جامعۃ المدینہ
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں فارغ التحصیل علماء کے لئے ایک تخصص شروع کیا گیا ہے جس میں فقہ اسلامی
کے ساتھ ساتھ طلباء کو جدید تجارت و معیشت کے اہم شعبہ جات کا تعارف، بنیادی معلومات اور دور جدید کے فنانس کے اداروں کے طریقہ کار
بھی پڑھایا جاتا ہے ۔
اس تخصص کا نام ہے” تخصص فی الفقہ و الاقتصاد
الاسلامی(Specialization in
Islamic Economics & Jurisprudence)“
اس تخصص میں یومیہ بنیادوں پر کلاسوں کے ساتھ
ساتھ کاروباری دنیا کے مختلف ماہرین افراد ہفتے میں دو دن الگ سے کلاسیں لیتے ہیں
۔ کسی بھی تھیوری کو سمجھنے کے لئے مطالعاتی دورہ بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے، اس سلسلے میں اس تخصص فی الفقہ و الاقتصاد
الاسلامی کے نگران مفتی علی اصغر عطاری صاحب اور تخصص کے استاد
مفتی سجاد عطاری صاحب اور تخصص فی الفقہ و
الاقتصاد الاسلامی کے طلباء اور دار
الافتاء اہل سنت کے چند علماء نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ای)اور
نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان (این سی سی پی) کا ایک مطالعاتی دورہ کیا۔
اس موقع پر سب سے پہلے نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف
پاکستان (این سی سی پی)کی طرف سے میٹنگ روم میں تفصیلی بریفنگ دی گئی کہ اسٹاک
ایکسچینج کس طرح کام کرتا ہے اور کون کون سے اہم شعبہ جات پورے نظام کو کنٹرول کرتے ہیں اور خود نیشنل کلیئرنگ کمپنی
آف پاکستان (این سی سی پی)کا کیا کام ہوتا ہے؟ اس تعلق سے تفصیلی بریفنگ کے دوران شرکاء کے
سوالات اور ان کے جواب کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔
علاوہ ازین نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان (این سی سی پی) کے سی ای او لقمان صاحب نے
مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور مفتی علی اصغر صاحب کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔
اس دورے کے دوسرے مرحلے میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے آڈیٹوریم میں اسٹاک ایکسچینج کے نظا م، اس کی تاریخ اور موجودہ پوزیشن اور
مالکان کے تعلق سے بریف کیا گیا اور آخر میں ٹریڈنگ ہال کا دورہ کراتے ہوئے بروکر
ہاوس کس طرح کام کرتے ہیں ؟اس بات پر بھی بریفنگ دی گئی ۔
آخر میں اسٹاک ایکسچینج کے ایک ڈائریکٹر سابق سی پی ایل سی چیف احمد چنائے صاحب سے بھی
ملاقات ہوئی ۔
مفتی علی اصغر صاحب کے دورے کے اختتام پر یہ
تاثرات تھے کہ یہاں تو ہماری توقع سے بڑھ کر سود کا کام ہو رہا ہے اور شریعہ کمپلائنس کمپنیوں میں بھی بہت بہتری کی
ضرورت ہے۔ جب تک سودی طریقہ سے دوری نہیں ہوگی مستحکم معیشت کی تشکیل نہیں ہو پائے
گی ۔البتہ کچھ چیزیں ایسے بھی دیکھنے کو ملیں جو بہت مثبت تھیں اور علم میں اضافہ
ہوا۔
از:ماہرِ امورِ تجارت
مفتی علی اصغر عطاری مدنی
مورخہ: 9.12.2021
رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی کا لاہور کے مرکزی
جامعۃ المدینہ کا دورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ کے تحت 13 دسمبر2021 ء بروز پیر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسد
عطاری مدنی نے لاہور ریجن کے دورے کے درمیان جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ
فیضانِ مدینہ کے دورۃ الحدیث شریف میں جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام و اساتذہ ٔکرام اور ناظمینِ اعلیٰ کے درمیان سنتوں
بھرا بیان کیا۔
اس موقع پررکنِ شوریٰ کے ہمراہ نگران ِ شعبہ مولانا محمدظفر بشیر عطاری مدنی ،
نگرانِ شعبہ تعلیمی امور، استاذالعلماء
مولانا حاجی گل رضا عطاری مدنی اور رکنِ شعبہ لاہور ریجن مولانا نوید عطاری
مدنی سمیت اہم ذمہ داران موجود تھے۔
رکنِ
شوریٰ نے طلبۂ کرام کی دینی،اخلاقی
اورتعلیمی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے طلبہ کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
اسی طرح نگرانِ شعبہ تعلیمی امور حاجی گل رضا عطاری مدنی اوررکنِ شعبہ حیدر آباد
ریجن مولانا شہباز عطاری مدنی نے بھی طلبۂ
کرام کی تربیت ورہنمائی کی نیزفضائل مرشد کے حوالے سے ذہن سازی کی۔
دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس (اسلامی بہنیں)کے تحت13دسمبر2021 ء بروز پیر پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا جس میں تمام ریجن ڈونیشن بکس
ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی، کارکردگی شیڈول اور ماہانہ مدنی مشوروں پر کلام
ہوا۔متفرق دینی کاموں کے لنکس پر انٹری مکمل کروانے کا طریقہ سمجھایا گیا۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ان کی انفرادی کارکردگی بتائی گئی۔
آئندہ شعبے کے اہداف اور تقرریوں کے اہداف دئیے گئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ
شعبے میں بہتری لانے کا اظہار کیا ۔
پاکستان بھر میں ماہ دسمبر 2021ء میں لگنے والے روحانی
علاج کے بستوں کی کارکردگی
دُکھیاری
اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت پاکستان بھر میں ماہ دسمبر 2021ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج
للبنات کے بستوں کی تعداد: 140
بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:26ہزار648
دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 62ہزار411
بتائے گئےا وراد عطاریہ کی تعداد:35ہزار705
سلسلہ
عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:48ہزار63
تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 24ہزار212
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت پاکستان سطح کے ذمہ دار فیزیکل ڈس ایبل قاری
محمد خالد محمود عطاری ، اسلام آباد ریجن ذمہ دار محمد عمیر ہاشمی عطاری اور رکنِ زون کشمیر محمد سلیمان عطاری نے میر پور کشمیر کا دورہ کیا۔
اس دوران ذمہ داران نے ایک اسپیشل پرسن کے
گھر عیادت کے لئے گئے جہاں انہوں نے معذور اسلامی بھائی کی صحت یابی کے حوالے سے دعا
بھی کروائی گئی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین)
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت پاکستان سطح کے ذمہ دار فیزیکل ڈس ایبل قاری
محمد خالد محمود عطاری ، اسلام آباد ریجن ذمہ دار محمد عمیر ہاشمی عطاری اور رکنِ زون کشمیر محمد سلیمان عطاری نے کشمیر میں قائم جسمانی معذور افراد کے سب سے
بڑے ادارے اور ریہیبلیٹیشن سینٹر ’’ زوبیہ انسٹیٹیوٹ فار فزیکل ہینڈی کیپڈ سینٹر
‘‘ کا دورہ کیا۔
اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے پرنسپل خواجہ ظفر اقبال اور اسٹاف سے ملاقات کی اور اُن سے ریمپ و ویل چیئر لفٹ کے ماڈل کے حوالے سے اہم
نکات پر مشاورت کی۔
اس کے علاوہ ڈس ایبل بچوں سے بھی ملاقات کا سلسلہ رہا جس دوران اُن کے درمیان
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں
اُن کی تربیت ورہنمائی کی گئی۔
بعدازاں پرنسپل نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت
اسلامی اور امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی کاوشوں کو سراہا ۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین)
کسی بھی تعلیمی ادارے میں assessment اور evaluation کا اچھا نظام اس ادارے کومزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں بھی فرسٹ
ٹرم(First term)اور فائنل ٹرم (Final
term)اسسمنٹس کا اہتمام کیا جاتا
ہے۔
8دسمبر 2021ء
بروز بدھ سےدارالمدینہ کے سندھ(کراچی، حیدرآباد، سکھر، ٹنڈوآدم،
لاڑکانہ اورشهدادپور)کیمپسز میں
فرسٹ ٹرم کے امتحانات کا آغاز ہوچکا ہےجن
کا سلسلہ 21 دسمبر2021بروز منگل تک جاری رہے گا۔ (رپورٹ:محمد امین حفیظ میڈیا کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ
دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت سیالکوٹ زون میں فیضانِ نماز کورس کا آغاز ہوا جس میں شعبہ
ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔
دورانِ کورس نگرانِ شعبہ ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری
نے کورس میں شریک شرکا کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے اہم
امور پر کلام کیا۔
وہاڑی میں فیضانِ نماز کورس کا آغاز، ڈونیشن سیل
ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں وہاڑی میں
فیضانِ نماز کورس کا آغاز ہوا جس میں شعبہ ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نےشرکت
کی۔
دورانِ کورس نگران شعبہ ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری
نے شرکا کی شعبے کے نظام اور مینول و سافٹ
ویئرکے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے اہم امور پر کلام کیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے شرکا سے دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں اور رسالہ مطالعہ کارکردگی کے بارے میں چند اہم نکات پر
گفتگو کی۔(رپورٹ:عبدالرحمٰن حسن عطاری ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ
سپروائزر،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 13 دسمبر 2021ء بروز پیر
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہو ر میں فیضانِ نماز کورس کا آغاز ہوا جس میں
شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
دورانِ کورس رکن ِزون جنوبی لاہور غلام جیلانی
عطاری نے شرکا کی شعبے کے نظام اور مینول
و سافٹ ویئرکے حوالے سے تربیت ورہنمائی کی۔
اس کے علاوہ رکنِ زون نے شرکا سے دعوتِ اسلامی
کے 12 دینی کاموں اور رسالہ مطالعہ کارکردگی کے بارے میں چند اہم نکات پر گفتگو
کی۔(رپورٹ:عبدالرحمٰن حسن عطاری ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ
سپروائزر،کانٹینٹ:غیاث
الدین)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام
14دسمبر 2021ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا جس میں مختلف مقامات سے آئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی عزیر عطاری نے حلقے
میں شریک اسلامی بھائیوں کو عیادت وتعزیت، غسل میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کے
حوالے سے تربیت ورہنمائی کی۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:غیاث الدین)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے مختلف
علاقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت
کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس دوران شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام مختلف
مقام پر بستے لگائے گئے جس میں عزیر عطاری (رکن مجلس فیضان مدینہ) اور رکن ِکابینہ لانڈھی آصف عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نےشعبے کا تعارف پیش کرتے
ہوئے اسلامی بھائیوں شعبے کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:غیاث الدین)
Dawateislami