28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت فیضان مدینہ جی 11اسلام آباد
میں 28،27،26 فروری2024ء کو تین دن پر مشتمل مدنی قافلے کا سلسلہ ہوا جس میں راولپنڈی ڈویژن کےشعبہ ذمہ داران،خادمین و
محافظین اوراقِ مقدسہ اور تحصیل ذمہ داران
و ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی قافلے
میں رکن شوری حاجی ابوماجد محمد شاہد
عطاری مدنی و نگران شعبہ مولانا
افضل مدنی عطاری نے شرکا
کو تین دن کے مدنی قافلے میں رمضان
ڈونیشن، اعتکا ف، ہفتہ وار اجتماع اور
کراچی اعتکاف و شعبے کی ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے تربیت کی نیز ڈونیشن با کسز
میں اضافے کے حوالے سے بھی اہداف دیئے۔
علاوہ ازیں رکن شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ قرآن محل کا وزٹ کیا۔(رپورٹ: محمدبلال عطاری راولپنڈی
ڈویژن ذمہ دار،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )