6 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں آسٹریلیا کى سڈنی کابینہ میں کابینہ سطح کےمدنى مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ و
ڈویژن سطح تک کی نگران و مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگرانِ اسلامی بہن نے ’’ عاجزی کیوں ضرورى ہے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں سے لیکمبا ڈویژن میں نیا سنتوں
بھرا اجتماع منعقد ہونے پر کلام کیا نیز ہر ڈویژن پر مزید سنتوں بھرا اجتماع شروع کرنے
کےحوالے سے اہداف دیئے۔ اس کے ساتھ ہی فنانس کے تحت ٹیسٹ دینے اور کفن دفن سیشنز
منعقد کرانے کی ترغیب دلائی۔ مزید مکتبۃ
المدینہ کے مسائل پر کلام ہوااور اصلاح اعمال اجتماع کی ایک تاریخ مقرر
كرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔