچستان)میں27،26،25 فروری 2024ء تین دن کا روحانی علاج کورس ہواجس میں حب ڈسٹرکٹ
کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
نور محمد عطاری شعبہ روحانی علاج نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت
فرماتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی دی ، دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ
اور احتیاطیں بیان کی اور شعبے کے حوالے سے اپڈیٹس بیان کیں ، ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن دیا اور
امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ:سمیر
علی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج، کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)
.jpeg)
شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی کے تحت منڈی احمد آباد میں27،26،25 فروری 2024ء
تین دن کا روحانی علاج کورس ہواجس میں اوکاڑہ
ڈسٹرکٹ کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
روحانی علاج کورس میں شعبہ روحانی علاج کے محمد
عثمان عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں
کی تربیت فرماتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی دی ، دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ
اور احتیاطیں بیان کی اور شعبہ کے حوالے سے اپڈیٹس بیان کی ، ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن دیا اور
امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔ (رپورٹ:سمیر
علی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج، کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)

مؤرخہ
27فروری 2024ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ موڑ ایمن آباد گوجرانوالہ گجرات ڈویژن میں ڈونیشن
سیل ڈیپارٹمنٹ کے تمام ذمہ داران کا ٹریننگ سیشن ہوا۔
ابتداءًنگران
مجلس ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری نے شعبے کا دینی کام کرنے کے حوالے
سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی ۔بعدازاں نگران ڈویژن گوجرانوالہ و رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ڈونیشن
سیل ڈیپارٹمنٹ(بستہ) ذمہ
داران کی 12دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور یہ ذہن دیا کہ بارہ دینی کاموں میں بستہ ذمہ
داران کا contribution
بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
مزید رزقِ حلال اور اخلاق و اطوار کو سنوارنے کے حوالے
سے نکات بتائے جبکہ تقویٰ، قناعت ،صبر ،شکر
اور خوفِ خدا کے فضائل اور امانت میں خیانت
کے نقصانات بھی بتائے ۔علاوہ ازیں رمضان المبارک میں ڈونیشن بڑھانے پر مدنی پھول دیئے۔
اس موقع پر زکوٰۃ شارٹ کورس بھی تربیت کے طور پر کروایا گیا جس میں زکوٰۃ نکالنے کا
طریقہ اور کن کن چیزوں پر زکوٰۃ بنتی ہے
اس سلسلے میں تربیت کی گئی۔(
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )
کوہاٹ میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے نگران و ذمہ دار ان کا مدنی مشورہ

29
فروری 2024ء کو کوہاٹ ڈویژن میں دعوت اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے نگران و ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
رکن مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں
مولانا محمد جہانزیب عطاری مدنی نے شعبے کے حوالے سے اپڈیٹ بتائی نیز گلی گلی مدرسۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھانے کے تعلق سے نکات بتائے۔
علاوہ ازیں فرض علوم پر مشتمل کورسز کے بارے میں گفتگو ہوئی اور عید کے بعد کوہاٹ میں 2 کورسز کروانے کا ہدف طے کیا گیا۔(رپورٹ : مولانا جہانزیب عطاری مدنی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )

دعوت
اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے زیرِ
اہتمام 28 فروری 2024ء کو لکی مروت میں میٹ اپ ہوا جس میں شعبے کے ذمہ
دار اسلامی بھائی شریک ہوئے ۔
معلومات کے مطابق رکن مجلس پاکستان معاونت برائے اسلامی بہنیں مولانا محمد جہانزیب عطاری مدنی نے گلی گلی مدرسۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھانے کے حوالے سے شرکا کی تربیت
کی ۔
ساتھ ہی مدارس میں قرآن ٹیچر ٹریننگ کے تعلق سے بریفنگ دی اور اہداف دیئے۔آخر میں اسلامی بھائیوں کے شعبے کے متعلق کئے جانے والے سوالات کے جوابات
بھی دیئے۔(رپورٹ :
مولانا جہانزیب عطاری مدنی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )

01
مارچ 2024ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کی طرف سے کے پی کے میں میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ معاونت کے ڈسٹرکٹ اور دیگر ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ ابو ماجد مولانا حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے 7مارچ کو ہونے والے اسلامی بہنوں کے ختم قرآن اجتماعات کے اہداف دیئے نیز گلی گلی مدرسۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ بالغات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے تعلق سے ذہن سازی بھی کی۔(رپورٹ :
مولانا جہانزیب عطاری مدنی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے زیرِ
اہتمام 28فروری 2024ء بروز بدھ درہ پیزو ضلع لکی مروت کے پی کے میں مدنی مشورے کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی نگران و
معاونت ذمہ داران نے شرکت کی۔
رکن پاکستان
معاونت برائے اسلامی بہنیں مولانا محمد جہانزیب عطاری مدنی نے گلی گلی مدرسۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ
بالغات کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور 12 دن کے اسلامی بہنوں کے جزوقتی،کل وقتی اوررہائشی کورس کے حوالے سے پلاننگ دی نیز عید
کے بعد کورسز کروانے کا ہدف دیاجبکہ جامعۃ المدینہ میں زیادہ سے زیادہ داخلے کروانے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری )
.jpg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت فیضان مدینہ جی 11اسلام آباد
میں 28،27،26 فروری2024ء کو تین دن پر مشتمل مدنی قافلے کا سلسلہ ہوا جس میں راولپنڈی ڈویژن کےشعبہ ذمہ داران،خادمین و
محافظین اوراقِ مقدسہ اور تحصیل ذمہ داران
و ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی قافلے
میں رکن شوری حاجی ابوماجد محمد شاہد
عطاری مدنی و نگران شعبہ مولانا
افضل مدنی عطاری نے شرکا
کو تین دن کے مدنی قافلے میں رمضان
ڈونیشن، اعتکا ف، ہفتہ وار اجتماع اور
کراچی اعتکاف و شعبے کی ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے تربیت کی نیز ڈونیشن با کسز
میں اضافے کے حوالے سے بھی اہداف دیئے۔
علاوہ ازیں رکن شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ قرآن محل کا وزٹ کیا۔(رپورٹ: محمدبلال عطاری راولپنڈی
ڈویژن ذمہ دار،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )
ذکرِ حضرت آدم سے 5 نصیحتیں از بنتِ مدثر عطاریہ،جامعۃ المدینہ صدر راولپنڈی

قرآنِ کریم میں احکامِ شرعیہ اور آئندہ وقوع پذیر
ہونے والے واقعات کے ساتھ ساتھ انبیائے کرام اور ان کی اُمتوں کا ذکر بھی موجود
ہے۔جن کو ذکر کئے جانے کی ایک حکمت قرآنِ کریم میں یوں بیان فرمائی گئی ہے: لَقَدْ كَانَ فِیْ قَصَصِهِمْ عِبْرَةٌ لِّاُولِی الْاَلْبَابِؕ- (پ13،یوسف:111)ترجمہ:
بیشک ان رسولوں کی خبروں میں عقل مندوں کیلئے عبرت ہے۔
جن انبیائے کرام کا قرآنِ کریم میں واضح ذکر آیا ہے
انہی میں سے ایک حضرت آدم بھی ہیں۔آپ کی پیدائش کا واقعہ،فرشتوں کا آپ کو سجدہ
کرنے کا ذکر،شیطان کا سجدے سے انکار،آپ کا
جنت میں ٹھہرنا،پھر زمین پر تشریف لانا،قبولیتِ توبہ اور ہابیل و قابیل کا واقعہ قرآنِ کریم کی مختلف
سورتوں میں بیان فرمایا گیا ہے۔یہ سب واقعات درسِ نصیحت و عبرت پر مشتمل ہیں،ان سے حاصل ہونے والی 5
نصیحتیں درج ذیل ہیں:
1-علم کی فضیلت:اللہ
پاک فرماتا ہے:وَ عَلَّمَ اٰدَمَ الْاَسْمَآءَ كُلَّهَا(پ1،البقرۃ:31)ترجمہ: اور
اللہ پاکٰ نے آدم کو تمام اشیاء کے نام سکھادئیے ۔حضرت آدم علیہ السلام کو فرشتوں پر
جو فضیلت عطا ہوئی اس کا ظاہری سبب علم
تھا۔معلوم ہوا!علم تنہائیوں کی عبادتوں سے افضل ہے۔
2-حکمِ الٰہی کے مقابل میں قیاس کا
استعمال:شیطان
نے خود کو آگ سے پیدا کئے جانے اور حضرت
آدم علیہ السلام کی مٹی سے پیدائش کے سبب آپ علیہ السلام کو سجدہ کئے جانے کے حکم
کو عقل کے ترازو میں تولا اور حکمِ خداوندی کو ماننے سے انکار کیا جس کے سبب مردود
اور لعنتی ہوا۔پتا چلا کہ احکامِ شریعت میں عقل کے گھوڑے دوڑانے کے بجائے بلا چوں
چراں عمل کیا جائے۔
3-بُرائی کے اسباب کی روک تھام:حضرت
آدم علیہ السلام کو جب جنت میں اتارا گیا تو شجرِ ممنوع کے متعلق فرمایا:وَ لَا تَقْرَبَا هٰذِهِ الشَّجَرَةَ(پ1،البقرۃ:35)ترجمہ: البتہ
اس درخت کے قریب نہ جانا ۔
حالانکہ اصل مقصود درخت کا پھل کھانے سے ممانعت تھی۔اس
سے علمائے کرام نے یہ اخذ فرمایا ہے کہ برائی
سے روکنے کے لئے اس کے اسباب کی روک تھام کی جائے۔
4-خطا پر استغفار:حضرت
آدم علیہ السلام کی سیرت میں ایک ذکر کیا جانے والا قرآنی واقعہ آپ علیہ
السلام سے ہونے والی خطا بھی ہے۔حالانکہ
یہ خطائے اجتہادی تھی لیکن آپ علیہ السلام کی اس پر گریہ و زاری اور استغفار کو قرآنِ
کریم میں کئی مقامات پر بیان کیا گیا ہے:قَالَا
رَبَّنَا ظَلَمْنَاۤ اَنْفُسَنَاٚ- وَ اِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَ تَرْحَمْنَا
لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ(۲۳)(پ8،الاعراف:23)ترجمہ:اے رب
ہمارے ہم نے اپنی جانوں پر زیادتی کی اور اگر تو نے ہماری مغفرت نہ فرمائی اور ہم
پر رحم نہ فرمایا تو ضرور ہم نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوجائیں گے۔
اس میں آپ علیہ السلام کی اولاد کے لئے درس ہے کہ
ان سے اگر کوئی گناہ ہو جائے تو اللہ پاک کی بارگاہ میں گڑگڑا کر توبہ کریں۔
5-نفس کی خواہش کی پیروی کا وبال:حضرت
آدم علیہ السلام کی زندگی شریف ہی میں ہابیل و قابیل کا واقعہ پیش آیا،اس سے حاصل ہونے والا درس یہ ہے کہ نفس کی خواہش
کی پیروی انسان کو کہیں کا نہیں چھوڑتی، اسی نے قابیل کو اپنی خواہش کے مطابق شادی
کے لئے اپنے بھائی کے قتل پر ابھارا اور نوبت یہاں تک پہنچی کہ اپنے والد حضرت آدم
علیہ السلام کے سمجھانے کے باوجود اپنے بھائی کو شہید کر کے قتل کے گناہ کو ایجاد
کیا۔اللہ پاک ہمیں انبیائے کرام علیہم السلام کے مبارک ذکر سے ملنے والے درس پر
عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمین
ذکرِ حضرت آدم سے 5 نصیحتیں از بنتِ خورشید احمد،جامعۃ المدینہ رحمت کالونی رحیم یار
خان

قرآنِ کریم اللہ پاک کی بے مثل کتاب ہے۔ جس کا ایک
مقصد نصیحت کرنا بھی ہے۔فرمایا:مَوْعِظَةٌ
لِّلْمُتَّقِیْنَ(۱۳۸) (پ4،الِ
عمرٰن:138)ترجمہ:اور پرہیزگاروں کے لئے نصیحت ہے۔
مقصد یہ ہے کہ لوگ ہدایت و نصیحت حاصل کریں اور
اللہ و رسول کے دشمنوں سے دور رہیں۔آئیے! اللہ پاک کےپہلے نبی حضرت آدم علیہ السلام کے ذکر سے چند
نصیحتیں پڑھئے۔
1) علم کی ترغیب:عالم عابد سے
افضل ہے۔ اللہ پاک نے حضرت آدم علیہ السلام کو ناموں کا علم عطا فرمایا اور فرشتے یہ
علم نہ جانتے تھے۔ فرمایا:وَ عَلَّمَ اٰدَمَ
الْاَسْمَآءَ كُلَّهَا (پ1،البقرۃ:31)ترجمہ کنزالعرفان:
اوراللہ پاک نے آدم کو تمام اشیاء کے نام سیکھا دیے۔
اس آیت میں اللہ پاک نے حضرت آدم علیہ السلام کے
فرشتوں پر افضل ہونے کا سبب علم ظاہر فرمایا۔اس سے معلوم ہوا کہ علم تنہائیوں کی
عبادت سے افضل ہے۔( تفسیر صراط الجنان،1/98)
2) توہینِ انبیا سے بچو:انبیائےکرام
کی توہین سے بچنا چاہئے۔شیطان توہینِ نبی کی وجہ سے کافر و مردود ہوا۔ فرمایا: فَسَجَدُوْۤا اِلَّاۤ اِبْلِیْسَؕ-اَبٰى وَ اسْتَكْبَرَ ﱪ وَ كَانَ
مِنَ الْكٰفِرِیْنَ(۳۴) (پ1،البقرۃ:34)ترجمہ کنز الایمان:تو
سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے منکر ہوا اور غرور کیا اور کافر ہوگیا۔
اللہ پاک نے شیطان کو عابد عالم بنا کر مارا۔اونچے
سے گرایا تاکہ تاقیامت علما و صوفیا سمجھ لیں کہ نبی کی توہین بڑے بڑوں کا بیڑاغرق
کردیتی ہے۔بارگاہِ نبوت بہت نازک ہے۔( تفسیرنورالعرفان صفحہ8)
3) تکبر نہ کرو:تکبر
ذلت و رسوائی کا سبب ہے۔شیطان نے جب تکبر کیا تو جنت سے نکالا گیا اور ذلیل ہوا۔
رب کریم نے فرمایا:فَمَا یَكُوْنُ لَكَ اَنْ تَتَكَبَّرَ
فِیْهَا فَاخْرُجْ اِنَّكَ مِنَ الصّٰغِرِیْنَ(۱۳)(پ8، الاعراف:
13)ترجمہ کنزالعرفان:پس تیرے لئے جائز نہیں کہ تو اس مقام میں تکبر کرے بیشک تو ذلت والوں میں سے ہے۔
اس سے معلوم ہوا کہ تکبرایسا مذموم وصف ہے کہ
ہزاروں برس کا عبادت گزار اور فرشتوں کا استادکہلانے والا ابلیس بھی اس کی وجہ سے
بارگاہِ الٰہی میں مردود ٹھہرا اور قیامت تک کے لئے ذلت و رسوائی کا شکار ہو گیا۔ (تفسیر
صراط الجنان،3/276)
4) حاسدین سے کنارہ کشی اختیار کرو:حاسد زوالِ نعمت کی
کوشش کرتا ہے۔شیطان نے جب حسد کیا تو اللہ پاک نے حضرت آدم علیہ السلام سے فرمایا:فَلَا یُخْرِجَنَّكُمَا مِنَ الْجَنَّةِ(پ16،طہ: 117)ترجمہ
کنز الایمان: تو ایسا نہ ہو کہ وہ تم دونوں کو جنت سے نکال دے۔اس سے معلوم ہوا کہ
جسے کسی سے حسد ہو تو وہ اس کا دشمن بن جاتا ہے اور اس کی ہلاکت چاہتا ہے اور اس
کا حال خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے۔(تفسیر صراط الجنان،6/254)
5)شیطان سے دور رہو:شیطان جب ذلیل
و مردود ہوا تو اس نے انسانوں کو بھی گمراہ کرنے کا اعلان کیا، لہٰذاشیطان کی پیروی
ہلاکت کا باعث ہے۔فرمانِ باری ہے:وَ اِنَّ جَهَنَّمَ
لَمَوْعِدُهُمْ اَجْمَعِیْنَ۫ۙ(۴۳) (پ14،الحجر:43)ترجمہ کنز الایمان اور
بیشک جہنم ان سب کا وعدہ ہے یعنی بے شک جہنم ابلیس،اس کی پیروی کرنے والوں اور اس
کے گروہوں،سب کے عذاب کے وعدے کی جگہ ہے۔(تفسیر صراط الجنان، 5/234)اللہ پاک ہمیں
علمِ نافع عطا فرمائے،صالحات کے ساتھ ہمارا خاتمہ فرمائے اور گمراہوں سے ہماری
حفاظت فرمائے۔اٰمین یارب العالمین