6 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت 18
ستمبر 2019ء کو ذمّہ داران نے نگرانِ ریجن کے ہمراہ جامع مسجد رضائے مصطفیٰ نزد
سول ہسپتال شاہ کوٹ فیصل آباد کے اطراف میں علاقائی دورہ کیا اور وہاں کے مقامی
اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کی ترغیب دلائی۔ واضح رہے کہ اس علاقائی دورہ میں مجلس مدرسۃ المدینہ شاہ کوٹ کے عملے نے بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیں جامع مسجد رضائے مصطفیٰ میں بعد نماز ِ مغرب سنّتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ شعبۂ تعلیم
کے ریجن ذمّہ دار نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے
کا ذہن دیا۔