پاکستان کے شہر KPKکے علاقے پیرہن میں دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامِک اسکولنگ سسٹم کےth9 اور میٹرک کے طلبہ نے مدنی عملے کے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مدنی قافلے میں سفر کرنے کی سعادت حاصل کی۔ مدنی قافلے کے جدول کے مطابق ان اسلامی بھائیوں نے KPK کے مقامی لوگوں کو نیکی کی دعوت دی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے ساتھ ساتھ علم دین سیکھنے سکھانے کے حلقے بھی لگائے۔

باب المدینہ کراچی کے علاقے صدر میں واقع جا مع مسجد فیضانِ اقصیٰ میں قائم دعوت اسلامی کے تحت چلنے والا شعبہ مدرسۃ المدینہ آن لائن میں انڈونیشیا سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے دورہ کیا۔ انڈونیشین اسلامی بھائیوں کا خیر مَقْدم مبلغِ دعوت اسلامی و دیگر اسلامی بھائیوں نے کیا اور انڈونیشین اسلامی بھائیوں کو مدرسۃ المدینہ آن لائن کا تعارف پیش کیا اور انہیں مختلف حصوں کا دورہ کرایا۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ان اسلامی بھائیوں کو بتایا کہ یہ شعبہ ملک و بیرونِ ملک انٹرنیٹ کے ذریعے دین اسلام کی تعلیمات کو عام کررہا ہے۔