انڈونیشیا کے دارالحکومت Jakarta میں پاکستانی ایمبیسڈر امیر خرم راٹھور سے ملاقات

انڈونیشیا، فارایسٹ کے دارالحکومت Jakarta میں قائم پاکستانی ایمبیسی میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری
محمد ایاز عطاری سمیت ذمہ داران و مبلغینِ دعوتِ اسلامی کی آمد ہوئی۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ کی دیگر ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کے ہمراہ پاکستانی ایمبیسڈر امیر خرم راٹھور سے ملاقات ہوئی اور دعوتِ
اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والی
دینی و فلاحی خدمات کے متعلق کلام کیا گیا۔

انڈونیشیا، فارایسٹ کے شہر Jakarta میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول و
بزنس کمیونٹی کےاسلامی بھائیوں کے درمیان دعوتِ اسلامی کے تحت نیکی کی دعوت کے سلسلے میں سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا۔
حلقے کے دوران تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت شریف
پڑھی گئی جبکہ بیرونِ ملک دورے پر موجود رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری محمد
ایاز عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
رکنِ شوریٰ نے شرکائے حلقہ کو نیک اعمال کرنے،
گناہوں سے بچنے، نیکی کی دعوت عام کرنے اور دینِ متین کی خدمت کے لئے دعوتِ اسلامی
کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
راج شاہی، بنگلہ دیش میں مختلف بزنس کمیونٹی
و شعبہ جات کےعاشقان رسول کے لئے سیشن

بنگلہ دیش کے شہرراج شاہی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے
تاجران کے تحت ایک سیشن منعقد کیا گیا جس میں مختلف بزنس کمیونٹی و شعبہ جات
کےعاشقان رسول کی شرکت ہوئی۔
تلاوت و نعت سے سیشن کا آغاز کرنے کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے
حاضرین کی ذہن سازی کی جبکہ نگرانِ بنگلہ دیش مشاورت عبد المبین عطاری نے شرکاء میں
نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مختلف امور پرگفتگو کی۔سیشن کے اختتام پردعا کاسلسلہ ہوا
اور نگران راج شاہی ڈویژن نے صلوة وسلام
پڑھا ۔
ساؤتھ افریقہ کے علاقے CYRILDENE میں مفتی شمس الہدا مصباحی کی تشریف آوری

دعوتِ اسلامی کے تحت جوہانسبرگ ساؤتھ افریقہ کے
مضافاتی علاقے CYRILDENE میں قائم جامع مسجد فیضانِ زم زم میں UK کے مفتی
شمس الہدیٰ مصباحی دامت برکاتہم
القدسیہ تشریف لائے جہاں ذمہ داران
نے اُن کا استقبال کیا۔
معلومات کے مطابق فیضانِ زم زم مسجد میں
ہی ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مفتی شمس الہدیٰ مصباحی دامت برکاتہم القدسیہ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حقوق العباد کے متعلق
وہاں موجود عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔
برمنگھم سٹی یونیورسٹی UK میں اسٹوڈنٹس کے لئے ٹائم
مینجمنٹ کے متعلق سیشن

مختلف انداز میں لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت
کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز
برمنگھم سٹی یونیورسٹی UK میں اسٹوڈنٹس کے لئے ٹائم مینجمنٹ کے حوالے سے ایک سیشن کا انعقاد کیا
گیا۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وقت کی اہمیت پر گفتگو
کرتے ہوئے شیڈول کے ساتھ وقت کی منصوبہ بندی کرنے، اپنے کاموں کو ترجیح دینے،
اہداف کا تعین کرنے، اس کے مطابق کام سونپنے اور دیگر اہم موضوعات پر
اسٹوڈنٹس کی رہنمائی کی۔

پچھلے دنوں ممباسا
کے شہر کینیا میں ماہ رمضان میں 12دینی کاموں کو
کرنے کے سلسلے میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مقامی
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں رکنِ شوریٰ و نگرانِ سینٹرل افریقہ ریجن حاجی امین عطاری (مدنی
قافلہ) نے رمضان
المبارک میں اعتکاف اور نمازِ تراویح ادا کرنے کا ذہن دیتے ہوئے 12دینی کام کرنے کے تعلق سے اسلامی
بھائیوں کی تربیت کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

11 فروری 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ماریشس کے ڈسٹرکٹ Moka میں
ملکی سطح پر سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کی طالبات، سرپرستوں،
فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی اسٹوڈنٹس اور دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کی
شرکت رہی۔
ماریشس دورے پر موجود دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو
فیضانِ شریعت کورس میں داخلہ لینے، دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے اورمدنی
چینل دیکھنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔

ماریشس کے Plaines Wilhems Districtمیں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 11 فروری 2024ء کو ایک سیشن منعقد ہوا جس میں ٹیچرز و اسٹوڈنٹس اور شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والی مختلف
اسلامی بہنوں سمیت نیو مسلم اسلامی بہنوں نے
بھی شرکت کی۔
سیشن میں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےفرض علوم کے متعلق بیان کرتے ہوئے فرض
علوم کی تعریف اور فرض علوم سیکھنے کی اہمیت پر رہنمائی کی۔
سیشن کے آخر میں اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے تمام اسلامی بہنوں
پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

فلک ڈسٹرکٹ، ماریشس کے علاقے Unit Riche Mare میں 10 فروری 2024ء کو دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے
ہمراہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دینی ماحول سے منسلک ایک اسلامی بہن (پچھلے دنوں جنہیں کینسر ہو گیا تھا)سے اُن کی رہائش گاہ پر جاکر عیادت کی۔
ماریشس کے ڈسٹرکٹ فلک میں مقامی اسلامی بہنوں کے
درمیان سنتوں بھرا اجتماع

دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے سلسلے
میں بیرونِ ملک دورے پر موجود نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں
کے ہمراہ 10 فروری 2024ء کو ماریشس کے ڈسٹرکٹ فلک میں مقامی اسلامی بہنوں کے
درمیان ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول
صلی اللہ علیہ و سلم سے ہوا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے ”دنیا کی مذمت“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو اپنی قبر و آخرت
کی تیاری کرنے کا ذہن دیا۔

10 فروری 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ماریشس کےڈسٹرکٹ
فلک میں دینی کام کرنے والی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
بیرونِ ملک دورے پر موجود نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے نئی جگہ پر اجتماع شروع کروانے، نئی معلمات و
مبلغات بنانے اور دیگر اہم موضوعات پر مشاورت کی۔

ماریشس کے فیضانِ صحابیات میں دعوتِ اسلامی کے
تحت 9 فروری 2024ء کو Port louis کی تمام مدرسات جو آن لائن یا فزیکل پڑھاتی
ہیں اُن کی میٹنگ ہوئی جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔
اس میٹنگ میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ”ایک استاد کو کیسا ہونا چاہیئے؟“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے
اسٹوڈنٹس کے ساتھ رویہ کیسا ہو؟، اسٹوڈنٹس کی قابلیت کو کیسے اجاگر کریں اور
اسٹوڈنٹس کو دینِ متین کی خدمت کے لئے کیسے پابند کریں کے متعلق مدنی پھول دیئے۔
آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی
بہنوں کے درمیان ذمہ داریاں تقسیم کیں اور ڈونیشن جمع کرنےکے اہداف دیئے جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔