27 رمضان المبارک بمطابق   6 مارچ 2024ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسٹینفورڈ برمنگھم UK میں اجتماع شب قدر و ختم قرآن کی محفل کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی۔

اس اجتماع میں نگران ویلز یوکے سید فضیل رضا عطاری نے ”شب قدر کے فضائل و برکات“ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو نیکی اور بھلائی کے کاموں کو کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


سالانہ ڈونیشن کے سلسلے میں 4 مارچ 2024ء کو بنگلہ دیش کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف سطح کی ذمہ داران اور ریجن نگران اسلامی بہنوں نے کی شرکت ہوئی۔

اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ڈونیشن وصولی کا طریقۂ کار بتایا اور جتنا ڈونیشن جمع ہو چکا ہے اُس پر کلام کیا جبکہ دینی ماحول سے منسلک و ذمہ داران کو آئندہ کے اہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


بیرونِ ممالک  کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 3 مارچ 2024ء کو سالانہ ڈونیشن کے سلسلے میں USA کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف سطح کی ذمہ داران اور ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ڈونیشن وصولی کا طریقۂ کار بتایا اور جتنا ڈونیشن جمع ہو چکا ہے اُس پر گفتگو کی نیز دینی ماحول سے منسلک و ذمہ داران کو آئندہ کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 2 مارچ 2024ء کو ہجویری ریجن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ایران کی اسلامی بہنوں نےبذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے عالمی مجلسِ مشاورت کی اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن کے کام پر مشاورت کی نیز دینی کاموں سے منسلک اور ذمہ داران کی کس طرح تربیت کرکے اُن سے ڈونیشن لئے جائیں اس پر مدنی پھول دیئے۔ 

دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے متعلق انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کی عالمی سطح ذمہ دار، نگران فارایسٹ ریجن اوردینی کاموں کے سلسلے میں  ہانگ کانگ سفر کرنے والی مبلغات کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں بذریعہ انٹرنیٹ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور انہیں تجوید و نماز ٹیسٹ دینے نیز دینی کام بڑھانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

ماریشس میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 21 فروری 2024ء کو ریجن اور ملک نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا منعقد ہوا جس میں اہم ذمہ دار اسلامی بہنوں نےبھی شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں بیرونِ ملک دورے پر موجود نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران سے دینی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسٹریٹ ذمہ دار کی تقرری سے متعلق گفتگو کی اور وقف مبلغہ کو جامعۃ المدینہ گرلز میں تدریس کے لئے تبادلہ کروانے پر مشاورت کی۔

21 فروری 2024ء کو ماریشس، پرونس 1 کی ڈسٹرکٹ فلک میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی آن لائن شرکت ہوئی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کرنے کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ ماہِ رمضانُ المبارک کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے شرکا کو ماہِ رمضان میں تلاوتِ قراٰن کرنے اور درودِ پاک کی کثرت کرنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مسلمانوں کی حاجت روائی کرنے، ضرورت مندوں کو افطار و سحری کروانے اور فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس میں شرکت کرنے بارے میں اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں بیرونِ ملک دورے پر موجود عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے 20 فروری 2024ء کوماریشس، پرونس 1 کی ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے کے دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ذمہ داران کو ذیلی سطح پر تقرریاں مکمل کرنے، ڈسٹرکٹ سطح پر اپنا نعم البدل دینے، مہینے میں 2 بار اجتماعات منعقد کرنےہفتے میں 2 دن مدرسۃ المدینہ لگانے اور اسٹریٹ ذمہ دار بنانے کے لئے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں شرکائے مدنی مشورہ نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 فروری 2024ء کو ماریشس کی ڈویژن Rivere du میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت بیرونِ ملک دورے پر موجود نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی شرکت ہوئی۔

معمول کے مطابق محفل کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے ہوا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے ذہن سازی کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز جوائن کرنے، پابندی کے ساتھ اجتماعات میں شرکت کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اختتامی د عاکروائی۔

یورپی ملک کینیڈا کے علاقے Etobicoke میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 22 فروری 2024ء کو ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا۔

اس دوران ریجن نگران اسلامی بہن نے فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس کے حوالے سےگفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ڈونیشن جمع کرنے کے متعلق چند اہم نکات پر مشاورت کی اور اہداف دیئے۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکے فرامین کے مطابق رمضانُ المبارک میں فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورسز کے ساتھ ساتھ دیگر دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

22 فروری 2024ء کو  دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز للبنات کے تحت کینیڈا کی تمام مدرسات اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کی ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

شعبے کی ریجن نگران اسلامی بہن نے رمضانُ المبارک میں ہونے والے فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس کے مدنی پھولوں کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مضبوط کرنے اور مدرسات اسلامی بہنوں کو احسن انداز میں تلاوتِ کلامِ پاک کرنے کا ذہن دیا۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس کے شیڈول سمیت مختلف امور مشاورت کی اور مدرسات کو زیادہ سے زیادہ رمضان عطیات جمع کرنے کے اہداف دیئے۔

21 فروری 2024ء کو کینیڈا کے شہر Regina اور Calgary میں دعوتِ اسلامی کےتحت شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ و شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھانے والی مدرسات کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس مدنی مشورے میں کینیڈا ریجن کی نگران اسلامی بہن نے شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ کی کارکردگی اور شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے درجوں کا جائزہ لیانیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو نئے داخلے کروانے سمیت مختلف اہداف دیئے۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدرسات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں فقہ کا ٹیسٹ دلوانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔