پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شارع فیصل پر گیارہویں شریف کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت تاجر ان نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت پر مختصراً سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی۔

اس دوران میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دارشفاعت عطاری اور ریجن ذمہ دار حمزہ عطاری بھی موجود تھے۔بعدازاں دعا اور صلوٰۃ و سلام کا بھی سلسلہ رہا۔(کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 19 دسمبر 2021ء بروز اتوار بہاولپور میں ایک ماہ کے مدنی قافلے کی واپسی پرایک نشست کا انعقاد کیا گیاجس میں شرکائے قافلہ سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے شرکائے قافلہ کی تربیت ورہنمائی کرتے ہوئے انہیں اپنے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 19 دسمبر 2021ء بروز اتوار ضلع گجرانوالہ پنجاب پاکستان میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی مدرسۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے اسٹاف نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز لیاقت عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےانہیں 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ 7 اسلامی بھائیوں نے 12 ماہ کے مدنی قافلے جانے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

واضح رہے یہ مدنی قافلہ 23 دسمبر 2021ء کو راہِ خدا عزوجل میں سفر کرے گا۔(رپورٹ:حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 19 دسمبر 2021ء بروز اتوار خیبر پختون خواہ کے علاقے سوات اور بحرین میں دینی کاموں کا سلسلہ رہا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران 12 ماہ کے عاشقانِ رسول نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ علاقائی دورہ کرتے ہوئے مقامی اسلامی بھائیوں کو پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے تحت راہِ خدا میں تین دن، 12 دن، ایک ماہ اور 12 ماہ کے مدنی قافلوں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تقسیمِ رسائل کے تحت فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن و زون  ذمہ داران سمیت اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگران ِشعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانامہروز علی عطاری مدنی نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں چند اہم نکات پر کلام کیا۔

بعدازاں نگران ِشعبہ نےوہاں موجود اسلامی بھائیوں کی ماہنامہ فیضان مدینہ کی زیادہ سے زیادہ بکنگ کروانے اور اس کو عام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:احمد رضا عطاری آفس اسسٹنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 18 دسمبر 2021ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہر پتوکی میں قائم مدرسۃ المدینہ بوائز میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں مقامی ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ کابینہ فیضان عطاری مدنی نے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے مسجد درس اور چوک درس حوالے سے مشاورت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ کابینہ نے 24، 25، 26 دسمبر 2021ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت راہِ خدا میں سفر کرنے والے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں سفر کروانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری شعبہ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت پچھلے دنوں ایک ماہ کا مدنی قافلہ فیصل آباد ریجن سے سفر پر روانہ ہوا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔اس مدنی قافلے میں وقتاًفوقتاً مبلغِ دعوتِ اسلامی شرکائے قافلہ کی تربیت ورہنمائی کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، نگرانِ پنجاب مشاورت حاجی اسلم عطاری اور مدنی قافلہ ذمہ دار قاسم عطاری نے مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئےانہیں 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا میں سے 85 اسلامی بھائیوں نے 12 ماہ کے لئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے  رکن حاجی فضیل رضا عطاری کا دینی کاموں کے سلسلے میں رینچھوڑ لائن کابینہ کراچی کا شیڈول رہا۔ رکنِ زون بلال عطاری، شاہد عطاری اور فیضا ن عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

اس دوران ر کنِ شوریٰ نے مختلف اسپیشل پرسنز سمیت ان کے سرپرستوں سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے ذہن دیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے تمام ذمہ داران کے درمیان  مدنی مشورہ کیا جس میں شعبے کے دینی کاموں کے حوالے  سے گفتگو کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایک ماہ کا مدنی قافلہ ملتان ریجن سفر پر رہا جس دوران یہ مدنی قافلہ تین دن کے لئے کبیر والا سفر  پر روانہ ہواجس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کے ہمراہ اسپیشل پرسنز نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ ریجن ملتان اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی عابد حسین عطاری نے اسپیشل پرسنز کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا اور انہیں اشاروں کی زبان میں ’’نماز پڑھنے کی فضیلت‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

بعدازاں اس مدنی قافلے کے اختتام پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ  کفن دفن کے زیر اہتمام 9 دسمبر 2021ء کو کوئٹہ خضدار کابینہ میں تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 155 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے کا طریقہ اور کفن کو پیمائش کرنے کا طریقہ سکھایا نیز مدنی مذاکر ہ دیکھنے اور

دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیا۔ 


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی  کے تحت پاکستان سطح کے ذمہ دارقاری محمد خالد عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے شہر سرگودھا کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے رکنِ ریجن فیصل آباد اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ مولانا علی عمران عطاری مدنی سے ملاقات کی۔

ذمہ داراسلامی بھائیوں نے سرگودھا میں قائم سفید چھڑی مرکز برائے نابیناافراد کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز سے ملاقات کی نیز انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کرتے ہوئے بریل رسائل لکھنے میں دعوت اسلامی کی خدمات کو بیان کیا۔

بعدازاں وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے دعوت اسلامی اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز  (اسلامی بہنیں)کے تحت 14 دسمبر 2021ء کو بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن سطح شعبہ شب و روز ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن پاک اور نعت رسول ﷺ کے ساتھ مدنی مشورے کا آغاز ہوا ۔ اس کے بعد پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے ”مسلمان کو کیسا ہونا چاہیے“اور” غم دنیا سے نجات پانے “سے متعلق مدنی پھول بتائے اور کارکردگی شیڈول میں بہتر کارکردگی پر ذمہ داراسلامی بہن کی حوصلہ افزائی کی۔