دعوت اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا محمد مہروز عطاری مدنی نے نگران شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین عطاری کے ہمراہ جوہر ٹاؤن لاہور میں چائنیز لینگویج کورس کے ٹیچر انجینئر ڈاکٹر سلمان عطاری سے ملاقات کی۔

مولانا مہروز عطاری مدنی نے انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہیں خود بھی ماہنامہ کا مطالعہ کرنے، سالانہ بکنگ کروانے اور ان سب کے بارے میں اپنے اسٹوڈنٹس کو بھی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے/ سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں بھی پیش کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ’’امیر اہل سنت سے آسان شادی کے بارے میں سوال جواب‘‘پڑھنے / سننے کی ترغیب ارشاد فرمائی۔ اس سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا ’’ 3 ہزار 137 ‘‘اسلامی بہنوں نے رسالہ ’’امیر اہل سنت سے آسان شادی کے بارے میں سوال جواب‘‘پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی۔


پچھلے دنوں حیدر آباد  فیضان مدینہ میں سند ھ مشاورت کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان حاجی محمد شاہدعطاری کی آمد ہوئی۔ اس مدنی مشورے میں نگران پاکستان نے ذمہ داران کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے سندھ مشاورت کے نگران رکن شوریٰ قاری ایاز رضا عطاری کو مقرر کیا ۔

اسی طرح سند ھ میں جتنے سرکاری ڈویژن ہیں ان ڈویژن کے نگران کا تقرر ہوا ۔ تقرر ہونے والے ذمہ داران کے نام کا اعلان نگران پاکستان حاجی محمد شاہدعطاری نے فرمایا ۔

اس مدنی مشورے میں سندھ مشاورت کے نگران رکن شوریٰ قاری ایاز رضا عطاری، رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور دیگر ذمہ داران نےبھی شرکت کی ۔

نگران پاکستان حاجی محمد شاہدعطاری نے دینی کاموں میں اچھی کارکردگی والے ذمہ داران میں تحائف تقسیم فرمائے اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات فرمائی۔


پچھلے دنوں ڈیرہ اللہ یار بلوچستان میں  نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری کی جامعۃالمدینہ کے طلبا اور اساتذہ کے درمیان آمد ہوئی جہاں نگران پاکستان نے طلبا کو پڑھائی کےساتھ دینی کامو ں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر طلبا ئےکرام نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری نے طلبا ء سے ملاقات بھی فرمائی۔ اس موقع پر کراچی مشاورت کے نگران و رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری ،صوبہ بلوچستان کے نگران قاری محمد انور عطاری اور جامعۃالمدینہ کے اساتذہ ئےکرام بھی موجود تھے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ  کے رکن ونگران پاکستان حاجی محمد شاہدعطاری کی اپنے آبائی علاقے نواب شاہ میں والدین اور دیگر رشتہ داروں کی قبور پر حاضری ہوئی ۔

اس موقع پر نگران پاکستان کے ہمراہ ان کے بیٹوں اور دیگر اسلامی بھائیوں نے بھی حاضری دی جہاں انہوں نے فاتحہ پڑھی اور والدین اور دیگر رشتہ داروں کے لیے دعائے مغفرت کی۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری کی بیٹی کی رخصتی کے بعد 13دسمبر 2021ء بروز بدھ کو فیصل آباد کینال روڑ پر واقع ایک شادی حال میں ولیمہ کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین حاجی محمد شاہدعطاری ، حاجی محمد رفیع عطاری ، حاجی محمد جنید عطاری ، حاجی محمد علی عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔ نگران پاکستان حاجی محمد شاہدعطاری نے اس تقریب میں سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔نگران پاکستان نے دلہا اور دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور آخر میں دعا بھی کروائی۔


جامعۃ المدینہ  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں فارغ التحصیل علماء کے لئے ایک تخصص شروع کیا گیا ہے جس میں فقہ اسلامی کے ساتھ ساتھ طلباء کو جدید تجارت و معیشت کے اہم شعبہ جات کا تعارف، بنیادی معلومات اور دور جدید کے فنانس کے اداروں کے طریقہ کار بھی پڑھایا جاتا ہے ۔

اس تخصص کا نام ہے” تخصص فی الفقہ و الاقتصاد الاسلامی(Specialization in Islamic Economics & Jurisprudence)“

اس تخصص میں یومیہ بنیادوں پر کلاسوں کے ساتھ ساتھ کاروباری دنیا کے مختلف ماہرین افراد ہفتے میں دو دن الگ سے کلاسیں لیتے ہیں ۔ کسی بھی تھیوری کو سمجھنے کے لئے مطالعاتی دورہ بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے، اس سلسلے میں اس تخصص فی الفقہ و الاقتصاد الاسلامی کے نگران مفتی علی اصغر عطاری صاحب اور تخصص کے استاد مفتی سجاد عطاری صاحب اور تخصص فی الفقہ و الاقتصاد الاسلامی کے طلباء اور دار الافتاء اہل سنت کے چند علماء نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ای)اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان (این سی سی پی) کا ایک مطالعاتی دورہ کیا۔

اس موقع پر سب سے پہلے نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان (این سی سی پی)کی طرف سے میٹنگ روم میں تفصیلی بریفنگ دی گئی کہ اسٹاک ایکسچینج کس طرح کام کرتا ہے اور کون کون سے اہم شعبہ جات پورے نظام کو کنٹرول کرتے ہیں اور خود نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان (این سی سی پی)کا کیا کام ہوتا ہے؟ اس تعلق سے تفصیلی بریفنگ کے دوران شرکاء کے سوالات اور ان کے جواب کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔

علاوہ ازین نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان (این سی سی پی) کے سی ای او لقمان صاحب نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور مفتی علی اصغر صاحب کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔

اس دورے کے دوسرے مرحلے میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے آڈیٹوریم میں اسٹاک ایکسچینج کے نظا م، اس کی تاریخ اور موجودہ پوزیشن اور مالکان کے تعلق سے بریف کیا گیا اور آخر میں ٹریڈنگ ہال کا دورہ کراتے ہوئے بروکر ہاوس کس طرح کام کرتے ہیں ؟اس بات پر بھی بریفنگ دی گئی ۔

آخر میں اسٹاک ایکسچینج کے ایک ڈائریکٹر سابق سی پی ایل سی چیف احمد چنائے صاحب سے بھی ملاقات ہوئی ۔

مفتی علی اصغر صاحب کے دورے کے اختتام پر یہ تاثرات تھے کہ یہاں تو ہماری توقع سے بڑھ کر سود کا کام ہو رہا ہے اور شریعہ کمپلائنس کمپنیوں میں بھی بہت بہتری کی ضرورت ہے۔ جب تک سودی طریقہ سے دوری نہیں ہوگی مستحکم معیشت کی تشکیل نہیں ہو پائے گی ۔البتہ کچھ چیزیں ایسے بھی دیکھنے کو ملیں جو بہت مثبت تھیں اور علم میں اضافہ ہوا۔

از:ماہرِ امورِ تجارت مفتی علی اصغر عطاری مدنی

مورخہ: 9.12.2021


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ کے تحت  13 دسمبر2021 ء بروز پیر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے لاہور ریجن کے دورے کے درمیان جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کے دورۃ الحدیث شریف میں جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام و اساتذہ ٔکرام اور ناظمینِ اعلیٰ کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس موقع پررکنِ شوریٰ کے ہمراہ نگران ِ شعبہ مولانا محمدظفر بشیر عطاری مدنی ، نگرانِ شعبہ تعلیمی امور، استاذالعلماء مولانا حاجی گل رضا عطاری مدنی اور رکنِ شعبہ لاہور ریجن مولانا نوید عطاری مدنی سمیت اہم ذمہ داران موجود تھے۔

رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کی دینی،اخلاقی اورتعلیمی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے طلبہ کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

اسی طرح نگرانِ شعبہ تعلیمی امور حاجی گل رضا عطاری مدنی اوررکنِ شعبہ حیدر آباد ریجن مولانا شہباز عطاری مدنی نے بھی طلبۂ کرام کی تربیت ورہنمائی کی نیزفضائل مرشد کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ٹیلی تھون میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے اساتذہ ٔکرام و طلبہ ٔکرام کو تحائف دیتے ہوئے اپنی دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری) 

دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس (اسلامی بہنیں)کے تحت13دسمبر2021 ء بروز پیر پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا جس میں تمام ریجن ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی، کارکردگی شیڈول اور ماہانہ مدنی مشوروں پر کلام ہوا۔متفرق دینی کاموں کے لنکس پر انٹری مکمل کروانے کا طریقہ سمجھایا گیا۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ان کی انفرادی کارکردگی بتائی گئی۔ آئندہ شعبے کے اہداف اور تقرریوں کے اہداف دئیے گئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ شعبے میں بہتری لانے کا اظہار کیا ۔


دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت پاکستان  بھر میں ماہ دسمبر 2021ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 140

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:26ہزار648

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 62ہزار411

بتائے گئےا وراد عطاریہ کی تعداد:35ہزار705

سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:48ہزار63

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 24ہزار212


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت  پاکستان سطح کے ذمہ دار فیزیکل ڈس ایبل قاری محمد خالد محمود عطاری ، اسلام آباد ریجن ذمہ دار محمد عمیر ہاشمی عطاری اور رکنِ زون کشمیر محمد سلیمان عطاری نے میر پور کشمیر کا دورہ کیا۔

اس دوران ذمہ داران نے ایک اسپیشل پرسن کے گھر عیادت کے لئے گئے جہاں انہوں نے معذور اسلامی بھائی کی صحت یابی کے حوالے سے دعا بھی کروائی گئی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے  تحت پاکستان سطح کے ذمہ دار فیزیکل ڈس ایبل قاری محمد خالد محمود عطاری ، اسلام آباد ریجن ذمہ دار محمد عمیر ہاشمی عطاری اور رکنِ زون کشمیر محمد سلیمان عطاری نے کشمیر میں قائم جسمانی معذور افراد کے سب سے بڑے ادارے اور ریہیبلیٹیشن سینٹر ’’ زوبیہ انسٹیٹیوٹ فار فزیکل ہینڈی کیپڈ سینٹر ‘‘ کا دورہ کیا۔

اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے پرنسپل خواجہ ظفر اقبال اور اسٹاف سے ملاقات کی اور اُن سے ریمپ و ویل چیئر لفٹ کے ماڈل کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ ڈس ایبل بچوں سے بھی ملاقات کا سلسلہ رہا جس دوران اُن کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں اُن کی تربیت ورہنمائی کی گئی۔

بعدازاں پرنسپل نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی اور امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی کاوشوں کو سراہا ۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین)