سری لنکاکے سٹی Colombo کی
جامع مسجد فیضانِ رمضان میں مبلغین کے لئے سیشن

سری لنکاکے سٹی Colombo میں
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت جامع مسجد فیضانِ
رمضان میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی کے لئے ایک
سیشن منعقد کیا گیا۔
اس سیشن میں نگرانِ سری لنکا مشاورت سمیت مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے مختلف موضوعات پر اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور 12 دینی
کاموں کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے، گناہوں
سے خود کو بچانے اور نیک اعمال کرنے کے
متعلق اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی گئی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نیوزی لینڈ کے شہر Auckland کی
مسجدِ الحجاز میں فیضانِ نماز کورس کا انعقاد

نیوزی لینڈ کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر Auckland کی مسجدِ الحجاز میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ
اہتمام فیضانِ نماز کورس منعقد کیا گیاجس میں بزنس کمیونٹی سمیت دیگر شعبوں سے
تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی شریک تھے۔
کورس کے دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی
بھائیوں کو نماز کے چند ضروری مسائل سکھائے اور نماز کا عملی طریقہ بتاتے ہوئے
مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کی۔

نیروبی کینیا میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں عاشقانِ رسول کے
مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی سمیت
مختلف شعبہ جات کے افراد اور ذمہ داران شریک ہوئے۔
معلومات کے مطابق تلاوتِ قراٰن و نعت ِ رسولِ
مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد مرکزی مجلسِ شورٰی کے رکن حاجی محمد امین
قافلہ عطاری نے مرحومین کوایصالِ ثواب کرنےکے حوالے سے بیان کیا جس میں انہوں نے اپنی قبر و آخرت کی تیاری
کرنے، نیک اعمال کرنے اور گناہوں سے بچنے کی ترغیب دلائی۔

قراٰنی تعلیمات کو فروغ دینے اور عاشقانِ رسول کی
تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈھاکہ، بنگلہ دیش کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں 3 دن کا ”درسِ قراٰن“ منعقد کیا گیا جس میں ذمہ داران اور مقامی
اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”درسِ قراٰن“
میں موجود اسلامی بھائیوں کو قراٰنِ کریم
کی تعلیمات کے بارے میں بتایا اور انہیں قراٰنِ کریم کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

اسلام کی دعوت لوگوں تک پہنچانے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت افریقی ملک موزمبیق، صوبہ نمپولا کے علاقے
Anchilo میں ایک نشست کا انعقاد ہوا جس میں مختلف علاقوں سے
افریقن اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
نشست کا آغاز تلاوت و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کے
درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی مختلف امور پر رہنمائی کی۔

14 مئی 2024ء کو شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات
دعوتِ اسلامی کے تحت کینیڈا میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ملک مشاورت سمیت دیگر
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر کینیڈا ریجن کی نگران اسلامی بہن نے
مقامی مدرسۃ المدینہ بالغات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی تعداد اور ان میں
پڑھانے والی مدرسات کی تعداد بڑھانے کےاہداف دیئے۔
کینیڈا کے دو بڑے شہروں مانٹریال اور لاوال کی
جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی میٹنگ

9 مئی 2024ء
کو کینیڈا میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں کینیڈا کے دو بڑے شہروں
مانٹریال (Montreal) اور لاوال (Laval) کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
میٹنگ کی ابتدا میں کینیڈا کی ریجن نگران اسلامی
بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُن سےمختلف دینی کاموں کی
کارکردگی کا جائزہ لیا جس میں انہوں نے
نیکی کی دعوت سمیت سیکھنے سکھانے کے حلقوں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔
کینیڈا کی ملک مشاورت اور سٹی ذمہ داران کا بذریعہ
انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ
ملک و بیرونِ ملک میں دینِ متین کی خدمت کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 7 مئی 2024ء کو کینیڈا(Canada) کی ملک مشاورت اور سٹی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔
دورانِ مدنی مشورہ کینیڈا کی ریجن نگران اسلامی
بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ دار
اسلامی بہنوں کو دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
ریجن نگران نے بچیوں کے اجتماعات کو مضبوط کرنے
اور حج پر جانے والی اسلامی بہنوں کے حوالے سے کلام کیا نیز محفلِ مدینہ کرنےپر تبادلۂ
خیال کیاگیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔
دعوتِ اسلامی کی جانب سے مراکش میں 1000یتیم بچوں
میں کھانے پینے کے سامان،کھلونے اور کپڑوں کی تقسیم کا سلسلہ
.jpg)
تفصیلات کے مطابق FGRF دعوتِ اسلامی کی جانب سے مراکش میں 1000 یتیم بچوں میں کھانے
پینے کے سامان،کھلونے اور کپڑوں کی تقسیم کا سلسلہ ہوا۔ اس سلسلے میں ایف جی آر ایف یوکے کے نگران سید فضیل رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران مراکش پہنچے اور تقریباً ایک ہزار یتیم بچوں کے لئے کھانے پینے کے سامان،کھلونے اور کپڑوں کی خریداری
کی اوربچوں کے پاس جاکر تقسیم کیا۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کھلونوں اور دیگر
سامان کی وصولی پر نہایت خوش ہیں اور ایف جی آر ایف دعوتِ اسلامی کے مشکور نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ 8ستمبر 2023ء جمعہ کی رات مراکش (Morocco) میں آنے والے زلزلے نے قیامت صغریٰ کا ماحول برپا کردیا تھا۔زلزلہ
کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی تھی،اس شدت کے زلزلے سے 2 ہزار سے زائد لوگ اپنے خالق حقیقی سے
جاملے تھے، 3 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں سے محروم جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے
تھے۔
اُس وقت سے اب تک دعوتِ اسلامی کی جانب سےزلزے کے
سبب یتیم ہونے والے بچوں کی کفالت اور
دیکھ بھال کے لئے اقدامات جاری ہیں اور وقتاً فوقتاً ایف جی آر ایف یوکے کے ذمہ
داران وہاں پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیتے اور نادار و مستحق خاندانوں میں راشن
بیگز، کھانا اور بچوں میں دودھ، کپڑے اور
دیگر اشیائے ضرورتِ زندگی تقسیم کرتے ہیں ۔

20 اپریل 2024ء کودعوتِ اسلامی کے تحت ریجن
نگران اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں
مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں دعوتِ
اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیرونِ ممالک میں دینی کام
کرنے کے لئے کن کن زبانوں میں ٹرانسلیشن کی ضرورت ہے اس پر کلام کیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 21 اپریل 2024ء کو ریجن
نگران اور ملائیشیا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا
جس میں ملائیشیا سفر شیڈول پر کلام ہوا۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی مشاورت سے ملائیشیا کا سفر شیڈول تیار
کروایا تاکہ ملائیشیا میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں مزید
بہتری لائی جا سکے۔
تھائی لینڈ، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں ہونے
والے سفرِ شیڈول کے متعلق مدنی مشورہ

19 اپریل 2024ء کو فارایسٹ ریجن کے ممالک
تھائی لینڈ، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں
ہونے والے سفرِ شیڈول کے متعلق آن لائن
مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
اس مدنی مشورے شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سفر کے شیڈول کی پلاننگ
اور تجاویز پر کلام کیا جس پر تمام شرکا نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔