2 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے مدنی قافلوں کی بہت سی برکتیں
ہوتیں ہیں جس کے ذریعے عاشقانِ رسول کو ڈھیرو علم دین حاصل کرنے کا موقع ملتا
ہے۔اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کے شعبہ
مدنی قافلہ کے زیرِ اہتمام ایک مدنی قافلہ
محلہ ڈہرکی میں قائم رضا مسجد شریف میں
گیا۔
اس مدنی قافلے میں مبلغِ دعوت اسلامی اور رضا مسجد کے امام و خطیب مولانا عبدالستار عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ شرکا کو نماز کا عملی طریقہ
سکھایا ۔اس کے علاوہ نماز میں ہونے والی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئےقیام ،رکوع
اور سجدود کا طریقہ بیان کیا۔مزید درست طریقے
سے کیسے نماز پڑھی جائے اس حوالے سے چند اہم چیزیں بتائیں۔ (رپورٹ: محمد
حسین عطاری ،
کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)