21 جمادی الاخر, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
ویسٹرن ایشیا میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 7 اکتوبر 2024ء کو آن لائن
میٹنگ ہوئی جس میں سب کانٹیننٹ نگران اور رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت کی شرکت ہوئی۔
دورانِ میٹنگ عالمی مجلسِ مشاورت کی اسلامی بہن
نے بذریعہ انٹرنیٹ دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی
کی نیز جارڈن اور عرب شریف کے ملکوں میں کس طرح اسلامی بہنوں کے درمیان دعوتِ
اسلامی کے دینی کام کو بڑھایا جائے اس پر مشاورت کی ۔