3 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 17دسمبر 2021ء کو راج شاہی ریجن ،سید پور زون میں 3 دن کے رہائشی دینی کام کورس کا انعقاد
ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کی دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی ۔ اس کے علاوہ عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا جس
میں انہوں نے دینی ماحول میں استقامت سے متعلق مدنی پھول دیئے اور یہ
تربیت کی گئی کہ استقامت کے لئے ہمیں کیا کیا کوشش کرنی چاہیئے ۔