دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدينہ (
اسلامی بہنیں) کے تحت
14 نومبر 2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان زون ڈویژن
پينالہ میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو تقسیم رسائل اورگھريلو
صدقہ بکس رکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ نیتیں پيش کیں۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم
کےزیرِاہتمام پچھلےدنوں الخضرا مسجد 5G نیو کراچی میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں مدرسۃ
المدینہ شارٹ ٹائم نیو کراچی کابینہ کے ناظمین سمیت دیگرذمہ داران نےشرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد محسن عطاری نے احساس
ذمہ داری ، ٹیلی تھون، اسنادامتحان ، تجدیدِ اجارہ اور ماہانہ خود کفالت سمیت
دیگردینی کاموں کےحوالےسےاہم نکات پر
گفتگوکی۔
بعدازاں ماہانہ خود کفالت ،گھریلوصدقہ بکس اورناظمین کےجدول کے حوالے سےبھی مشارت
کاسلسلہ رہا۔(رپورٹ: ناظم ِاعلیٰ شارٹ ٹائم نیو
کراچی محمد محسن عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ میں مدنی مشورے
کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن سطح تک اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے ’’ خبر گيری ‘‘کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور ذمہ داراسلامی
بہنوں کو پابندی سے مدنی مشورے میں شرکت کرنے کاذہن دیا ۔ مزید ٹیلی تھون کے لئے خوب کوششِ کرنے اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بروقت جمع کروانے کی
ترغیب دلائی نیز تقرريوں کا جائزہ لیکر تقريوں کے حوالےسےاہداف بھی پیش کئے۔
دعوتِ
اسلامی کےشعبہ ڈونیشن
بکس (اسلامی
بہنیں)کے
زیر اہتمام 14 نومبر2021ء کو پہاڑ پور
کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس
میں ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں کو مضبوط بنانے کے حوالے اسلامی بہنوں کومدنی پھول
بتائے اور گھريلو صدقہ بکس رکھنے کی ترغیب
دلائی نیز ٹیلی تھون کے لئے کوشش کرنے کا
ذہن بناکر وقت پر کارکردگی جمع کروانے کی ترغيب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
جنوبی
لاہور زون داتا صاحب کابینہ بلال گنج ڈویژن میں اصلاح اعمال اجتماع
دعوتِ
اسلامی کے تحت 13 نومبر 2021ء بروز ہفتہ جنوبی
لاہور زون داتا صاحب کابینہ بلال گنج ڈویژن میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں35
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغہ دعوت
اسلامی نے ’’اپنی اصلاح کيسے کی جائے‘‘ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور رسالہ نیک
اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ کرنے کا ذہن دیا ۔
دعوتِ اسلامی کےتحت عرسِ غوثِ اعظم رحمۃاللہ
علیہ کےموقع پر
16نومبر2021ءبروزمنگل ٹھل ڈویژن میں سنتوں
بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی
اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔
نگرانِ ڈویژن ذوالفقار علی عطاری نےاسلامی
بھائیوں کےدرمیان سنتوں بھرابیان کرتےہوئےانہیں غوثِ اعظم رحمۃاللہ علیہ کی سیرت کےبارےمیں بتایا۔(رپورٹ: قاری محمد عرفان عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے تحت 13 نومبر2021ء بروز ہفتہ حافظ آباد کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن تا ذيلی مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی
کاموں کو کرنے کے حوالے سے اپڈیٹ نکات
بتائے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے،ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا۔
لاہور ریجن حافظ آباد زون میں بذريعہ انٹر نیٹ
ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت 13
نومبر 2021ء بروز ہفتہ لاہور ریجن حافظ آباد زون میں بذريعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
ریجن
ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
موجود اسلامی بہنوں کو تقرریاں مکمل کرنے
پر اہداف دیئے اور ٹیلی تھون پر کلام کرتے ہوئے اس کے لئے بھر پور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی ۔ اس کے علاوہ متفرق کورسز اور احکام وراثت کورس کا فالو اپ
ليا۔
نگرانِ مجلس جامعۃ المدینہ (بوائز )کادینی کاموں کےسلسلےمیں اسلام آبادریجن کادورہ
دعوتِ اسلامی کےشعبہ جامعۃالمدینہ (بوائز)کےتحت 17نومبر2021ءبروزبدھ
نگرانِ مجلس جامعۃ المدینہ (بوائز )مولانا ظفر بشیر عطاری مدنی کا اسلام آبادریجن کا شیڈول رہاجس دوران انہوں نے اسلام آباد ریجن کے جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ گجرات
کاوزٹ کیا۔
نگرانِ مجلس نے طلبۂ کرام واساتذۂ کرام کے درمیان
سنتوں بھرا بیان کیااور طلبہ میں علم کی افادیت کو اجاگر کرنے اورعلم ِ دین کا ذوق و شوق بڑھانےکےحوالےسے تربیت کی۔
اس موقع پر نگرانِ مجلس کے ہمراہ رکنِ مجلس جامعۃ المدینہ اسلام آباد ریجن
مولانا طاہر سلیم عطاری مدنی اور ناظمِ اعلیٰ جامعۃ المدینہ ضیائی سیالکوٹ زون
مولانا زین العابدین عطاری مدنی کی بھی شرکت ہوئی۔
بعدازاں نگرانِ مجلس نے طلبہ کرام سےگفتگوکرتےہوئے
مدنی عطیات کے اہداف دیئے،الحمدللہ عزوجل طلبہ واساتذہ کی کوششوں سےکم وبیش80 یونٹس ٹیلی
تھون کی مَدمیں جمع کئےگئے۔(رپورٹ:
محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ
بوائزپاکستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی( Itlay) کی ڈویژن میلان(Milan) میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن مشاورت و علاقہ سطح کی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ٹیلی تھون کی
کارکردگی بڑھانے کے لئے اہم نکات پر کلام کیانیز ہر ماہ دینی حلقہ لگانے اور سب
ذمہ داراسلامی بہنوں کی شرکت کو یقینی بنانے کا ذہن دیا۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 13 نومبر 2021ء
کو بلجیئم کے شہر انٹورپن( Antwerpen) میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا
جس میں کم و بیش 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈونیشن
بکس پر مقرر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے”دیدارِ مصطفیٰ ﷺ“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو
اس حوالے سے اہم نکات پیش کئے اور اس کے
فضائل بیان کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے
اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام یورپین ریجن کے ملک بلجیئم ( Belgium) میں گزشتہ دنوں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کی کارکردگی کا فالواپ لیتے ہوئے تربیت کی نیز ٹیلی
تھون کے لئے خوب خوب کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔