حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کی بہت سی علامات اور آثار ہیں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے امتحان کے لئے کسوٹی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان میں سے ایک علامت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا بکثرت ذکر کرنا ہے۔ حدیث شریف میں ہے: “جو شخص کسی سے محبت رکھتا ہے، اس کا ذکر بکثرت کرتا ہے"۔

(کنزالعمال، کتاب الاذکار، الباب الاول، الحدیث1825،ج1،ص217)

کثرت ذکر کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ ذکر کرتے ہوئے ادب و احترام کا لازمی طور پر لحاظ رکھا جائے اور حضور سیدالانام صلی اللہ علیہ وسلم کا نام پاک کمال تعظیم و تکریم اور صلٰوۃ و سلام کے ساتھ لیا جائے اور نام پاک لیتے وقت خوف وخشیت، عجزوانکساری اور خشوع و خضوع کا اظہار کیا جائے۔

ترجمہ کنزالایمان: رسول کے پکارنے کو آپس میں ایسا نہ ٹھہرا لو جیسا تم میں ایک دوسرے کو پکارتا ہے۔ (پ18،النور:63)

تفسیر کبیر میں ہے: "نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح نہ پکارو جیسے تم ایک دوسرے کو پکارتے ہو۔ یوں نہ کہو: یا محمد!یااباالقاسم! بلکہ عرض کرو: یا رسول اللہ!، یا نبی اللہ!"(التفسیر الکبیر، ج8،ص425،پ18،النور:63)

صحابہ کرام علیہم الرضوان، تابعین، تبع تابعین اور ہمارے دیگر اسلاف جن کی زندگیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں وہ بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتے ہوئے کس قدر ادب و احترام کا مظاہرہ کرتے تاریخ اسلامی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے چنانچہ

حضرت مصعب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب امام مالک رضی اللہ عنہ کے سامنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کیا جاتا تو ان کے چہرے کا رنگ تبدیل ہو جاتا ان کی پشت جھک جاتی یہاں تک کہ یہ امر ان کے ساتھیوں پرگراں گزرتا۔ ایک دن حاضرین نے امام مالک رضی اللہ عنہ سے ان کی اس کیفیت کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا: جو کچھ میں نے دیکھا ہے، تم دیکھتے تو مجھ پر اعتراض نہ کرتے۔ میں نے قاریوں کے سردار حضرت محمد بن منکدد کو دیکھا کہ میں نے جب بھی ان سے کوئی حدیث پوچھی تو وہ رو دیتے یہاں تک کہ مجھے ان کے حال پر رحم آتا تھا۔(الشفاء،الباب الثالث،ج2،ص73)

حضرت امام مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عبدالرحمن بن قاسم جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا تذکرہ کرتے تو ان کی حالت یہ ہوتی جیسے ان کے چہرے کا سارا خون نچوڑ لیا گیا ہو یعنی ان کے چہرے کی رنگت زرد ہو جاتی تھی اور رعب و جلال نبوی سے ان کا منہ خشک ہو جاتا اور زبان تالو سے چپک جاتی تھی۔(الشفاء مترجم:مولانا محمد اطہر نعیمی،ج2،ص90،91)

حاصل کلام یہ ہے کہ ہمارے اسلاف کی زندگیاں ہمیں اس بات کا درس دیتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتے ہوئے ادب و احترام لازم ہے اور ذرا سی بے ادبی نار جہنم کا سبب بن سکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے اسلاف کے طرز عمل پر زندگی گزارنے کی توفیق دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

نوٹ: یہ مضامین نئے لکھاریوں کے ہیں۔حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہےادارہ اس کا ذمہ دار نہیں


ایمان کے بعد تعظیم مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سب سے مقدم ہے، مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں، حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم یعنی اعتقاد جزو ایمان و رکن ایمان ہے، یہی وجہ ہے کہ ہمارے اسلاف آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا ذکر بڑے ادب و احترام کے ساتھ کیا کرتے کیونکہ جو جس سے محبت کرتا ہے وہ اس کا ذکر بھی کثرت سے کرتا ہے کچھ اسلاف کا ذکر رسول کے وقت انداز کو ملاحظہ کیجئے۔

انداز فاروق اعظم:

حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتے تو عشق رسول سے بے تاب ہو کر رونے لگتے اور فرماتے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم تو لوگوں میں سب سے زیادہ مکرم تھے، اولین و آخرین میں آپ کی مثل کوئی نہیں۔(جمع الجوامع ج ۱۰، ص ۱۶، حدیث ۳۳)

امام مالک کا انداز:

امام مالک رضی اللہ عنہ جب ذکر رسول علیہ السلام کرتے تو رنگت بدل جاتی اور فرطِ ادب سے کھڑ ے ہوجاتے۔(الشفابتعریف حقوق المصطفیٰ ، صفحہ 521)

امام جعفر صادق کا انداز :

امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ بہت ہنس مکھ اور خوش مزاج تھے، لیکن جب ان کی مجلس میں نبی علیہ السلام کا ذکر ہوتا تو آپ کی رنگت بدل جاتی ۔

اعلیٰ حضرت کی بارگاہ میں ایک مرتبہ منشی عبدالغفار نے عرض کی کہ میں نعت سنانا چاہتا ہوں اعلیٰ حضرت اس وقت چار پائی پر تشریف فرما تھے، آپ نے پاؤں سمیٹ لیے اور نعت سنانے کی اجازت عطا فرمائی اور نعت سنتے ہوئے آپ کی آنکھوں پر آنسو جاری ہوگئے۔( اکرام امام احمد رضا ،ص ۵۷۔۵۵)

نوٹ: یہ مضامین نئے لکھاریوں کے ہیں۔حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہےادارہ اس کا ذمہ دار نہیں


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام14 اکتوبر 2020ء کو جنوبی زون سخاوی کابینہ خیبر بلاک اقبال ٹاؤن میں”کورس جنت و دوزخ کیا ہیں؟“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟، جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی، دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا چائیے؟،جنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں نیز سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مزید شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ یہ کورس حلقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے نے کروایا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 14اکتوبر 2020ء کو کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 14اکتوبر 2020 ء کوبنگلہ دیش کی 7زون نگران  اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈھاکہ چٹاگانگ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ٹیلی تھون کے نکات سمجھائے نیز زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کومزید بڑھانےکا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حیدرآباد  زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

حیدرآباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے مدنی کاموں میں اضافے کے لئے تربیتی نکات بیان کئے نیزرسالہ کارکردگی میں اضافے کے لئے اہداف دئیے۔


10 اکتوبر 2020ء بروز ہفتہ نواب شاہ زون میں فارغ التحصیل طالبات کے لئے ردا پوشی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار اورنواب شاہ زون،کابینہ نگران اور زون جامعۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی۔

جن طالبات کی نمایاں کارکردگی رہی انہیں تحائف پیش کئے گئے۔ آخر میں صاحبزادی عطار سلمھا الغفار نے اپنے ہاتھوں سے طالبات کی ردا پوشی کی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کے حوالےسے اہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام وہاڑی   زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا مدرِسَہ سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملتان ریجن مشاورت شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات نے اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے افریقن عرب ریجن کے ملک ترکی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی آج شام 7:00 بجے اپنے Facebook پیج پرLive سلسلہ فرمائیں گے جس میں عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات اشاد فرمائیں گے۔

سلسلے میں شامل ہونے کے لئے نیچے دیئے گئےلنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/maulanaimranattari


ہر سال کی طرح اس سال بھی ربیع الاول کے مدنی مذاکرے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات ارشاد فرمارہے ہیں۔

ان مدنی مذاکروں میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فقہی سوالات کے جوابات، علم و حکمت سے لبریز مدنی پھول اور اپنے ذاتی تجربات کی روشنی میں روز مرہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو فرماتے ہیں۔

واضح رہے کہ 17اکتوبر 2020ء سے شروع ہونے والے مدنی مذاکرے ماہ ربیع الاوّل 1442ھ کی 13ویں شب تک جاری رہیں گے جن کا آغاز روزانہ 8:30 بجے ہوگا۔

عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ مدنی مذاکرے میں اول تا آخر شرکت فرمائیں اور علمِ دین کی روشنی سے اپنے سینوں کو منور کریں۔


امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔

اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ماہ ربیع الاوّل کی مناسبت سے رسالہ ” ربیع الاوّل کی خوبیاں “ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا رب المصطفٰے! جو کوئی رسالہ ” ربیع الاوّل کی خوبیاں “ کے 17 صفحات پڑھ یا سن لےاُس کو اِس مبارک مہینے کی برکتوں سے مالا مال فرما اور بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے:

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں:

Audio Book