دعوت اسلامی  کی مجلس کفن دفن کے تحت 11اکتوبر 2019ء کو پنجاب کے شہر کوٹلہ عرب علی خان کے قریب گوچھ گاٶں میں ویڈیو اجتماع ہوا جس میں مدرس کورس کے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔ریجن ذمّہ دار نے مجلس کفن دفن کا تعارف کروایا اور شرکا کو تجہیزوتکفین کے مسائل سیکھنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری، مجلس کفن دفن)


دعوت اسلامی  کی مجلس کفن دفن کے تحت پنجاب کے شہر ڈسکہ کے علاقہ فیروزپور ناگرہ گاؤں کے اطراف میں علاقائی دورہ ہوا ، بعد نماز ِ مغرب ریجن ذمّہ دار نے اہلِ علاقہ کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا جس کے بعد کفن دفن اجتماع ہوا جس میں ویڈیو کے ذریعے اسلامی بھائیوں کو کفن دفن کا درست طریقہ سکھایا گیا۔ ویڈیوز دیکھنے کے بعد علاقے کے اسلامی بھائیوں نے دعوت اسلامی کی اس کاوش کو خوب سراہا اور کفن دفن کے مسائل سیکھنے پر خوشی کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمّہ دارنے اپنی ڈویژن اور علاقے میں مجالس بنانے اور امت کی خیر خواہی کے لئے غسل میت دینے اور سکھانے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کی 108 مجالس میں ایک مجلس کفن دفن بھی ہے جس کاموں اہم کام فوت ہونے والوں کو غسلِ میت دینا  ہے۔ اس مجلس کے ذمہ داران نے پچھلے دنوں مفتی غلام مرتضی ساقی مجددی صاحب سے ملاقات کی سعادت حاصل کی اور انہیں دعوت اسلامی اور مجلس کفن دفن کا تعارف پیش کیا۔ مفتی صاحب نے دعوتِ اسلامی بالخصوص مجلس کفن دفن کے مدنی کاموں کو خوب سراہا۔ (رپورٹ: محمد علی عطاری ، رکن زون مجلس کفن دفن گوجرانوالہ)