دعوت اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے نگران شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین عطاری کے ہمراہ لاہور میں نگران شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری اور شعبہ FGRFکے محمد افضل عطاری سے ملاقات کی۔

مولانا مہروز عطاری نے انہیں پروفیشلز اور تاجران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں میں ماہنامہ فیضان مدینہ عام کرنے کا ذہن دیا اور اس کی پلاننگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے تبادلۂ خیال ہوا۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی اور نگران شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین عطاری نے جامعہ ہجویریہ لاہور کے مہتمم و پرنسپل مولانا بدر الزمان قادری صاحب،  استاذ العلماء مفتی صدیق ہزاروی صاحب، شیخ الحدیث مولانا خلیل قادری صاحب، مولانا زوار بہادر امجدی صاحب اور دیگر علمائے کرام اور مدرسین سے ملاقاتیں کیں۔

مولانا مہروز عطاری نے انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کا تعارف پیش کیا اور ان سے درخواست کی کہ اپنے جامعہ کے طلبہ کو بھی اس کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلانے اور اس کی سالانہ بکنگ کروانے کا ذہن دیں۔

بعد ازاں نگران شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی، نگران شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین عطاری اور شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار مولانا طیب عطاری مدنی نے جامعہ نظامیہ لاہور کے سینئر مدرس علامہ عبد الشکور صاحب سے ملاقات کی اور ماہنامہ فیضان مدینہ کا تعارف پیش کیا۔

جامعہ ہجویریہ اور جامعہ نظامیہ کے تمام علمائے کرام کو ماہنامہ فیضان مدینہ اردو، انگلش اور عربی تحفۃً پیش کیا گیا جس پر علمائے کرام نے اس کاوش کو سراہا اور اس کی اہمیت و افادیت بتاتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا محمد مہروز عطاری مدنی نے نگران شعبہ تقسیم رسائل اور لاہور ریجن کے ذمہ دار شکیل عطاری کے ہمراہ نگران کابینہ واپڈا ٹاؤن محمد ندیم عطاری، دیگر ذمہ داران اور مقامی تاجروں سے ملاقات کی۔

مہروز عطاری مدنی نے انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے، اس کی سالانہ بکنگ کروانے، ماہنامہ فیضان مدینہ کی سرکولیشن، سبسکرپشن اور کابینہ میں اس کی سیل بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اہداف طے کئے۔ 


دعوت اسلامی کے ماہانہ اسلامی میگزین بنام ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کے نگران مولانا محمد مہروز عطاری مدنی اور نگران شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین عطاری ان دنوں لاہور کے دورے پر ہیں ۔ دوران دورہ 12 دسمبر 2021ء کو انہوں نے مختلف شخصیات اور ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں، جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی، نگران شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین عطاری اور لاہور ریجن کے ذمہ دار شکیل عطاری نے لاہور میں پشاور زون شعبہ تقسیم رسائل کے ذمہ دار وقاص عطاری سے ملاقات کی۔ مولانا مہروز عطاری نے انہیں خود بھی ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے نیت کی کہ وہ پشاور اور اس کے اطراف میں 500 ماہنامہ کی سالانہ بکنگ کروائیں گے۔

اسی طرح مولانا محمد مہروز عطاری اور دیگر ذمہ داران نے لاہور کے ذمہ دار اسلامی بھائی محمد عامر عطاری سے ملاقات کی اور ان سے عیادت کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب وروز (اسلامی بہنیں) کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈنمارک، اسپین، ، ہالینڈ، آسڑیا ، بیلجیم ، فرانس اور جرمنی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شب روز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہر ماہ اپنا شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کے حوالے سے کلام کیا اور شب و روز کی ویب سائٹ کا وزٹ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک Denmark میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں کا بینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ’’خبر گیری ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھر ا بیان کیا جس میں نئے مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات شروع کروانے پر نکات پیش کئے۔

دعوت اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا محمد مہروز عطاری مدنی نے نگران شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین عطاری کے ہمراہ جوہر ٹاؤن لاہور میں چائنیز لینگویج کورس کے ٹیچر انجینئر ڈاکٹر سلمان عطاری سے ملاقات کی۔

مولانا مہروز عطاری مدنی نے انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہیں خود بھی ماہنامہ کا مطالعہ کرنے، سالانہ بکنگ کروانے اور ان سب کے بارے میں اپنے اسٹوڈنٹس کو بھی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے/ سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں بھی پیش کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ’’امیر اہل سنت سے آسان شادی کے بارے میں سوال جواب‘‘پڑھنے / سننے کی ترغیب ارشاد فرمائی۔ اس سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا ’’ 3 ہزار 137 ‘‘اسلامی بہنوں نے رسالہ ’’امیر اہل سنت سے آسان شادی کے بارے میں سوال جواب‘‘پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی۔


پچھلے دنوں حیدر آباد  فیضان مدینہ میں سند ھ مشاورت کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان حاجی محمد شاہدعطاری کی آمد ہوئی۔ اس مدنی مشورے میں نگران پاکستان نے ذمہ داران کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے سندھ مشاورت کے نگران رکن شوریٰ قاری ایاز رضا عطاری کو مقرر کیا ۔

اسی طرح سند ھ میں جتنے سرکاری ڈویژن ہیں ان ڈویژن کے نگران کا تقرر ہوا ۔ تقرر ہونے والے ذمہ داران کے نام کا اعلان نگران پاکستان حاجی محمد شاہدعطاری نے فرمایا ۔

اس مدنی مشورے میں سندھ مشاورت کے نگران رکن شوریٰ قاری ایاز رضا عطاری، رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور دیگر ذمہ داران نےبھی شرکت کی ۔

نگران پاکستان حاجی محمد شاہدعطاری نے دینی کاموں میں اچھی کارکردگی والے ذمہ داران میں تحائف تقسیم فرمائے اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات فرمائی۔


پچھلے دنوں ڈیرہ اللہ یار بلوچستان میں  نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری کی جامعۃالمدینہ کے طلبا اور اساتذہ کے درمیان آمد ہوئی جہاں نگران پاکستان نے طلبا کو پڑھائی کےساتھ دینی کامو ں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر طلبا ئےکرام نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری نے طلبا ء سے ملاقات بھی فرمائی۔ اس موقع پر کراچی مشاورت کے نگران و رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری ،صوبہ بلوچستان کے نگران قاری محمد انور عطاری اور جامعۃالمدینہ کے اساتذہ ئےکرام بھی موجود تھے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ  کے رکن ونگران پاکستان حاجی محمد شاہدعطاری کی اپنے آبائی علاقے نواب شاہ میں والدین اور دیگر رشتہ داروں کی قبور پر حاضری ہوئی ۔

اس موقع پر نگران پاکستان کے ہمراہ ان کے بیٹوں اور دیگر اسلامی بھائیوں نے بھی حاضری دی جہاں انہوں نے فاتحہ پڑھی اور والدین اور دیگر رشتہ داروں کے لیے دعائے مغفرت کی۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری کی بیٹی کی رخصتی کے بعد 13دسمبر 2021ء بروز بدھ کو فیصل آباد کینال روڑ پر واقع ایک شادی حال میں ولیمہ کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین حاجی محمد شاہدعطاری ، حاجی محمد رفیع عطاری ، حاجی محمد جنید عطاری ، حاجی محمد علی عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔ نگران پاکستان حاجی محمد شاہدعطاری نے اس تقریب میں سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔نگران پاکستان نے دلہا اور دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور آخر میں دعا بھی کروائی۔