دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  لاہور شمالی زون کے نگران نعیم عطاری، مقامی تاجران اور دیگر ذمہ داران کے درمیان لاہور میں دینی حلقہ ہوا۔

مولانا مہروز عطاری مدنی نے ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے، اس کی سالانہ بکنگ کروانے، ماہنامہ فیضان مدینہ کی سرکولیشن، سبسکرپشن اور اس کی سیل بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اہداف طے کئے۔ دینی حلقے میں ایک تاجر اسلامی بھائی نے اپنے پلّے سے 526 ماہنامہ فیضان مدینہ لگوانے کی نیت کی جبکہ آخر میں شرکا نے ماہنامہ فیضان مدینہ کے ہوم ڈیلیوری سسٹم کو خوب سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی اور نگران شعبہ سید حسنین عطاری شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ دارن کے ہمراہ رائیونڈ مصطفٰے آباد پہنچے جہاں انہوں نے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا۔

مولانا مہروز عطاری مدنی نے مارکیٹس میں مختلف تاجران اور یونین کے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کیں اور انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے کا ذہن دیتے ہوئے اہداف دیئے جس پر تاجر اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا جبکہ کچھ تاجروں نے ہاتھوں ہاتھ ماہنامہ کی بکنگ بھی کروائی۔

بعد ازاں رائیونڈ میں ہی ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کو ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے اور اس کی سالانہ بکنگ کروانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اراکین شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور حاجی محمد جنید عطاری مدنی سمیت جامعۃ المدینہ کے سینئر اساتذۂ کرام سے ملاقات کی۔

مولانا مہروز عطاری نے جامعۃ المدینہ بوائز/ گرلز میں طلبہ و طالبات کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب دلانے اور عشرہ ماہنامہ میں بھر پور تعاون کرنے کی درخواست کی۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ کے زیرِ اہتمام لاہور میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کے میٹنگ روم میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں اراکینِ شعبہ اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سمیت ملکی سطح کے اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی، نگرانِ شعبہ مولانا ظفر عطاری مدنی اور نگرانِ شعبہ تعلیمی امور حاجی محمد گل رضا عطاری نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے شعبے سمیت تنظیمی سیٹ اپ کے حوالے سے اہم نکات پر تبادلہ ٔ خیال کیا ۔

اس مدنی مشورے میں شعبہ جامعۃ المدینہ کے تمام اراکین، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سے انجینئر محمد امیر حمزہ عطاری(پاکستان ذمہ دار)، فنانس ڈپارٹمنٹ سے حافظ دلاور عطاری، اجارہ و گریڈنگ شعبہ جامعۃ المدینہ(بوائز)کے نگران اسماعیل عطاری مدنی اور دیگر اہم ذمہ داران شریک تھے۔

بعدازاں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے بھی ذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی اور اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی اور نگران شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین عطاری ان دنوں پنجاب کے دورے پر ہیں۔

دوران دورہ دونوں ذمہ داران مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور پہنچے جہاں انہوں نے مختلف کورسز کے شرکا کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد کیا۔ دینی حلقے میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے شرکائے کورس کو ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے اور اس کی سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں اسی مقام پر رکن شوریٰ حاجی یعفور عطاری کے ساتھ شعبہ گھریلو صدقہ بکس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ جاری تھا۔ مدنی مشورے میں رکن شوریٰ اور نگران شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی۔ 


شعبہ علاقائی دورہ  )اسلامی بہنیں )کے تحت 11 دسمبر 2021ء بروز ہفتہ ہالینڈ میں بذریعہ انٹر نیٹ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ہالینڈ کے مختلف علاقوں کی4 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کے فضائل اور طریقہ کار بتایا نیز جوائن کال کے ذریعے ہالینڈ کے مختلف علاقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کرنے کا ہدف دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے نگران شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین عطاری کے ہمراہ لاہور میں نگران شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری اور شعبہ FGRFکے محمد افضل عطاری سے ملاقات کی۔

مولانا مہروز عطاری نے انہیں پروفیشلز اور تاجران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں میں ماہنامہ فیضان مدینہ عام کرنے کا ذہن دیا اور اس کی پلاننگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے تبادلۂ خیال ہوا۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی اور نگران شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین عطاری نے جامعہ ہجویریہ لاہور کے مہتمم و پرنسپل مولانا بدر الزمان قادری صاحب،  استاذ العلماء مفتی صدیق ہزاروی صاحب، شیخ الحدیث مولانا خلیل قادری صاحب، مولانا زوار بہادر امجدی صاحب اور دیگر علمائے کرام اور مدرسین سے ملاقاتیں کیں۔

مولانا مہروز عطاری نے انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کا تعارف پیش کیا اور ان سے درخواست کی کہ اپنے جامعہ کے طلبہ کو بھی اس کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلانے اور اس کی سالانہ بکنگ کروانے کا ذہن دیں۔

بعد ازاں نگران شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی، نگران شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین عطاری اور شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار مولانا طیب عطاری مدنی نے جامعہ نظامیہ لاہور کے سینئر مدرس علامہ عبد الشکور صاحب سے ملاقات کی اور ماہنامہ فیضان مدینہ کا تعارف پیش کیا۔

جامعہ ہجویریہ اور جامعہ نظامیہ کے تمام علمائے کرام کو ماہنامہ فیضان مدینہ اردو، انگلش اور عربی تحفۃً پیش کیا گیا جس پر علمائے کرام نے اس کاوش کو سراہا اور اس کی اہمیت و افادیت بتاتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا محمد مہروز عطاری مدنی نے نگران شعبہ تقسیم رسائل اور لاہور ریجن کے ذمہ دار شکیل عطاری کے ہمراہ نگران کابینہ واپڈا ٹاؤن محمد ندیم عطاری، دیگر ذمہ داران اور مقامی تاجروں سے ملاقات کی۔

مہروز عطاری مدنی نے انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے، اس کی سالانہ بکنگ کروانے، ماہنامہ فیضان مدینہ کی سرکولیشن، سبسکرپشن اور کابینہ میں اس کی سیل بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اہداف طے کئے۔ 


دعوت اسلامی کے ماہانہ اسلامی میگزین بنام ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کے نگران مولانا محمد مہروز عطاری مدنی اور نگران شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین عطاری ان دنوں لاہور کے دورے پر ہیں ۔ دوران دورہ 12 دسمبر 2021ء کو انہوں نے مختلف شخصیات اور ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں، جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی، نگران شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین عطاری اور لاہور ریجن کے ذمہ دار شکیل عطاری نے لاہور میں پشاور زون شعبہ تقسیم رسائل کے ذمہ دار وقاص عطاری سے ملاقات کی۔ مولانا مہروز عطاری نے انہیں خود بھی ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے نیت کی کہ وہ پشاور اور اس کے اطراف میں 500 ماہنامہ کی سالانہ بکنگ کروائیں گے۔

اسی طرح مولانا محمد مہروز عطاری اور دیگر ذمہ داران نے لاہور کے ذمہ دار اسلامی بھائی محمد عامر عطاری سے ملاقات کی اور ان سے عیادت کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب وروز (اسلامی بہنیں) کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈنمارک، اسپین، ، ہالینڈ، آسڑیا ، بیلجیم ، فرانس اور جرمنی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شب روز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہر ماہ اپنا شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کے حوالے سے کلام کیا اور شب و روز کی ویب سائٹ کا وزٹ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک Denmark میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں کا بینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ’’خبر گیری ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھر ا بیان کیا جس میں نئے مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات شروع کروانے پر نکات پیش کئے۔