4 جمادی الاخر, 1446 ہجری
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت 4 اکتوبر 2024ء کو ویسٹرن افریقہ کی
سب کانٹیننٹ نگران اور فنانس ڈیپارٹمنٹ انٹرنیشنل افیئرز کی رکن اسلامی بہنوں سمیت دیگر ذمہ داران کا
مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔
اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی تھون 2024ء کے لئے یونٹس کس انداز میں جمع کئے
جائیں اس پر شرکا اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے ویسٹرن افریقہ کے ملکوں (نائجیریا ،نائجر اور گھانا) میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام بڑھانے کے حوالے
سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔