دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت15 دسمبر 2021ء بروز بدھ ذمہ داران نے سیالکوٹ  میں صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے ملاقات کی۔

اس موقع پر پاکستان سطح کے ذمہ دار نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران محمد ندیم عطاری نے اُنہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے صدر چیمبر آف کامرس کو مکتبۃ المدینہ کی کتب تحفے میں پیش کیں۔(رپورٹ:عبدالرسول عطاری آفس ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرے اہتمام 14 دسمبر 2021ء  کو بنگلادیش کے شہر ڈھاکہ ساؤتھ زون کی کھلگاؤ( khilgao)کابینہ کی سانتیی پور ( santipur) ڈویژن میں ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 70 اسلامی بہنیں شامل تھیں ۔

ایصال ثواب اجتماع میں مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کے لئے دعوت بھی دی جس پر اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کے لئے دعوت کو قبول بھی کیا۔ 


شیخِ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا ہے۔

چنانچہ اسی سلسلے میں 6 دسمبر2021ء بروز پیر کو تنظیمی لحاظ سے ناروے Norway کے مختلف شہروں میں یومِ قفل منایا گیا جس میں 28 اسلامی بہنوں نے رسالہ ’’خاموش شہزادہ ‘‘کا مطالعہ کیا اور 14 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی نیز 3 اسلامی بہنوں نے ایّامِ قفلِ مدینہ منایا۔


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بارسلونا ڈویژن میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ماونتكادا montcada ٹرینیتات بئیر امات tirinitat virrei amaat کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا فالواپ کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت نیز دینی کاموں کو کیسے مضبوط بنایا جائے اس حوالے سے اہم نکات پیش کئے اور خوب خوب دینی کاموں میں خدمات سر انجام دینے کی تر غیب دلائی۔


دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں تربیتی سیشنز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔پچھلے دنوں دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی کے اہم ذمہ داران کے لئےفیضان فاروق اعظم مسجد الہلال سو سائٹی کراچی میں ایک دن کے تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

اس اجتماعِ پاک کا آغاز تلاوتِ قراٰن ِپاک سے ہوا جبکہ نعت ِ رسول ِ مقبول ﷺپڑھ کر نبیٔ کریم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیاگیا۔ اس تربیتی سیشن میں فرض علوم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے وضو ،غسل اور نمازکے مسائل سکھائے گئے۔

بعدازاں رکنِ مرکزی مجلسِ شوری حاجی محمد اطہر علی عطاری نے   ذمہ داران کی تربیت فر مائی اور فکرآخرت دلاتےہوئےموت،مرنے کے بعد کے احوال اور میدان  حشر کے حوالے سے اسلامی عقائد و نظریات کے بارے میں بتایا۔ (رپورٹ:محمد امین حفیظ میڈیا کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ کی بارگاہ میں بھی پیش کی جاتی ہے۔

گزشتہ ہفتے امیر اہل سنت نے رسالہ ’’ آسان شادی کے بارے میں امیر اہلسنت سے سوال جواب‘‘ پڑھنے /سننے کی ترغیب ارشاد فرمائی۔ اس سلسلے میں اسپین کے ڈویژن بارسلونا کے مختلف علاقوں میں ہفتہ وار رسالہ پڑھا/ سنا گیا جس میں (مونتكادا montcada )،(ترینیتات: trinitat )، (بئیر امات virrei amaat)،( ہوسپیتالیت hospitalet) میں رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 122 رہی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں) کے زیرِ اہتمام 11 دسمبر2021ء کو اسپین میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اصلاح اعمال کے شعبے پر مزید کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز یومِ و ایامِ قفل مدینہ منانے کے ساتھ ساتھ رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے کا ذہن دیا۔ مزید اگلے ماہ کے لئے اہداف بھی دیئے جس پر اصلاح اعمال شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے مزید اپنے شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کا عزم کیا۔


شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی جامعۃ المدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں دو دن کے مدنی مشورے کا سلسلہ رہا، اسی سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی جنید عطاری مدنی نے جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کے میٹنگ روم میں ملک بھر سے آئے ہوئے اہم ذمہ داران کی تربیت کی اور کنزالمدارس بورڈ دعوتِ اسلامی کے حوالے سے اپ ڈیٹ کیا نیز نیو پیپر پیٹرن  بنام’’کنزالمدارس بورڈ پاکستان، تعارف، نصابِ تعلیم،نظام امتحانات(منظور شدہ 2022ء) ‘‘کی پیٹرن بک کا تعارف کروایا۔

رکنِ شوریٰ نے کنزالمدارس بورڈ دعوتِ اسلامی کے سالانہ امتحانات کے پیپر پیٹرن کے مطابق جامعات المدینہ بوائز میں ماہانہ ٹیسٹ کے ذریعے پریکٹس کروانے پر گفتگو کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے بھی شعبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےذمہ داران کی دینی، اخلاقی، تنظیمی اور انتظامی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ ماہانامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے اپنے شعبے کے حوالے سے اپ ڈیٹ کیا اور مختلف زبانوں میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تعارف پیش کیا۔

اس مدنی مشورے میں شعبہ جامعۃ المدینہ کے تمام اراکین، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سے انجینئر محمد امیر حمزہ عطاری(پاکستان ذمہ دار)، فنانس ڈپارٹمنٹ سے حافظ دلاور عطاری، اجارہ و گریڈنگ شعبہ جامعۃ المدینہ(بوائز)کے نگران اسماعیل عطاری مدنی اور دیگر اہم ذمہ داران شریک تھے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام8 دسمبر2021 ءکو اسپین کابینہ سطح کی اسلامی بہن نے  ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیاجس میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کو بہتر سے بہتر کیسے بنایا جائے اور کارکردگی بر وقت دینے پر اہم نکات پیش کئے نیز بنگلہ اسلامی بہنوں میں نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی۔

٭دوسری جانب دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام دسمبر 2021 ءکے دوسرے ہفتے میں اسپین کی ڈویژن ترتوسا کے علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کاسپے (caspe) تا راگونا (Taragona) شامل ہیں۔ ان اجتماعات میں تقریبا 19اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے’’زیادہ وقت نیکیوں میں گزارنے کا نسخہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے نیز اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب بھی دلائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں چائنیز لینگویج ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں سمیت اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران ایسٹ ریجن محمد توصیف عطاری نے بذریعہ انٹرنیٹ ”کامیاب مبلغ کیسے بنا جائے؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور نیکی کی دعوت دینے کی فضیلت، مثالیں اور انداز وغیرہ کے حوالے سے تربیت فرمائی۔ بیان کے بعد اسلامی بھائیوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت 15 دسمبر 2021ء بروز بدھ بذریعہ زوم مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں معاون نگران شعبہ تعلیمی امور(مولانا اعظم سکندری عطاری مدنی)سمیت اراکینِ زون نے شر کت کی۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ تعلیمی امور حاجی محمد گل رضا عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تعلیمی نظام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی اور سالانہ رزلٹ کے سلسلے میں بھی تبادلۂ خیال کیا۔

اس کے علاوہ کنزالمدارس بورڈ دعوتِ اسلامی کے سالانہ امتحانات کے پیپر پیٹرن کے مطابق جامعۃ المدینہ میں ماہانہ ٹیسٹ کے ذریعے پریکٹس کروانے پرگفتگو کا سلسلہ رہا۔

بعدازاں معاون نگرانِ شعبہ تعلیمی امورمولانا اعظم سکندری عطاری مدنی نے بھی تمام ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)  

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے دینی کاموں کے سلسلے میں لاہور کا دورہ کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے نگرانِ شعبہ مولانا ظفر عطاری مدنی اور نگرانِ شعبہ تعلیمی امور حاجی محمد گل رضا عطاری سمیت ملکی سطح کے اہم ذمہ داران کے ہمراہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے گھر پر اُن کے والدسے عیادت کی اور اُن کے لئے دعائے صحت کروائی جس پر انہوں نے اظہارِ تشکر کیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران سے تنظیمی امور پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)